MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community
»
Islam
»
Quran
»
انجام خیر پرہیزگاروں کے لیے ہی ہے - القران
Quran !!!!Quran ki Nazar Sey!!!!
|
 |
Girl Heart Black!!! .. =D
|
|
Posts: 12,518
Country:
Star Sign:
Join Date: Feb 2009
Location: Lahore..
Gender:
|
|
قَالَ مُوسَىٰ لِقَوْمِهِ اسْتَعِينُوا بِاللَّهِ وَاصْبِرُوا ۖ إِنَّ الْأَرْضَ لِلَّهِ يُورِثُهَا مَن يَشَاءُ مِنْ عِبَادِهِ ۖ وَالْعَاقِبَةُ لِلْمُتَّقِينَ
ترجمہ: موسٰی (علیہ السلام) نے اپنی قوم سے فرمایا: تم اللہ سے مدد مانگو اور صبر کرو، بیشک زمین اللہ کی ہے وہ اپنے بندوں میں سے جسے چاہتا ہے اس کا وارث بنا دیتا ہے، اور انجامِ خیر پرہیزگاروں کے لئے ہی ہے - 128
ملکی حالات کے تناظر میں اور کراچی کے بھائیوں کے لیے:
قران پاک ہمارے درمیان اللہ کا پیغام ہے ہمیں اپنی زندگی کے ہر مسئلے کا حل اس موجزاتی کتاب سے ملتا ہے، اس کا مقصد قصے اور کہانیاں سنانا نہیں بلکے اس کی ہر آیت ہمیں ایک خاص پیغام دیتی ہے جسے اخز کرنا، اس پر دیہان دینا، اسے اپنی زندگی میں لاگو کرنا اور مشعل راہ بنانا ہمارا کام ہے۔ آج جو آیت میں آپ کی خدمت میں لے کر آیا ہوں وہ سورۃ الاعراف کی آیت نمبر 128 ہے، اس آیت میں پیغمبر خدا حضرت موسیٰ علیہ السلام اپنی قوم سے مخاطب ہیں، پیغمبر کا ہر قول و فعل اللہ کے احکام اور اس کی مرضی و منشا کی عکاسی کرتا ہے دراصل یہ ایک خدائی پیغام ہے جو سب قوموں کے لیے ہے، جتنی بھی قومیں گزر چکی اور تا ابد جتنی بھی قومیں آئیں گی، اگر وہ اس آیت میں سے خود کے لیے نصیحت اخز کر لیتی ہیں تو وہ اللہ کی پرہیزگار قوموں میں سے ہونگی جن کو انعام کے طور پر خدا نے انجام خیر کی نوید دی۔ یہ آیت دراصل دو حصوں پر مشتمل ہے ایک حصہ نصیحت: "اسْتَعِينُوا بِاللَّهِ وَاصْبِرُوا" اور دوسرا حصہ نوید: "وَالْعَاقِبَةُ لِلْمُتَّقِينَ" ، بے شک نوید انہیں کے لیے ہے جو نصیحت پر عمل پیرا ہونگے۔
اس وقت جو ملکی حالات ہیں ان کے پیش نظر یہ آیت ہماری حوصلہ افزائی بھی کرتی ہے اور ایمان کو تازگی بھی بخشتی ہے اور ہم میں قوت مدافعت بھی بڑہاتی ہے اگر ہم متقی، پریزگار اور صبر کرنے والے بن جائیں اور اللہ سے مدد مانگیں یہ سمجھ لیں کہ کہ ہد نگاہ تک جتنے بھی میدان ہیں چاروں طرفین، عمود و افق ہر طرف اللہ کی ملکیت اور بادشاہت ہے تو ہمیں یہ عقیدہ اس بات پرنفساتی طور پرآمادہ کر دیتا ہے کہ ہم اس ذات کی اطاعت و فرمابرداری کریں، اسی سے مدد مانگیں اور یہ اصلیت ہمارے سامنے واضح ہوجاتی ہے کہ اگر ہم اس سے موں پھردیں گے تو اس کے سوا کہاں جائیں گے، کون ہمارا پرسان حال ہوگا؟ اس کائنات سے تو نکلنے سے رہے یا اس سے بڑا مددگار بھی کوئی ثابت نہیں ہوسکتا، بات یہی ہے کہ اگر ہم آیت کے پہلے حصے میں سے خدا کی بادشاہت کو تسلیم کرتے ہوئے اور کائنات پر اس کے اثر و سوخ سے متاثر ہوکر جب اس بات کو اپنا عقیدہ بنا لیں گے کہ اللہ ہمارا مددگار ہے اور صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں گے تو جتنا ہمارا اعتقاد مضبوط ہوگا اتنا ہی نفسیاتی طور پر ہم انجام خیر کے لیے پر امید ہونگے اور یہ امید ہی کوشش بنتی ہے، وہ کوشش جو آپکی حالت کو سہی معنوں میں سدھار دے، ہمیشہ فرمابردار قومیں اسی طرح کی کوشش سے اپنی حالت بدلنے میں کامیاب ہوئی ہیں جس کوشش میں یہ عقیدہ شامل ہو کہ مددگار صرف خدا ہے، میں اس فورم سے اپنے پاکستانی بہن بھایوں کو یہ پیغام دینا چاہوں گا کہ آزمائشیں قوموں پر ہی آتی ہیں، اس کا یہ مطلب نہیں کہ نا امیدی اور اللہ کی اتنی قیمتی نعمت پاکستان کی ناشکری کی جائے، ہمت رکھیں، صبر کا دامن تھامے رکھیں اور اللہ کی بادشاہت کو تسلیم کرتے ہوئے اس کی فرمانبرداری کریں تبھی انجام خیر کی نوید آپکے لیے ہوگی، آئندہ آپ جب بھی حالات کو بہتر لیجانے کہ لیے کوئی اقدام کریں تو اپنے دل میں ایک بار یہ الفاظ ضرور دوہرائیے گا، " وَالْعَاقِبَةُ لِلْمُتَّقِينَ"
وسلام سلمان گیلانی
|
|
|
Posts: 16,486
Country:
Join Date: Aug 2010
Gender:
|
|
|
|
|
Posts: 10,633
Country:
Star Sign:
Join Date: Mar 2011
Gender:
|
|
|
|
|
Posts: 29,879
Country:
Star Sign:
Join Date: Sep 2010
Gender:
|
|
Jazak Allah
Thanks fOr Shar!ng
|