حضرت عُمر رضی اللہ عنہ کی شہادت - MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link|
MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community » Islam » Quran » حضرت عُمر رضی اللہ عنہ کی شہادت
Quran !!!!Quran ki Nazar Sey!!!!

Advertisement
Post New Thread  Reply
 
Thread Tools Display Modes
(#1)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default حضرت عُمر رضی اللہ عنہ کی شہادت - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   08-12-2012, 07:37 AM

حضرت عُمر رضی اللہ عنہ کی شہادت





بسم اللہ الرحمن الرحیم

السلام علیکم !
حضرت عُمر رضی اللہ عنہ کی شہادت اسلام کے ان مصائب میں سے ہے جس کی تلافی نہ ہوئی اور نہ ہو سکتی ہے ،جس دن سے وہ مسلمان ہوے دین الہی کی شوکت و عزت بڑھتی گئی اور اپنے عہد خلافت میں تو وہ کام کئے جن کہ نظیر کبھی چشم فلک نے بھی نہیں دیکھی اورجس دن سے رخصت ہوئے مسلمانوٰں کا اقبال بھی رخصت ہو گیا۔

مدینہ منورہ میں ایک فیروز نامی ایک پارسی (ایرانى )غلام تھے جس کہ کنیت ابولولو تھی ۔اس نے ایک دن حضرت عُمر رضی اللہ عنہ سے آ کر شکایت کی کہ میرے آقا مغیرہ مغیرہ بن شعبہ نے مجھ سے بہت بھاری محصول مقررکیا ہے ۔ آپ کم کرا دیجئے ۔ حضرت عُمر رضی اللہ عنہ نے تعداد پوچھی ۔ اس نے کہا روزانہ دو درہم (قریبا سات آنے ) حضرت عُمر رضی اللہ عنہ نے پوچھا تو کونسا پیشہ کرتا ہے ۔ بولا کہ بخاری، نقاشی ، آہنگری۔ فرمایا کہ ان صنعتوں کے مقابلہ میں یہ رقم کچھ بہت نہیں ہے ۔ فیروز دل میں سخت ناراض ہو کر چلا آیا۔

دوسرے دن حضرت عُمر رضی اللہ عنہ صبح کی نماز کے لیے نکلے تو فیروز خنجر لے کر مسجد میں آیا ۔ حضرت عُمر رضی اللہ عنہ کے حکم سے کچھ لوگ اس کام پر مقرر تھے کہ جب جماعت کھڑی ہو تو صفیں درست کریں۔ جب صفیں سیدھی ہو چکتی تو حضرت عُمر رضی اللہ عنہ تشریف لاتے تھے اور امامت کرتے تھے ۔ اس دن بھی حسب معمول صفیں درست ہو چکیں تو حضرت عُمر رضی اللہ عنہ امامت کے لئے بڑھے اور جونہی نماز شروع کی، فیروز نے دفعتہ گھات سے نکل کر چھ وار کئے ۔ جن میں سےایک ناف کے نیچے پڑا۔ حضرت عُمر رضی اللہ عنہ نے فورا عبد الرحمن رضی اللہ عنہ بن عوف کا ہاتھ پکڑکر اپنی جگہ کھڑا کردیا اور خود زخم کے صدمہ سے گر پڑے۔27 ذوالحجہ 23 ھجری 644 عیسوئ)

عبد الرحمن رضی اللہ عنہ بن عوف نے اس حالت میں نماز پڑھائی کہ حضرت عُمر رضی اللہ عنہ سامنے بسمل پڑے تھے ۔ فیروز نے اور لوگوں کو بھی زخمی کیا لیکن بلاآخر پکڑ لیا گیا اور ساتھ ہی اس نے خود کشی کرلی۔

حضرت عُمر رضی اللہ عنہ کو لوگ اٹھا کر گھر لائے ۔ سب سے پہلے انھوں نے پوچھا کہ میرا قاتل کون تھا؟ لوگوں نےکہا کہ فیروز فرمایا کہ الحمد للہ کہ میں ایسے شخص کے ہاتھ سے نہیں مارا گیا جو اسلام کا دعوٰی رکھتا تھا۔ لوگوں کا خیال تھا زخم چنداں کاری نہیں ہے غالبا شفا ہو جائے ۔ چنانچہ ایک طبیب بلایا اس نے نیسند اور دودھ پلایا اور دونوں چیزیں زخم کی راہ باہرنکل آئیں اس وقت لوگوں کو یقین ہو گیا کہ وہ اس زخم سے جانبر نہیں ہو سکتے۔چنانچہ لوگوں نے ان سے کہا کہ اب آپ اپنا ولی عہد منتخب کر جائیے۔

