Urdu Writing Poetry Share Poetry in Urdu Writing |
Advertisement |
|
Thread Tools | Display Modes |
|
(#1)
![]() |
|
|||
![]() ![]() ![]() وفا کے باب میں اپنا مثالیہ ہوجاؤں
ترے فراق سے پہلے ہی میں جدا ہو جاؤں ...میں اپنے آپ کو تیرے سبب سے جانتا ہوں ترے یقین سے ہٹ کر تو واہمہ ہو جاؤں تعلقات کے برزخ میں عین ممکن ہے ذرا سا دکھ وہ مجھے دے تو میں ترا ہو جاؤں ابھی میں خوش ہوں تو غافل نہ جان خود سے مجھے نجانے کون سی لغزش پہ میں خفا ہو جاؤں ابھی تو راہ میں حائل ہے آرزو کی فصیل ذرا یہ عشق سِوا ہو تو جابجا ہو جاؤں ابھی تو وقت تنّفس کے ساتھ چلتا ہے ذرا ٹھہر کہ میں اِس جسم سے رِہا ہو جاؤں ابھی تو میں بھی تری جستجو میں شامل ہوں قریب ہے کہ تمنّا سے ماورا ہو جاؤں خموشیاں ہیں، اندھیرا ہے، بے یقینی ہے نہ ہو جو یاد بھی تیری تو میں خلا ہو جاؤں کسی سے مل کے بچھڑنا بڑی اذیّت ہے تو کیا میں عہد ِ تمنّا کا فاصلہ ہو جاؤں؟ ترے خیال کی صورت گری کا شوق لیے میں خواب ہو تو گیا ہوں، اب اور کیا ہو جاؤں؟ یہ حرف و صوت کا رشتہ ہے زندگی کی دلیل خدا وہ دن نہ دکھائے کہ بے صدا ہو جاؤں وہ جس نے مجھ کو ترے ہجر میں بحال رکھا تُو آگیا ہے تو کیا اُس سے بے وفا ہوجاؤں؟
|
Sponsored Links |
|
Bookmarks |
Tags |
اب, اور, تو, خواب, میں, کیا, گیا, ہو, ہوں، |
|
|
![]() |
||||
Thread | Thread Starter | Forum | Replies | Last Post |
اتنا معلوم ہے ، خوابوں کا بھرم ٹوٹ گیا ! | life | Mohabbat shayari | 6 | 10-24-2012 10:20 PM |
جو کوئی یہ تین خوبیاں رکھتا ہوگا، وہ ایمان | ROSE | Hadees Shareef | 13 | 08-08-2012 11:20 AM |
............. خدا انہیں لوگوں کی توبہ قبول فرماتا ہے ........... | ROSE | Quran | 5 | 01-23-2012 05:33 AM |
~[ خزاں میں جب ہے یہ اپنا عالم، بہار آیی تو کیا | CaReLeSs | Urdu Writing Poetry | 2 | 11-30-2011 12:19 AM |
وہی آہٹیں درو بام پر وہی رتجگوں کے عذاب ہی | ROSE | Miscellaneous/Mix Poetry | 4 | 09-09-2011 10:58 PM |