Sports !!! Post News Topics Pictures Of World Sports !!! |
Advertisement |
![]() ![]() |
|
Thread Tools | Display Modes |
(#1)
![]() |
|
|||
![]() ![]() ![]() ایشیا کپ:شعیب اختر، شعیب ملک کی واپسی
![]() پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا میں کھیلے جانے والے ایشیا کپ کرکٹ مقابلوں کے لیے ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ فاسٹ بولر شعیب اختر اور مڈل آرڈر بیٹسمین شعیب ملک ٹیم میں دوبارہ جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔ ان دونوں کرکٹرز نے بدھ کے روز فٹنس ٹیسٹ دیے تھے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اعجازبٹ نے ٹیم کے اعلان کے موقع پر اس تاثر کو غلط قرار دیا کہ شعیب ملک کی واپسی کسی سیاسی دباؤ کا نتیجہ ہے۔ واضح رہے کہ شعیب ملک پر ایک سالہ پابندی ختم ہونے سے قبل ہی انہیں ممکنہ پنتیس کھلاڑیوں میں شامل کرلیا گیا تھا۔ بائیں ہاتھ کے بیٹسمین بیس سالہ عمرامین بھی ایک بار پھر سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ بی بی سی اردو کے نامہ نگار عبدالرشید شکور کے مطابق عمر امین کو گزشتہ سال سری لنکا کے خلاف ون ڈے ہوم سیریز کے لیے پندرہ رکنی ٹیم میں شامل کیا گیا تھا لیکن وہ ابھی تک پاکستان کی طرف سے کوئی بھی میچ نہیں کھیل سکے ہیں البتہ ڈومیسٹک کرکٹ، انڈر19 اور پاکستان اے کی طرف سے ان کی کارکردگی متاثر کن رہی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اعجازبٹ نے پریس کانفرنس میں یہ بھی کہا کہ اکمل برادران پر عائد جرمانے نصف کردیے گئے ہیں تاہم اس بارے میں بورڈ نے باضابطہ طور پر کوئی اعلان نہیں کیا دونوں کرکٹرز کی اپیلوں کی سماعت ابھی ہونا ہے۔ ٹیم میں شامل ایک اور نئے کھلاڑی اسد شفیق ہیں جنہیں ڈومیسٹک کرکٹ کی عمدہ کارکردگی پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ اوپنر شاہ زیب حسن کو بھی سلیکٹرز نے موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وہ گزشتہ سال انگلینڈ میں منعقدہ ورلڈ ٹوئنٹی ٹوئنٹی جیتنے والی ٹیم میں شامل تھے لیکن اس کے بعد وہ کوئی بھی میچ نہیں کھیل سکے۔ کپتان شاہد آفریدی ویسٹ انڈیز میں منعقدہ ورلڈ ٹوئنٹی ٹوئنٹی کی ٹیم میں شاہ زیب حسن کی شمولیت کے خواہش مند تھے لیکن سلیکٹرز اس پر راضی نہیں ہوئے تھے۔ ٹیم میں پہلی مرتبہ شامل کئے جانے والے چوبیس سالہ اسد شفیق کا تعلق کراچی سے ہے اور تین سالہ فرسٹ کلاس کریئر میں آٹھ سنچریاں اور سات نصف سنچریاں سکور کرچکے ہیں۔ اسد شفیق اس سال پاکستان اے کی طرف سے انگلینڈ کے خلاف میچز بھی کھیل چکے ہیں۔ پاکستانی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے: شاہد آفریدی، سلمان بٹ، عمران فرحت، شاہ زیب حسن، عمراکمل، کامران اکمل، عبدالرزاق، اسد شفیق، عمر امین، سعید اجمل، عبدالرحمن، محمد عامر، محمد آصف، شعیب ملک اور شعیب اختر۔ ایشیا کپ پندرہ جون سے سری لنکا کے شہر دمبولا میں شروع ہوگا جس میں پاکستان، سری لنکا، بھارت اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اعجازبٹ نے پریس کانفرنس میں یہ بھی کہا کہ اکمل برادران پر عائد جرمانے نصف کردیئے گئے ہیں تاہم اس بارے میں بورڈ نے باضابطہ طور پر کوئی اعلان نہیں کیا دونوں کرکٹرز کی اپیلوں کی سماعت ابھی ہونا ہے۔
’’بہترین کلام اللہ کا کلام ( قرآن کریم ) ہے اور بہترین ھدایت و طریقہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کا لایا ھوا دین ہے ۔، |
Sponsored Links |
|
(#2)
![]() |
|
|||
![]() ![]() ![]() |
(#3)
![]() |
|
||||
![]() ![]() ![]()
zardari corrupt hie tou board kesay sahi ho sakta hie /
![]() ![]() ![]() ALLAH FARMATA HAI : AEY BANDEY JO HUA WO ACHA HUA . JO HORAHA HAI ACHA HO RAHA HAI. JO HOGA WO BHI ACHA HOGA. TERA KIYA GAIYA JO TU ROTA HAI TU KIA LAYA JO TU NE KHO DIYA. JO LIYA YAHIN (DUNYA) SEI LIYA JO DIYA YAHIN (DUNYA) PE DIYA JO AAJ TERA HAI PEHLAY KISI AUR KA THA AUR KAL KISI AUR KA HOGA. TABDEELI KAINAAT KA MAMOOL HAI BAS TU WO JAMA KAR JO TU SATH LEI KAR JANEY WALA HAI YANI NAIK AMAAL. |
(#4)
![]() |
|
|||
![]() ![]() ![]()
Haan .. yea log .. kabhi pak k liye achaa nhi soch sakhtay hain .. buss wohi use karay huway Players ko pata nhi kab tak try kya jaega .. i hate this ..
’’بہترین کلام اللہ کا کلام ( قرآن کریم ) ہے اور بہترین ھدایت و طریقہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کا لایا ھوا دین ہے ۔، |
![]() ![]() |
Bookmarks |
Tags |
شعیب, ملک, کی |
|
|
![]() |
||||
Thread | Thread Starter | Forum | Replies | Last Post |
ایک عقلمند اور ایک بیوقوف کا ایک ہی جگہ پر ا | ROSE | Jokes | 7 | 10-14-2011 12:55 PM |
ایک عقلمند اور ایک بیوقوف کا ایک ہی جگہ پر ا&a | ROSE | Jokes | 7 | 10-11-2011 12:21 PM |
’ممبئی سازش کا کچھ حصہ پاکستان میں تیار ہوا | -|A|- | Political Issues Of Pakistan | 11 | 08-05-2011 10:00 AM |
عجیب شخص تھا ہر اک سے پیار مانگتا تھا | ROSE | Miscellaneous/Mix Poetry | 4 | 10-05-2010 04:26 AM |
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھ | -|A|- | Political Issues Of Pakistan | 1 | 07-04-2009 05:46 PM |