|
|
Posts: 32,565
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender:
|
|
سورۃ 5:المائدۃ
(۵) سورہ مائدہ
اللہ رحمن ورحیم کے نام سے
(۱) اے ایمان والو!(شرعی) قیود کی پابندی کرو ۱۔تمہارے لئے مویشی کی قسم کے جانور حلال کر دئے گئے ۲ سوائے ان کے جس کا حکم تمہیں سنایا جارہا ہے ۳لیکن احرام ۴کی حالت میں شکار کو جائز نہ کر لو ۵بیشک اللہ جو چاہتا ہے حکم دیتا ہے ۶
(۲) اے ایمان والو !اللہ کے شعائر ۷کی بے حرمتی نہ کرو،اور نہ حرمت والے مہینوں کی ۸نہ قربانی کے جانوروں کی نہ ( قربانی کی علامت کے طور پر ) پٹے پڑے ہوئے جانوروں کی ۹نہ بیتِ حرام ( کعبہ ) کے عازمین کی جو اپنے رب کے فضل اور اس کی خوشنودی کی طلب میں نکلے ہوں ۱۰او رجب تم حالتِ احرام سے باہر آ جاؤ تو شکارکرسکتے ہو او رکسی قوم کی دشمنی اس بنا پر کہ اس نے تمہیں مسجد حرام سے روکا ہے ۱۱اس بات پر نہ ابھارے کہ زیادتی کرنے لگو ۱۲نیکی اور تقویٰ کے کاموں میں تم ایک دوسرے سے تعاون کرو اور گناہ اور زیادتی کے کاموں میں تعاون نہ کرو ۱۳اللہ سے ڈرتے رہو ۔یقینا اللہ بڑی سخت سزادینے والا ہے ۱۴
(۳) تم پر حرام کیا گیا مردار ۱۵خون ۱۶سور کا گوشت ۱۷وہ (جانور ) جس پر اللہ کے سوا کسی اور کا نام لیا گیا ہو ۱۸وہ جو گلا گھٹنے سے ۱۹ یا چوٹ لگنے سے ۲۰ یا اوپر سے گرکر۲۱ یا سینگ لگنے سے مراہو ۲۲ یا جسے کسی درندہ نے پھاڑ کھایا ہو ۲۳ سوائے اس کے جسے تم ( زندہ پاکر ) ذبح کر لو ۲۴ اور وہ (جانور ) جو کسی تھان ۲۵ پر ذبح کیا گیا ہو ۔نیز یہ بھی حرام ہے کہ تم پانسوں کے تیروں سے فال نکالو ۲۶۔یہ فسق ہے ۔آج ۲۷کافروں کوتمہارے دین کی طرف سے بالکل مایوسی ہو گئی ہے ۔لہذا ان سے نہ ڈرو بلکہ مجھ سے ڈرو ۲۸آج ۲۹میں نے تمہار ے لئے تمہارے دین کو مکمل کر دیا ۳۰اور اپنی نعمت تم پر تمام کر دی ۳۱اور تمہارے لئے اسلام کو دین کی حیثیت سے پسند فرمایا ۳۲پس جو کوئی بھو ک سے مجبور ہو جائے ( اور ان میں سے کوئی چیز کھالے ) بشرطیکہ وہ گناہ کی طرف مائل نہ ہوتو اللہ بخشنے والا، رحم فرمانے ہے ۳۳۔
(۴) وہ تم سے پوچھتے ہیں کہ ان کے لئے کیا چیزیں حلا ل کر دی گئی ہیں ۔کہو تمہارے لئے تمام پاکیزہ چیزیں حلال کر دی گئی ہیں ۳۴اور جن شکاری جانوروں ۳۵کو تم نے سدھا یا ہو ۳۶جنہیں تم اللہ کے دئیے ہوئے علم کی بناء پر شکار کی تعلیم دیتے ہو ۳۷وہ جس شکار کو تمہارے لئے روک رکھیں اس کو تم نہ کھاؤ ۳۸البتہ اس پر اللہ کا نام لے لو۳۹اور اللہ سے ڈرو۴۰کہ اللہ حساب لینے میں بہت تیز ہے ۔
(۵) آج تمہار ے لئے تمام پاکیزہ چیزیں حلال کر دی گئیں ۴۱اہل کتاب کا کھانا تمہارے لئے حلا ل ہے ۴۲اور تمہار ا کھا نا ان کے لئے ۴۳تمہار ے لئے پاکدامن عورتیں جو اہل ایمان میں سے ہوں حلال ہیں نیز وہ پاکدامن عورتیں بھی جو ان لوگوں میں سے ہوں جنہیں تم سے پہلے کتاب دی گئی تھی ۴۴بشرطیکہ ان کے مہر ان کو دو اور مقصو د قید نکاح میں لانا نہ ہو نہ کہ بدکاری کرنا ، یا چوری چھپے آشنائیاں کرنا ۔اور جو ایمان کے ساتھ کفر کرے گا ۴۵تو اس کا سارا کیا کرایا اکارت جائیگا اور آخر ت میں وہ تباہ حال ہو گا ۴۶
(۶) اے ایمان والو !جب تم نماز کے لئے اٹھو ۴۷تو اپنے منہ او ر ہاتھ کہنیوں تک دھولو ۔اپنے سروں کا مسح کرو اور پاؤں ٹخنوں تک دھولیا کرو ۴۸اگر جنابت ۴۹کی حالت میں ہو تو نہا کر پاک ہوجاؤ اور اگر بیمار ہو یاسفر میں ہو یا تم میں سے کوئی رفع حاجت کر کے آیا ہو یا تم نے عورتوں کو چھوا ہو ۵۰(مبا شرت کی ہو ) اور پانی نہ ملے تو پاک زمین سے تیمم کرو۵۱یعنی اپنے منہ اور ہاتھوں پر اس سے مسح کر لو اللہ نہیں چاہتا کہ تمہیں تنگی میں ڈالے بلکہ وہ چاہتا ہے کہ تمہیں پاک کرے اور تم پر اپنی نعمت تمام کر دے ۵۲تاکہ تم شکرگزار بنو
|
Posting Rules
|
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts
HTML code is Off
|
|
|
All times are GMT +5. The time now is 09:58 AM.
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.