Islamic Poetry !! Share Islamic Poetry Here !! |
Advertisement |
![]() ![]() |
|
Thread Tools | Display Modes |
(#1)
![]() |
|
|||
بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیم
سُبحانَ اللہ وَبِحَمدِہ سُبحَانَ اللہِ العَظِیم حمدِ باری تعالٰی وہی جو خالق جہان کا ہے، وہی خدا ہے، وہی خدا ہے جو رُوح جسموں میں ڈالتا ہے، وہی خدا ہے، وہی خدا ہے وہ جسکی حِکمت کی سرفرازی، وہ جسکی قُدرت کی کارسازی ہر ایک ذرّہ میں رونما ہے، وہی خدا ہے، وہی خدا ہے وہ بے حقیقت سا ایک دانہ، جو آب و گِل میں تھا مِٹنے والا جو اُس میں کونپل نکالتا ہے، وہی خدا ہے، وہی خدا ہے الگ الگ سب کے رنگ و خصلت، جُدا جُدا سب کے قدّ و قامت جو سارے چہرے تراشتا ہے، وہی خدا ہے، وہی خدا ہے ہے علم میں جس کے ذرّہ ذرّہ، گرِفت میں جسکی ہے زمانہ جو دِل کے بھیدوں کو جانتا ہے، وہی خدا ہے، وہی خدا ہے وہ جس نے دی مختلف زبانیں، تخیّل و عقل کی اُڑانیں جو کشتیٔ فن کا ناخدا ہے، وہی خدا ہے، وہی خدا ہے کوئی تو ہے جو ہے سب سے اوّل، کوئی تو ہے جو ہے سب سے آخر جو ابتدأ ہے جو انتہا ہے، وہی خدا ہے، وہی خدا ہے مُصیبت و درد و رنج و غم میں، حیات کے سارے پیچ و خم میں تُو جس کو راغب، پُکارتا ہے، وہی خدا ہے، وہی خدا ہے افتخار راغب
|
Sponsored Links |
|
(#2)
![]() |
|
|||
کملی والے میں قربان تیری شان پر سب کی بگڑی بنانا تیرا کام ہے ٹھوکریں کھا کے گرنا میرا کام ہے ہر قدم پر اٹھانا تیرا کام ہے ساقیا جان قربان تیرے نام پر ہو نگاہ کرم اپنے خدام پر چھو ڑ دی کشتی ہم نے تیر ے نام پر اب کنارے لگانا تیرا کام ہے فیض جاری تیرا تاقیامت رہے تیری نبیوں پر قائم امامت رہے تیری محبوب چو کھٹ سلامت رہے کند رحمت لٹانا تیرا کام ہے تو نے قطر ے کو دیکھا گوہر کر دیا تو نے ذرے کو دیکھا تو زر کر دیا تو نے حبشی کو رشک قمر کر دیا الٹا سو رج پھرانا تیر ا کام ہے دور طیبہ سے تڑپتی ہیں جو ان کو در پر بلانا تیرا کام ہے تیری نعتیں سنانا میرا کام ہے میرے غم کو مٹانا تیرا کام ہے
|
(#3)
![]() |
|
|||
|
(#4)
![]() |
|
|||
|
![]() ![]() |
Bookmarks |
Tags |
خدا, وہی, ہے, ہے، |
|
|
![]() |
||||
Thread | Thread Starter | Forum | Replies | Last Post |
والد ین کی خدمت جہاد ہے بہتر ہے | ROSE | Quran | 4 | 07-04-2012 01:03 PM |
~[ خزائوں کی اداسی ہے، جو اب تک دل پہ چھائی ہے ]~ | CaReLeSs | Urdu Writing Poetry | 14 | 11-30-2011 12:22 AM |
وہی جو خالق جہان کا ہے، وہی خدا ہے، وہی خدا ہ& | ROSE | Islamic Poetry | 7 | 09-11-2011 02:12 PM |
وہی جو خالق جہان کا ہے، وہی خدا ہے، وہی خدا ہ& | ROSE | Islamic Poetry | 2 | 08-30-2011 10:44 AM |
وہی جو خالق جہان کا ہے، وہی خدا ہے، وہی خدا ہ& | life | Islamic Poetry | 6 | 08-27-2011 06:32 AM |