 

Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links
(#2)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: حضرت عُمر رضی اللہ عنہ کی شہادت - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   08-12-2012, 07:37 AM

حضرت عُمر رضی اللہ عنہ نے عبداللہ اپنے فرزند کوبلا کر کہا کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس جاؤاوراس کہو کہ عُمر آپ سے اجازت طلب کرتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پہلو میں دفن کیا جائے ۔عبداللہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس آئے ، وہ رو رہی تھیں۔ حضرت عُمر رضی اللہ عنہ کا سلام کہا اور پیغام پہنچایا ۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا کہ اس جگہ کو میں اپنے لئے محفوظ رکھنا چاہتی تھی۔ لیکن آج میں عُمر رضی اللہ عنہ کو اپنے آپ پر ترجیح دوں گی۔ عبداللہ واپس آئے ۔لوگوں نے حضرت عُمر رضی اللہ عنہ کو خبر کی۔ بیٹے کی طرف مخاطب ہوئے اورکہا کیا خبر لائے؟ انہوں نے فرمایا جو آپ چاہتے تھے ۔ فرمایا کہ یہی سب سے بڑی آرزو تھی۔

اس وقت اسلام کے حق میں جو سب سے اہم کام تھا ، وہ ایک خلیفہ کا انتخاب کرنا تھا ۔ تمام صحابہ بار بار حضرت عُمر رضی اللہ عنہ سے درخوست کرتے تھے کہ اس مہم کو آپ طے کر جائیے۔ حضرت عُمر رضی اللہ عنہ نے خلافت کے معاملے پر مدتوں غور کیا تھا اوراکثر سوچا کرتے تھے ۔ بار بار لوگوں نے ان کو اس حالت میں دیکھا کہ سب سے الگ متفکر بیٹھے ہیں اور کچھ سوچ رہے ہیں ۔ دریافت کیا تو معلوم ہوا کہ خلافت کے باب میں غلطان و پہچان ہیں۔

 

(#3)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: حضرت عُمر رضی اللہ عنہ کی شہادت - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   08-12-2012, 07:37 AM

غرض وفات کے وقت جب لوگوں نے اصرار کیا تو فرمایا کہ ان چھ شخصوں میں جس کی نسبت کثرت رائے ہووہ خلیفہ منتخب کرلیا جائے -
جن پر انتخاب کی نگاہ پڑ سکتی تھی۔ علی، عثمان،زبیر،طلحہ،سعد بن وقاص، عبدالرحمن بن عوف رضوان اللہ عنھم تھے۔

حضرت عُمر رضی اللہ عنہ کو قوم اور ملک کی بہبود کا جو خیال تھا اس کا اس اندازہ اس سے ہو سکتا ہے کہ عین کرب و تکلیف کی حالت میں جہاں تک ان کی قوت اور حواس نے یاوری دی اس دھن میں صرف رہے ۔ لوگوں کو مخاطب کر کے کہا کہ جو شخص خلیفہ منتخب ہو اس کو میں وصیت کرتا ہوں کی پانچ فرقوں کے حقوق کا نہایت خیال رکھے (1) مہاجرین (2) انصار(3) اعراب(4)وہ اہل عرب جو اور شہروں میں جا کرآباد ہو گئے ہیں۔ (5)اہل ذمہ (یعنی عیسائی، یہودی،پارسی جو اسلام کہ رعایا تھے) پھر ہرایک کے حقوق کی تصریح کی۔

قوم کے کام سے فراغت ہو چکی تو اپنے ذاتی مطالب پر توجہ کی۔ عبداللہ اپنے بیٹے کو بلا کر پوچھا کہ مجھ پر کتنا قرض ہے ۔معلوم ہوا کہ چھیاسی ہزار درہم ۔فرمایا کہ میرے متروکہ سے ادا ہو سکے تو بہتر ورنہ خاندان عدی سے درخواست کرنا اگر وہ بھی پورا نہ کر سکیں تو کل قریش سے -لیکن قریش کے علاوہ کسی اور کو تکلیف نہ دہنا-( یہ صحیح بخاری کی روایت ہے)لیکن حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ نے حضرت عُمر رضی اللہ عنہ کا مکان خرید لیا جس سے قرض ادا کیا گیا-( فتح الباری

