Miscellaneous If you can't seem to find the right section to post? Share it all here! |
Advertisement |
![]() ![]() |
|
Thread Tools | Display Modes |
(#1)
![]() |
|
|||
اے آر رحمان کا سفر:ایک نظر
![]() روجا کے بعد اے آر رحمان نے پیچھے مڑ نہیں دیکھا لاس اینجلس میں موسیقار اللہ رکھا رحمان کی موسیقی جب اکیڈمی ایوارڈ کی تقریب میں گونجی تب دنیا نے جانا کہ رحمان ہندستان کے ایک ایسے موسیقار ہیں جن کی موسیقی پر پیر ہی نہیں تھرکتے روح بھی تازہ ہو جاتی ہے۔ رحمان ہندوستان کے ایسے پہلے موسیقار ہیں جنہیں اکیاسیویں اکیڈمی ایوارڈ میں انہیں نغمےجے ہو کے لیے بہترین موسیقار اور اوریجنل موسیقی کے زمروں میں دو ایوارڈ ملے۔ جنوبی ہندستان کے شہر چینئی میں چھ جنوری کو ایک متوسط ہندو گھرانے میں پیدا ہوئے اے ایس دلیپ کمار کی ماں کو یہ پتہ نہیں تھا کہ ان کا بیٹا بڑا ہو کر اس طرح ان کا اور ان کے وطن کا نام روشن کرے گا۔ رحمان کے والد آر کے شنکر کیرالا فلم انڈسٹری میں تمل اور دیگر زبان کی فلموں میں موسیقار تھے۔ دلیپ اس وقت نو سال کے تھے جب ان کے والد کا انتقال ہو گیا۔ ان کی والدہ نے اپنے شوہر کے موسیقی کے آّلات کو کرایہ پر دے کر گزر بسر شروع کی۔ باپ کے انتقال کے بعد سے ہی منتوں مرادوں والے بیٹے دلیپ کمار کی طبیعت جب خراب رہنے لگی تو ماں نے لوگوں کے کہنے پر ایک پیر کی مزار پر حاضری دی اور منت مانگی جس کے بعد دلیپ کی طبیعت ٹھیک اور ماں کا عقیدہ پختہ ہوگیا اور وہ اپنے پورے گھر کے ساتھ مشرف بہ اسلام ہوگئیں اور دلیپ کا نام اللہ رکھا رحمان رکھا گیا۔ گھر کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے رحمان نے کم عمری میں ہی کام کرنا شروع کر دیا۔ وہ کی بورڈ پلیئر بنے لیکن انہیں پتہ تھا ان کی منزل یہ نہیں ہے اس لیے انہوں نے پہلے پیانو اور پھرگٹار بجانا سیکھا۔ اس دوران چنئی کے چند نوجوانوں کے ساتھ مل کر انہوں نے اپنا ایک مقامی بینڈ نمیسیس ایونیو بنایا۔ رحمان کی زندگی کا سفر آسان نہیں تھا گھر کی ذمہ داری اور ساتھ میں موسیقی سیکھنے کا جنون۔ انہیں تیلگو میوزک ڈائریکٹر کے ساتھ ورلڈ ٹور پر جانے کا موقع ملا۔یہاں ان کا فن دنیا کے سامنے آیا اور پھر انہیں آکسفورڈ کی ٹرینیٹی کالج کی سکالر شپ ملی جس نے رحمان کی موسیقی کی تشنگی کو پورا کرنے کا بھر پور موقع فراہم کیا اور انہوں نے موسیقی میں گریجویشن کیا۔ رحمان کی موسیقی کسی ایوارڈ کی محتاج نہیں لیکن انہیں جتنے ایوارڈز ملے ہیں وہ شاید کسی بھی ہندستانی موسیقار کو آج تک نہیں مل سکے۔ اتوار کو ملنے والے دو آسکرز کے علاوہ اے آر رحمان کو بافٹا،گولڈن گلوب،سیٹیلائٹ اور کرٹکس چوائس ایوارڈ مل چکا ہے جبکہ ملکی سطح پر انہیں چار نیشنل ایوارڈز اور سات فلم فیئر ایوارڈز ملے ہیں۔ تمل فلموں میں بھی رحمان کی موسیقی بہت مقبول ہے اور اس انڈسٹری نے انہیں ایک دو نہیں بارہ ایوارڈز سے نوازا ہے۔ رحمان نے بھی ہزارہا موسیقاروں کی طرح اشتہارات کے لیے موسیقی سے شروعات کی۔ یہ دور ان کے لیے جدوجہد کا دور تھا۔ جنوبی ہند سے تعلق رکھنے والے فلمساز منی رتنم نے ان کے ہنر کو پہچانا اور اپنی فلم روجا میں رحمان کو موسیقی دینے کا موقع دیا۔ رحمان کی موسیقی نے پہلی ہی فلم میں وہ جادو دکھایا کہ انہیں اپنی اس فلم کے لیے نیشنل ایوارڈ ملا۔ اس کے بعد رحمان نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ بالی وڈ فلموں کی لائن لگ گئی لیکن رحمان نے ہر فلم میں کام کرنا منظور نہیں کیا۔ ان کی فلم دل سے کے گیتوں نے ہنگامہ مچا دیا اور گلزار کے ساتھ ان کی جوڑی جم گئی۔ رنگیلا ، تال، سودیس ، رنگ دے بسنتی ، گرو اور جودھا اکبر وہ چند فلمیں ہیں جن کی موسیقی نے رحمان کو بالی وڈ میں بلندیوں پر پہنچا دیا۔ رحمان نے صرف بالی وڈ میں موسیقی دینے پر اکتفا نہیں کیا۔ انہوں نے ہالی وڈ فلم لارڈز آف دی رنگز اور پھر براڈ وے سٹیج ڈرامہ بامبے ڈریمز کا میوزک دیا۔ رحمان نے سنہ دو ہزار پانچ میں اپنا جدید آلات سے لیس سٹوڈیو بنایا جو اس وقت ایشیاء کا سب سے بڑا سٹوڈیو مانا جاتا ہے۔ رحمان کی موسیقی میں کبھی مغربی دھن سنائی دیتی ہے تو کبھی آپ کو بہتے جھرنے کی صدا اور کلاسیکی میوزک۔کبھی صوفی سنگیت تو کبھی جاز۔ رحمن صوفی زام پر یقین رکھتے ہیں اور اسی لیے پیروں اور ولیوں کے مزاروں پر حاضری دینا نہیں بھولتے۔ ایک مرتبہ انہوں نے اعتراف کیا تھا کہ ان کی موسیقی میں روحانیت ولیوں کی دین ہے۔ وہ پاکستانی موسیقار اور قوال نصرت فتح علی خان کے مرید ہیں۔ موسیقار آدیش شری واستو نے رحمان کی اس کامیابی کو بی بی سی کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ رحمان مغربی موسیقی کے ساتھ کلاسیکی کو جوڑنے کا ہنر جانتے ہیں۔ان کے پاس جو جدید آلات ہیں اس کی مدد سے انہوں نے جو نغمے بنا دیے وہ تاریخ ساز بن گئے لیکن شری واستو کو فلم سلم ڈاگ ملینیئر کے نغمے سے بہتر ان کی فلم دل سے ،گرو اور روجا کے نغمے اچھے لگتے ہیں۔ سبھاش گھئی کو آج فخر محسوس ہوتا ہے کہ رحمان جیسے فنکار ان کے اپنے ملک میں موجود ہیں۔ رحمان نے گھئی کی فلم تال کی موسیقی دی تھی۔ رحمان کا ایک البم وندے ماترم بہت مقبول ہوا تھا۔ آزادی کی پچاسویں سالگرہ کے موقع پر رحمان نے یہ البم بنایا تھا جسے بہت مقبولیت حاصل ہوئی تھی۔ رحمان نے ابھی حال ہی میں اپنا ایک البم کنکشنز بارہ دسمبر کو جاری کیا ہے۔ رحمان کی موسیقی کسی ایوارڈ کی محتاج نہیں لیکن انہیں جتنے ایوارڈز ملے ہیں وہ شاید کسی بھی ہندستانی موسیقار کو آج تک نہیں مل سکے۔ اتوار کو ملنے والے دو آسکرز کے علاوہ اے آر رحمان کو بافٹا،گولڈن گلوب،سیٹیلائٹ اور کرٹکس چوائس ایوارڈ مل چکا ہے جبکہ ملکی سطح پر انہیں چار نیشنل ایوارڈز اور سات فلم فیئر ایوارڈز ملے ہیں۔ تمل فلموں میں بھی رحمان کی موسیقی بہت مقبول ہے اور اس انڈسٹری نے انہیں ایک دو نہیں بارہ ایوارڈز سے نوازا ہے۔ ![]() اے آر رحمان کا فلمی سفرروجا سے شروع ہوا
بہترین کلام اللہ کا کلام ( قرآن کریم ) ہے اور بہترین ھدایت و طریقہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کا لایا ھوا دین ہے ۔، |
Sponsored Links |
|
(#2)
![]() |
|
|||
Cha gya yaar A.R Rehman .. Waisay jis song "jay ho" par Isay Oscar mila hay wo is ka ghatiya tareen song hay lolz .. Slumdog Millionare Bhi boring movie hay, Us say Achi Amir Khan Ki Movie Thi Lagaan Jo Oscar kay liye nominate huwi thi
Khair, Kismat ki Devi Mehrbaan To Gadha Bhi Mahaan ![]()
Chal Fiqr Noo Goli Maar Yaar Hain Din Jindri Day Chaar! ![]() |
(#3)
![]() |
|
|||
ahahahahaha acha.. wesay mujhe kaafi zabardast Movie laagi.. shayaaad appnay dehaan sy dekhii nahin .. is ki story waQaii mai chakaas + bindass the.. or song mujhe is movie ka aik bhee nahin yaad lolzz na suna hai sahe sy :P
بہترین کلام اللہ کا کلام ( قرآن کریم ) ہے اور بہترین ھدایت و طریقہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کا لایا ھوا دین ہے ۔، |
(#4)
![]() |
|
|||
http://www.youtube.com/watch?v=Ywljq...eature=related Waisay Aik Baat Samjh Nahi Ayi ..
![]() Oscar Milnay Say Pehlay ye Song mujhay Itna Acha Nahi Laga, Jitna Aaj Sun Raha Hoon ![]()
Chal Fiqr Noo Goli Maar Yaar Hain Din Jindri Day Chaar! ![]() |
(#5)
![]() |
|
|||
|
(#6)
![]() |
|
|||
|
(#7)
![]() |
(#8)
![]() |
|
|||
|
(#9)
![]() |
|
|||
|
(#10)
![]() |
|
|||
|
![]() ![]() |
Bookmarks |
Tags |
آر, اے, نظر, کا |
|
|
![]() |
||||
Thread | Thread Starter | Forum | Replies | Last Post |
افغانی کباب ٹماٹر گریوی کے ساتھ | ! HEER | Cooking Section | 8 | 03-12-2012 03:15 PM |
کرم ایجنسی میں امریکی میزائل حملہ، اٹھارہ | -|A|- | Political Issues Of Pakistan | 9 | 02-05-2012 12:25 PM |
آئی فون پروگرام کا نو سالہ خالق | -|A|- | Computer and Information Technology | 5 | 01-28-2011 11:39 AM |
شریف برادران نا اہل، آپ کی رائے؟ | -|A|- | Political Issues Of Pakistan | 29 | 02-27-2009 01:56 PM |
احمد شہزاد اور اظہر کی سنچریاں | -|A|- | Sports | 0 | 02-18-2009 12:21 AM |