MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community - View Single Post - دار چینی “ دماغی مرض الزائیمر میں مفید ہے، م&#
View Single Post
(#1)
Old
ROSE ROSE is offline
 


Posts: 52,341
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Dec 2009
Location: RAWALPINDI
Gender: Female
Default دار چینی “ دماغی مرض الزائیمر میں مفید ہے، م&# - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   10-09-2011, 06:22 PM


ایک نئی طبی تحقیق کے مطابق عام مصالحوں میں استعمال ہونے والی ”دار چینی “ دماغی بیماری ” الزائیمر“ سے بچانے میں مفید ثابت ہوتی ہے ۔ امریکہ میں 65سال کے ہر 8میں سے ایک شہری کو یہ عارضہ لاحق ہو جاتا ہے۔

تل ابیب یونیورسٹی کے طبی ماہرین کی ٹیم نے دار چینی کے اندر ایک خاص جزو”سیپٹ“دریافت کیا ہے جس سے یادداشت ختم ہو جانے والی بیماری کاخاتمہ ممکن ہے ۔ ماہرین نے دار چینی کو پیس کر اس میں سے محلول نما عرق حاصل کیا۔ جب اس محلول کو چوہوں کے پینے کے پانی میں گھولا گیا تو چوہوں میں اس بیماری کے اثرات کم ہونے لگے ۔ 4ماہ کے اس تجربے سے معلوم ہوا کہ تمام چوہے اس مرض سے باہر نکل آئے ہیں۔

ماہرین طب نے اس کیمیاوی عنصر کا لیبارٹری میں مکمل تجزیے کے بعد اس کی ماہیت اور سائنسی ہیت کو دریافت کیا ہے، تحقیق مکمل کرنے والے پروفیسر مائیکل اویدا نے یہ کام تل ابیب اسرائیل یونیورسٹی کے شعبہ زولوجی میں مکمل کیا۔ انہوں نے کہا کہ دار چینی کایہ عنصر نہ صرف الزائیمرکو روکتا ہے بلکہ مرض لاحق ہونے کے بعد اس کا خاتمہ بھی کرتا ہے ۔
__________________

 






Kabhi zindagi me kisik liay mut rona**
q k vo''tumhare ansoun k kabil nahi ho ga''
or ''vo'' jo is ''kabil'' ho ga vo tumhe ''rone'' nahi de ga''*****
Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links