’مناسب سکیورٹی ہوتی تو بینظیر بچ سکتی تھیں‘ - MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link|
MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community » Chit Chat » Political Issues Of Pakistan » ’مناسب سکیورٹی ہوتی تو بینظیر بچ سکتی تھیں‘
Political Issues Of Pakistan Share Pakistani Political Issues and videos Here

Advertisement
Post New Thread  Reply
 
Thread Tools Display Modes
(#1)
Old
-|A|- -|A|- is offline
BaiKaar MemBer !!
 


Posts: 8,871
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Location: karachi,Pakistan
Gender: Male
Shhh ’مناسب سکیورٹی ہوتی تو بینظیر بچ سکتی تھیں‘ - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   06-01-2010, 05:46 PM


’مناسب سکیورٹی ہوتی تو بینظیر بچ سکتی تھیں‘


بینظیر تحقیقاتی کمیشن کے سربراہ چلی کے ہیرالڈو مونوز، اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے عبداللہ حسین ہارون، اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون اور کمیشن کے ایک اور رکن انڈونیشا کے مارزوکی داروسمان رپورٹ جاری کرتے ہوئے

سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کے قتل کی تحقیقات کرنے والے اقوام متحدہ کے کمیشن نے کہا کہ سابق فوجی صدر جنرل پرویز مشرف کی حکومت نے اگر بینظیر بھٹو کو مناسب سکیورٹی فراہم کی ہوتی تو ان کو قتل ہونے سے بچایا جا سکتا تھا۔

باون صفحات پر مشتمل رپورٹ میں صدر مشرف کی اس وقت کی حکومت پر شدید تنقید کی گئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کی حکومت بینظیر بھٹو کو مناسب سکیورٹی مہیا کرنے میں ناکام رہی تھی۔


بینظیر بھٹو کو راولپنڈی کے لیاقت باغ کے باہر خود کش حملے میں ہلا ک کر دیا گیا تھا

کمیشن کے مطابق یہ بات بھی پریشان کن ہے کہ کیوں ان تمام افراد، گروہوں اور اسٹیبلشمنٹ کے حصوں کی تفتیش نہیں کی گئی جن سے بینظیر بھٹو کی جان کو خطرات لاحق تھے اور جن کے بارے میں انہوں نے جنرل مشرف کو اپنے خط میں آگاہ کیا تھا۔

اقوم متحدہ کے بینظیر بھٹو کمیشن کے سربراہ ہیرالڈو منوز نے جمعرات کی شام اقوام متحدہ کی عمارت میں رپورٹ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سابق وزیر اعظم کو جس طرح کے خطرات تھے اور جن کا علم مشرف حکومت اور آئی ایس آئی کو تھا ان کی مناسبت سے سابق وزیر اعظم کو سکیورٹی فراہم نہیں کی گئی۔


کمیشن کے سربراہ نے کہا کہ بینظیر بھٹو کو پاکستان میں کئی عناصر سے سنگین خطرات لاحق تھے جن میں القاعدہ، طالبان اور مقامی جہادی گروپ اور پاکستانی اسٹیبلشمنٹ کے عناصر شامل ہیں۔ ان حقائق کے باوجود تفتیش کی توجہ صرف نچلی سطح کے کارکنوں تک ہی محدود رہی ہے۔ کمیشن اس بات پر پریشان ہے کہ بیت اللہ محسود، القاعدہ یا کسی تنظیم یا فرد کے بارے میں بھی کوئی خاص تفتیش نہیں کی گئی جو ممکنہ طور پر اس قتل یا اس کی منصوبہ بندی میں براہ راست یا بلواسطہ ملوث رہا ہو۔

