ایک نمازی کی آپ بیتی - MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link|
MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community » Baat Cheet -----Chat-Room(USERS) » True Story » ایک نمازی کی آپ بیتی
True Story !!! Post True Stories Here !!!

Advertisement
 
Post New Thread  Reply
 
Thread Tools Display Modes
(#1)
Old
DrEaMBoY DrEaMBoY is offline
 


Posts: 680
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Mar 2012
Location: LaHoRE
Gender: Male
Loading ایک نمازی کی آپ بیتی - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   04-08-2012, 06:33 PM

جانے کیا وجہ ہے کہ مسجد جانے سے ہمیشہ میری جان جاتی ہے اور بچپن میں تو جمعے کا خطبہ سن کر باقاعدہ چھریاں نظر آنا شروع ہو جاتی تھیں۔ اذان کی آواز سنتے ہی جوتیاں کبھی صوفوں، کبھی پیٹی، کبھی ڈولی کے نیچے اور کبھی گیراج میں پڑے کباڑ میں چھپانے کو دوڑتا تھا۔ چونکہ امی ہمیں ہر صورت مسجد بھیجنے پر مصر رہتی تھیں اس لئے سدباب کے طور پر ہم نے بہن بھائیوں کی جوتیوں کی بھی شامت لانی شروع کر دی اور جب اس کاروائی کی زد میں امی کی جوتیاں بھی آنے لگیں تو چمٹے سے ہونے والی ٹھکائی اور ننگے پیر مسجد جانے کی سزا کی بدولت یہ عادت چھوٹ گئی۔
بچپن تو یہ بات سمجھ میں آئے بغیر گزر گیا کہ مسجد جانے سے کیا مسئلہ ہے لیکن اب بھی مسجد نا جانے کا بہانہ ڈھونڈتا ہوں۔ کیوں؟ اس کے لئے آپ کو ایک نمازی کی آپ بیتی پڑھنا ہوگی۔ تفصیل سے غیبت کی میری بے شک عادت ہے لیکن آپ بیتی مختصراً کہنے کا عادی ہوں اور یہ دونوں کا ملغوبہ ہے۔ تو کہانی شروع ہوتی ہے یہاں سے
نماز کے لئے تکبیر کہی گئی مولوی صاحب نے کہا صفیں سیدھی کر لیں (دائیں بائیں نمازی میرے پاؤں پر کھڑے ہو گئے)۔ اگر مولوی صاحب نے کہا کاندھے سے کاندھا ملا لیں (نمازیوں نے اپنے ہی پیر ملا لئے اور مجھ سے کاندھے جوڑ لئے)۔ اب قیام میں حالت کچھ ایسی ہے کہ یا تو لوگ میرے پیروں پر کھڑے ہوتے ہیں یا میں ان کے کندھوں سے لٹکا ہوتا ہوں۔
قعدے اور تشہد کی روداد یہ ہے کہ بیٹھتے ہی ٹانگیں کاک ٹیل گلاس یا غلیل کی طرح کھول لیتے ہیں۔ کچھ لوگوں کی تشریف اتنی نازک اور فریجائل ہوتی ہے کہ احتیاطاً اس پر بیٹھنا نامناسب سمجھتے ہیں اور مجھ پر ایسے گرنے لگتے ہیں جیسے شاہراہ ریشم پر ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ۔ نتیجہ یہ کہ میں دو تووں کے بیچ میں آیا ٹام بن جاتا ہوں.
آگے والا نماز سے پہلے فارغ ہو جائے تو اپنی قمیض کو پیچھے سے 14 اگست کا جھنڈا بنا کر لہراتا ہے اور میری سجدے کی جگہ پر کھسک آتا ہے، اور قسم لے لو کتنی دفعہ تو ایسا ہوا ہے کہ میرے سجدہ زدہ سر پر ہی براجمان ہو گیا۔ نمازیوں کو لمبی قمیضیں پہننے کا شوق تو بہت ہوتا ہے لیکن جب وہ ”ہوا میں اڑتا جائے میرا لال دوپٹہ ململ کا“ کی عملی تصویر بنی ہوتی ہیں تو سنبھالنے کی ان کو توفیق نہیں ہوتی۔ ہونی بھی نہیں چاہئے (ہلن جلن سے نماز خراب ہوتی ہے)۔
فرض نماز کے فوراً بعد ایک دین دار بندہ اٹھ کر ”میری آپکی ساری دنیا کی بھلائی اللہ تعالٰی نے دین میں رکھی ہے ۔۔۔“ کی کیسٹ چلاتا ہے۔ اللہ کی لگن اور لوگوں کو راہ راست پر لانے کی دھن میں یہ بندہ اتنا مگن ہوتا ہے کہ نماز کے بعد اکٹھے ہوئے بے راہ لوگوں کی جماعت کو تبلیغ کے لئے یہ بندہ میرے سامنے سے اور مجھے دھکے دے کر گزر جاتا ہے اور عین نمازیوں کے بیچ بے راہ لوگوں کو بٹھا کر عمدہ اور چنگھاڑتی تقریر شروع کر دیتا ہے۔
لیکن میں اسے کچھ نہیں کہہ سکتا کیونکہ میری داڑھی نہیں ہے، میں شلوار آدھی پنڈلیوں تک اونچی نہیں باندھتا، سیدھے گھیر والا کرتا نہیں پہنتا، نا میرے سر پر امامہ بندھا ہے ، نا میں نماز کے دوران بار بار ”اعضائے پوشیدہ“ کی خبر گیری کرتا ہوں اور اکثر پینٹ جیسے حرام لباس میں نماز پڑھتا ہوں ۔
میں نے کئی بار چاہا کہ ان اصحاب کو کچھ کہوں لیکن چونکہ میں مسجد کامستقل نمازی نہیں اور نا ہی مسجد کمیٹی کو باقاعدہ ایک لگی بندھی رقم ہدیہ و چندہ کرتا ہوں۔ اس لئے مجھے مسجد کا چوہدری بننے کا کوئی حق ہے نا ہی اسلام کا ٹھیکیدار بننے کا۔

