MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community - View Single Post - ~[ ‎ ‎مجھے خبر ہے کہ کیا ہے جدائیوں کا عزاب ]~
View Single Post
(#1)
Old
CaReLeSs CaReLeSs is offline
 


Posts: 16,486
My Photos: ()
Country:
Join Date: Aug 2010
Gender: Male
star ~[ ‎ ‎مجھے خبر ہے کہ کیا ہے جدائیوں کا عزاب ]~ - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   12-15-2011, 04:28 PM

بچھڑ کے مجھ سے کبھی تو نے یہ بھی سوچا ھے
ادھورا چاند بھی کتنا اداس لگتا ھے

یہ ختم وصال کا لمحہ ہے را ئگاں نہ سمجھ
کہ اس کے بعد وہی دوریوں کا صحرا ہے

کچھ اور دیر نہ جھاڑنا اداسیوں کے شجر
کسے خبر کون تیرے سائے میں بیٹھا ہے

یہ رکھ رکھاؤ محبت سکھا گئی اس کو
وہ روٹھ کر بھی مجھے مسکرا کے ملتا ھے

میں کس طرح تجھے دیکھوں نظر جھجکتی ہے
یہ بدن ہے کہ آئینو ں کا دریا ہے

کچھ اس قدر بھی تو آساں نہیں ہے عشق تیرا
یہ زہر دل میں اتر کے ہی راس آتا ہے

میں تجھ کو پا کے بھی کھویا ھوا سا رھتا ھوں
کبھی کبھی تو مجھے تو نے ٹھیک سمجھا ھے

مجھے خبر ہے کہ کیا ہے جدائیوں کا عزاب
کہ میں نے شاخ سے گل سے بچھڑتے دیکھا ہے

میں مسکرا بھی پڑا ہوں تو کیوں خفا ہیں یہ لوگ
کہ پھول ٹوٹی ہو ئی قبر پر بھی کھلتا ہے

اسے گنوا کے میں زندہ ھوں اس طرح محسن
کہ جیسے تیز ھوا میں چراغ جلتا ھے

 



I'M Not Really A BaD InfLuence
But IN YouR CasE
I'LL MaKe n EXCETION


Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links