 

(#4)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: حضرت عُمر رضی اللہ عنہ کی شہادت - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   08-12-2012, 07:38 AM

اس کے بعد نزع کی حالت شروع گئی،اسی حالت میں ایک نوجوان آپ کے پاس آیا جس کے ازار تخنوں سے نیچی تھی ، آپ نے فرمایا کہ ائے بھتیجے ذرا اپنے ازار ٹخنوں سے اوپر رکھا کرو ۔ اس کپڑابھی صاف رہتا ہے اور خدا کی اطاعت بھی ہے -

حضرت عُمر رضی اللہ عنہ نے تین دن کے بعد فوت ہوئے اور محرم کی پہلی تاریخ ہفتہ کے دن مدفون ہوئے -نماز جنازہ حضرت صہیب رضی اللہ عنہ نے پڑھائی-
حضرت عبدالرحمن رضی اللہ عنہ، حضرت علی رضی اللہ عنہ ، حضرت عثمان رضی اللہ عنہ، حضرت طلحہ رضی اللہ عنہ ، حضرت سعد بن وقاص رضی اللہ عنہ ، حضرت عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ نے قبر میں اتارا - اور آفتاب عالم تاب خاک میں چھپ گیا-

 

(#5)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: حضرت عُمر رضی اللہ عنہ کی شہادت - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   08-12-2012, 07:38 AM

حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی ولادت ہجرتِ نبوی صلی اللہ علیہ و سلم سے 40 برس قبل ہوئی، بچپن میں نسب دانی، سپہ گری، پہلوانی اور کشتی کے فن میں کمال حاصل کیا۔ قریش کے تمام قبیلوں میں صرف 17 آدمی لکھنا پڑھنا جانتے تھے، ان میں حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ بھی شامل تھے۔ عکاظ کے میلوں اور تجارت کے تجربوں نے ان کو تمام عرب میں روشناس کرایا اور لوگوں میں ان کی قابلیت کے جوہر کھلتے چلے گئے یہاں تک کہ قریش نے ان کو سفارت کاری کے منصب پر فائز کیا۔ قبائل میں جب کوئی پر خطر معاملہ پیش آتا تو انہی کو سفیر بنا کر بھیجتے تھے۔ آپ نے رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کے اعلانِ نبوت کے چھٹے سال اسلام قبول کیا۔ آپ کے اسلام میں داخل ہونے سے اسلام کو بڑی قوت ملی اور اسلام نے ان کو عزت بخشی۔ آپ کے اسلام لانے سے مسلمانوں کو پہلی بار نماز کعبہ میں ادا کرنے کا موقعہ ملا۔

یکم محرم الحرام 44 ہجری کو حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ شہادت کے منصب سے سرفراز ہوئے۔ یوں اسلامی سال کا پہلا دن یکم محرم الحرام بھی ہمیں قربانی کا درس دیتا ہے، حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ اسلام کے وہ درخشندہ ستارے ہیں جنہوں نے اسلام کے گلشن کو اپنے خون سے سیراب کر کے اسلامی سال کی ابتداء کو ہمیشہ کے لیے یادگار بنا دیا۔ اللہ رب العزت ہمیں ان کے نقشِ قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے، آمین!

 

Post New Thread  Reply

Bookmarks

Tags
اللہ, حضرت, رضی, عنہ, عُمر, کی


Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں ROSE Hadees Shareef 3 07-08-2012 07:21 PM
حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالٰی عنہ روایت کرت ROSE Hadees Shareef 5 07-08-2012 05:15 PM
حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالٰی عنہ روایت کرت ROSE Hadees Shareef 6 02-25-2012 04:41 PM
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی &# ROSE Hadees Shareef 5 02-10-2012 10:49 PM
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی &# ROSE Hadees Shareef 4 02-10-2012 10:41 PM


All times are GMT +5. The time now is 03:50 AM.
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.

All the logos and copyrights are the property of their respective owners. All stuff found on this site is posted by members / users and displayed here as they are believed to be in the "public domain". If you are the rightful owner of any content posted here, and object to them being displayed, please contact us and it will be removed promptly.

Nav Item BG