 



u R my HeArT & SouL!!
Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links
(#2)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: ایک نمازی کی آپ بیتی - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   08-15-2012, 01:49 AM

nice sharing..

 

(#3)
Old
Adeela Adeela is offline
 


Posts: 2,902
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Jul 2012
Location: lahore
Gender: Female
Default Re: ایک نمازی کی آپ بیتی - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   08-15-2012, 02:24 AM

hmmmmmmmmmmmmmmmmmmmm

 



Sleeping Beauty
(#4)
Old
Abewsha Abewsha is offline
Banned
 


Posts: 18,452
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: May 2011
Gender: Female
Default Re: ایک نمازی کی آپ بیتی - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   06-05-2013, 03:17 AM

nice sharing.................

 

Post New Thread  Reply

Bookmarks

Tags
آپ, ایک, بیتی, کی


Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
وہ (خود) زمینی دنیا کی (پستی کی) طرف راغب ہوگیا ROSE Quran 3 01-25-2012 03:50 AM
جنوبی افریقہ میں آئی پی ایل کا آغاز -|A|- Sports 10 01-15-2012 11:39 PM
~[ خزاں میں جب ہے یہ اپنا عالم، بہار آیی تو کیا CaReLeSs Urdu Writing Poetry 2 11-30-2011 12:19 AM
آئینے پر کبھی کتاب میں ہی ROSE Miscellaneous/Mix Poetry 3 10-30-2011 07:17 PM
میری تحریر کی زد میں ابھی تو کچھ نہیں آیا Shaam Miscellaneous/Mix Poetry 4 08-31-2011 07:18 AM


All times are GMT +5. The time now is 03:33 PM.
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.

All the logos and copyrights are the property of their respective owners. All stuff found on this site is posted by members / users and displayed here as they are believed to be in the "public domain". If you are the rightful owner of any content posted here, and object to them being displayed, please contact us and it will be removed promptly.

Nav Item BG