تفتیش کاروں نے اس امر کو بھی سرے سے مسترد کردیا کہ اس قتل میں اسٹیبلشمنٹ کے عناصر شامل ہوسکتے ہیں، بشمول ان تین افراد کے جن کے نام بینظیر بھٹو نے مشرف کو لکھے گئے خط میں خود لیے تھے۔ ہیرالڈو مونوز نے کہا کہ مشرف دور کی وفاقی حکومت، پنجاب حکومت، انٹیلیجنس ایجنسیاں بینظیر بھٹو کو مناسب سکیورٹی فراہم کرنے میں ناکام رہیں اور اس طرح کے سکیورٹی کے انتظامات نہیں کیے گئے جس طرح کے انتظامات کی ضرورت تھی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بم دھماکے کے بعد مناسب تحقیقات نہیں کی گئیں اور جائے حادثہ سے صرف تیئس شواہد اکھٹے کیے گئے اور اسے دھو دیا گیا حالانکہ وہاں سے ہزاروں شواہد مل سکتے تھے۔ رپورٹ کے مطابق ایسا کرنا اعلیٰ سطحی احکامات کے بغیر ممکن نہیں ہے۔

پاکستان کی سابق وزیر اعظم کو جس طرح کے خطرات تھے اور جن کا علم مشرف حکومت اور آئی ایس آئی کو تھا ان کی مناسبت سے سابق وزیر اعظم کو سکیورٹی فراہم نہیں کی گئی۔
کمیشن کے سربراہ ہیرالڈو مونوز

ہیرالڈو مونوز نے کہا کہ کمیشن کو یقین ہے کہ بینظیر بھٹو کے قتل کے بعد پولیس اہلکاروں کی جانب درست اقدامات کرنے میں’ناکامی’ زیادہ تر جان بوجھ کرتھی۔ بعض صورتوں میں اس ناکامی کی وجہ وہ غیر یقینیی کی صورتحال تھی جو اس تفتیش میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کے بہت زیادہ ملوث ہونے کی وجہ سے پیدا ہوئی تھی۔ ان افسران کو سمجھ نہیں آرہا تھا کہ وہ کس طرح اقدامات کریں۔

ہیرالڈو منوز میں یہ بھی کہا گیا کہ ایسے کوئی شواہد نہیں ملے کہ کہا جائے کہ صدر آصف زرداری یا ان کے خاندان کا کوئی فرد اس واقعے میں ملوث ہو سکتا ہے۔

اس سے قبل اقوامِ متحدہ کے صدر دفتر میں صحافی اس وقت حیران رہ گئے جب اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے حسین ہارون نے رپورٹ کے متعلق کچھ بھی کہنے سے یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ وہ رپورٹ پاکستان حکومت کو بھیج رہے ہیں اور حکومت ہی اس پر ردِ عمل دے گی۔


یہ رپورٹ یکم اپریل کو پیش کی جانی تھی لیکن پاکستان کے صدر آصف علی زرداری کی درخواست اسے پندرہ دن کے لیے مؤخر کر دیا گیا تھا۔

کمیشن کی طرف سے رپورٹ وصول ہونے کے بعد اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل رپورٹ نے اس کی تحقیقات سے حکومت پاکستان کو آگاہ کریں گے۔

یاد رہے کہ سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کے قتل کی تحقیقات کے لیے اقوام متحدہ کی کمیشن نے اقوام متحدہ میں چلی کے سفیر ہیرالڈو منوز کی سربراہی میں کمیشن تشکیل دیا تھا۔

اس کمیشن نے رواں سال فروری کے آخری ہفتے میں پاکستان کا تین روزہ آخری دورہ مکمل کیا تھا۔ اس دورے میں کمیشن کے سربراہ اور اراکین نے پاکستان کے صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، سینیئر حکومتی اہلکاروں اور سول سوسائٹی کے اراکین سے ملاقاتیں کیں۔

اس کے علاوہ اس کمیشن کے سربراہ نے پاکستان کے تین دورے کیے۔ بینظیر بھٹو کے قتل کی تحقیقات کرنے والے کمیشن کا عملہ تحقیقاتی عمل شروع ہونے کے پہلے دن سے ہی پاکستان میں موجود تھا۔

خیال رہے کہ بینظیر بھٹو کو دسمبر دو ہزار سات میں راولپنڈی کے تاریخی لیاقت باغ میں ایک انتخابی جلسے کے بعد خود کش حملے میں قتل کر دیا گیا تھا۔

 






