MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community - View Single Post - !~!~!~! ہم نہیں ہوں گے !~!~!~!
View Single Post
(#1)
Old
CaReLeSs CaReLeSs is offline
 


Posts: 16,486
My Photos: ()
Country:
Join Date: Aug 2010
Gender: Male
Default !~!~!~! ہم نہیں ہوں گے !~!~!~! - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   09-18-2011, 09:30 PM

چراغِ زندگی ہو گا فروزاں ہم نہیں ہوں گے
چمن میں آئے گی فصل بہاراں ہم نہیں ہوں گے

جوانوں اب تمہارے ہاتھ میں تقدیر عالم ہے
تمہیں ہوگے فروغ بزم امکاں ہم نہیں ہوں گے

جئیں گے جو وہ دیکھیں گے بہاریں زلف جاناں کی
سنوارے جائیں گے گیسوئے دوراں ہم نہیں ہوں گے

ہمارے ڈوبنے کے بعد اُبھریں گے نئے تارے
جبیں دھڑ پر چھٹکے گی افشاں ہم نہیں ہوں گے

نہ تھا اپنی ہی قسمت میں طلوع مہر کا جلوہ
سحر ہو جائے گی شامِ غریباں ہم نہیں ہوں گے

ھمارے دور میں ڈالیں خرد نے اُلجھنیں لاکھوں
جنوں کی مشکل جب ہوں گی آساں ہم نہیں ہوں گے

کہیں ہم کو دکھا دو ایک کرن ہی ٹمٹماتی سی
کہ جس دن جگمگائے گا شبستاں ہم نہیں ہوں گے

ہمارے بعد ہی خونِ شہیداں رنگ لائے گا
یہی سرخی بنے گی زیب عنواں ہم نہیں ہوں گے

 



I'M Not Really A BaD InfLuence
But IN YouR CasE
I'LL MaKe n EXCETION


Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links