MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community - View Single Post - میں خود زمیں ہوں مگر ظرف آسمان کا ہے
View Single Post
(#1)
Old
ROSE ROSE is offline
 


Posts: 52,341
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Dec 2009
Location: RAWALPINDI
Gender: Female
umm میں خود زمیں ہوں مگر ظرف آسمان کا ہے - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   08-22-2011, 02:22 PM


میں خود زمیں ہوں مگر ظرف آسمان کا ہے
کہ ٹوٹ کر بھی میرا حوصلہ چٹان کا ہے

برا نہ مان، مرے حرف زہر زہر سہی
میں کیا کروں کہ یہی ذائقہ زبان کا ہے

ہر ایک گھر پر مسلط ہے دل کی ویرانی
تمام شہر پہ سایا میرے مکان کا ہے

بچھڑتے وقت سے اب تک میں یوں نہیں رویا
وہ کہہ گیا تھا، یہی وقت تو امتحان کا ہے

مسافروں کی خبر ہے نہ دکھ ہے کشتی کا
ہوا کو جتنا بھی غم ہے وہ بادبان کا ہے

جو برگ اے زرد کی صورت ہوا میں اڑتا ہے
وہ اک ورق بھی میری اپنی داستان کا ہے

یہ اور بات عدالت ہے بے خبر ورنہ
تمام شہر میں چرچا میرے بیان کا ہے

اثر دکھا نہ سکا اس کے دل میں اشک میرا
یہ تیر بھی کسی ٹوٹی ہوئی کمان کا ہے

بچھڑ بھی جائے مگر مجھ سے بے خبر بھی رہے
یہ حوصلہ ہی کہاں میرے بدگمان کا ہے

قفس تو خیر مقدر میں تھا مگر محسن
ہوا میں شور ابھی تک میری اڑان کا ہے
محسن نقوی

 






Kabhi zindagi me kisik liay mut rona**
q k vo''tumhare ansoun k kabil nahi ho ga''
or ''vo'' jo is ''kabil'' ho ga vo tumhe ''rone'' nahi de ga''*****
Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links