’’بہترین کلام اللہ کا کلام ( قرآن کریم ) ہے اور بہترین ھدایت و طریقہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کا لایا ھوا دین ہے ۔،
Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links
(#2)
Old
!«╬Ĵamil Malik╬«!'s Avatar
!«╬Ĵamil Malik╬«! !«╬Ĵamil Malik╬«! is offline
 


Posts: 19,769
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Dec 2008
Location: lahore
Gender: Male
Default Re: ’مناسب سکیورٹی ہوتی تو بینظیر بچ سکتی تھیں - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   06-01-2010, 07:19 PM

asad bhai yeh theek hai
lekin moutt ka jo din moutieen ha wo tou aani hai
rite ?

 



[SIGPIC][/SIGPIC]

Χχ·.·΄―`·)» ΒLΨΡΘ (3Υ₯ «(·΄―`·.·χΧ
(#3)
Old
-|A|- -|A|- is offline
BaiKaar MemBer !!
 


Posts: 8,871
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Location: karachi,Pakistan
Gender: Male
Default Re: ’مناسب سکیورٹی ہوتی تو بینظیر بچ سکتی تھیں - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   06-02-2010, 01:32 AM

Quote:
Originally Posted by JAMIL MALIK View Post
asad bhai yeh theek hai
lekin moutt ka jo din moutieen ha wo tou aani hai
rite ?
jee app nay sahe kaha hai .. pr ALLAH pak nay kuch rulez bhe banaye hain .. lIKE .. kuch .. QUDRAATI mot hoti hain .. JO ALLAH pak ki taraaf sy .. aati hai .. or kuch .. NAGAHANI MOT hoti hain .. jo kisi AFAAT ki surat mein nazil huti hain .. QUDRAATI MOT SY BACHNA na mumkin hai .. LAKIN NAGAHANI MOT .. sy bacha ja sakhta hai .. jab app ALLAH pak ko naraz kardo tou NAGAHANI .. MOT NAZIL HU JATI HAI .. bus kuch aesa he huwa hai .. apnay amaal ko sudharo .. TOU ALLAH PAK .. HAR MUSHKIL TAAL DAYTAY HAIN .. aya samjh ??

 






’’بہترین کلام اللہ کا کلام ( قرآن کریم ) ہے اور بہترین ھدایت و طریقہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کا لایا ھوا دین ہے ۔،
(#4)
Old
HUD BOYS HUD BOYS is offline
 


Posts: 743
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Jun 2010
Location: Lahore Pakistan
Gender: Male
Default Re: ’مناسب سکیورٹی ہوتی تو بینظیر بچ سکتی تھیں - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   07-01-2010, 09:44 AM

Nice Sharing,,,,,,

 



[SIGPIC][/SIGPIC]
Tujh Sy Barrh K Koi Azaab Nai
Aey Muhbbat Tera B Jawab Nai
Post New Thread  Reply

Bookmarks

Tags
بچ, تو, تھیں‘, سکتی, ہوتی


Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
قرآن مجید میں سورتوں کی ترتیب نزول کےاعتب ROSE Quran 3 07-04-2012 03:42 PM
’ممبئی سازش کا کچھ حصہ پاکستان میں تیار ہوا -|A|- Political Issues Of Pakistan 11 08-05-2011 10:00 AM
کیسے رات کٹی ،کیسے دن بیتا، میں بھی بھلادو Captain Miscellaneous/Mix Poetry 6 12-10-2010 10:05 AM
سمندر میں اترتا ہوں تو آنکھیں بھیگ جاتی ہی ROSE Miscellaneous/Mix Poetry 8 10-05-2010 04:31 AM
محبت کے سفر میں کوئی بھی راستہ نہیں دیتا ROSE Miscellaneous/Mix Poetry 6 10-05-2010 04:19 AM


All times are GMT +5. The time now is 09:29 PM.
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.

All the logos and copyrights are the property of their respective owners. All stuff found on this site is posted by members / users and displayed here as they are believed to be in the "public domain". If you are the rightful owner of any content posted here, and object to them being displayed, please contact us and it will be removed promptly.

Nav Item BG