MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community - View Single Post - روح کے زخم بہت گہرے ہیں
View Single Post
(#1)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default روح کے زخم بہت گہرے ہیں - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   06-11-2011, 03:03 AM




روح کے زخم بہت گہرے ہیں
پیاس بہتی ہے لہو بن کے انہی زخموں سے
درد کے تار بناتے ہیں عجب نقش رفو کاری کے
آگ ہی آگ رگ وپے میں اتر جاتی ہے
آدمی اپنے ہی شعلوں سے سلگ اُٹھتا ہے
زندگی موت کے معنوں سے الجھ جاتی ہے
اور پھر یونہی اچانک
کوئی چپکے سے نظر ڈالتا ہے زخموں پر
آنکھ بھر دیتی ہے سب نقش رفو کاری کے
ہونٹ برساتے ہیں کچھ حرفِ تسلی اِن پر
ہاتھ بن جاتے ہیں مرہم
درد مٹ جاتا ہے لہجے کے اثر سے یک دم
پیاس بجھتی ہے تو بھر جاتے ہیں سب روح کے زخم۔

 

Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links