MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community - View Single Post - خواب بھی ايک مسافر کی طرح ہوتے ہيں
View Single Post
(#1)
Old
komal fatima komal fatima is offline
 


Posts: 253
My Photos: ()
Country:
Join Date: Oct 2011
Gender: Female
box خواب بھی ايک مسافر کی طرح ہوتے ہيں - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   11-12-2011, 10:26 PM

خواب بھی ايک مسافر کی طرح ہوتے ہيں

خواب بھی ايک مسافر کی طرح ہوتے ہيں
چشم در چشم سدا ان کو سفر ميں رہنا
رنگ کی موج ميں خوشبو کے اثر ميں رہنا

ان کی عادت ہی نہيں
ايک جگہ پر رکنا
ان کی قسمت ہی نہيں
ايک نگر ميں رہنا

ہم بھی ايک خواب ہيں اے جان تری آنکھوں ميں
چند لمحوں کو جو ٹہريں تو ہميں
اپنی پلکوں کی اماں ميں رکھنا
سايہ ابر تو جہ کے گماں ميں رکھنا

دھيان کے طاق سے ہم کو نہ ہٹانا جب تک
رات کے بام پہ تاروں کے دئے جلتے ہيں
ديکھنا ہم کو ہميں ديکھتے جانا جب تک
ہم تیری آنکھ کی وادی ميں سفر کرتے ہيں

خواب کا شوق یہی خواب کي قسمت بھی یہی
حلقہ ريگ رواں گرد سفر ميں رہنا
رنگ کی موج ميں خوشبو کے اثر ميں رہنا

ہم مگر خواب ميں کچھ اور طرح کے ہم کو
نہ کوئی شوقی سفر ہے نہ تلاش خوشبو
تیری آنکھوں ميں جليں اور انہيں ميں بجھ جائيں
چشم در چشم نہيں ہم کو سفر ميں رہنا
ہم کو ہے تيری نظر ميں رہنا

 

Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links