کفار سے دوستی قرآن کی نظر میں - MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link|
MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community » Islam » Quran » کفار سے دوستی قرآن کی نظر میں
Quran !!!!Quran ki Nazar Sey!!!!

Advertisement
Post New Thread  Reply
 
Thread Tools Display Modes
(#1)
Old
ROSE ROSE is offline
 


Posts: 52,341
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Dec 2009
Location: RAWALPINDI
Gender: Female
Default کفار سے دوستی قرآن کی نظر میں - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   02-26-2010, 07:08 PM

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ ۝
يٰٓاَيُّھَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا لَا تَتَّخِذُوا الْيَھُوْدَ وَالنَّصٰرٰٓى اَوْلِيَاۗءَ ۘبَعْضُهُمْ اَوْلِيَاۗءُ بَعْضٍ ۭ وَمَنْ يَّتَوَلَّهُمْ مِّنْكُمْ فَاِنَّهٗ مِنْهُمْ ۭاِنَّ اللّٰهَ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الظّٰلِمِيْنَ 51؀ سورۃ المائدہ 51
اے ایمان والو! تم یہود و نصاریٰ کو دوست نہ بناؤ ،یہ تو آپس میں ہی ایک دوسرے کے دوست ہیں۔ تم میں سے جو بھی ان میں سے کسی سے دوستی کرے وہ بیشک انہی میں سے ہے، ظالموں کو اللہ تعالٰی ہرگز راہ راست نہیں دکھاتا.
يٰٓاَيُّھَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا لَا تَتَّخِذُوا الَّذِيْنَ اتَّخَذُوْا دِيْنَكُمْ هُزُوًا وَّلَعِبًا مِّنَ الَّذِيْنَ اُوْتُوا الْكِتٰبَ مِنْ قَبْلِكُمْ وَالْكُفَّارَ اَوْلِيَاۗءَ ۚوَاتَّقُوا اللّٰهَ اِنْ كُنْتُمْ مُّؤْمِنِيْنَ 57؀ سورۃ المائدہ 57
اے وہ لوگوں جو ایمان لائے ہو، تم مت ٹھراؤ اپنا دوست ان لوگوں کو جنہوں نے ہنسی اور کھیل ٹھرا رکھا ہے تمہارے دین کو، ان لوگوں میں سے جن کو دی گئی (آسمانی) کتاب تم سے پہلے، اور (دوسرے کھلے) کفار کو، اور ہمیشہ) ڈرتے رہا کرو تم لوگ اللہ سے، اگر واقعی تم ایماندار ہو .
يٰٓاَيُّھَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا لَا تَتَّخِذُوا الْكٰفِرِيْنَ اَوْلِيَاۗءَ مِنْ دُوْنِ الْمُؤْمِنِيْنَ ۭ اَتُرِيْدُوْنَ اَنْ تَجْعَلُوْا لِلّٰهِ عَلَيْكُمْ سُلْطٰنًا مُّبِيْنًا ١٤٤؁ سورۃ النسائ 144
اے ایمان والوں (خبردار!) کہیں تم بھی (منافقوں کی طرح) کافروں کو اپنا دوست نہ بنا لینا ایمان والوں کو چھوڑ کر، کیا تم لوگ یہ چاہتے ہو کہ (اس طرح کرکے) تم لوگ اپنے اوپر اللہ کے لئے کھلی حجت قائم کرلو؟
لُعِنَ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا مِنْۢ بَنِيْٓ اِسْرَاۗءِيْلَ عَلٰي لِسَانِ دَاوٗدَ وَعِيْسَى ابْنِ مَرْيَمَ ۭذٰلِكَ بِمَا عَصَوْا وَّكَانُوْا يَعْتَدُوْنَ 78؀
بنی اسرائیل کے کافروں پر حضرت داؤد (علیہ السلام) اور حضرت عیسیٰ بن مریم (علیہ السلام) کی زبانی لعنت کی گئی (١) اس وجہ سے کہ وہ نافرمانیاں کرتے تھے اور حد سے آگے بڑھ جاتے تھے ۔
كَانُوْا لَا يَتَنَاهَوْنَ عَنْ مُّنْكَرٍ فَعَلُوْهُ ۭلَبِئْسَ مَا كَانُوْا يَفْعَلُوْنَ 79؀
یہ آپس میں ایک دوسرے کو روکتے (اور خود کرتے) نہیں تھے، اس برائی سے جس کا ارتکاب یہ لوگ کرتے تھے، بڑے ہی برے تھے وہ کام جو یہ لوگ کر رہے تھے۔
تَرٰى كَثِيْرًا مِّنْهُمْ يَتَوَلَّوْنَ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا ۭلَبِئْسَ مَا قَدَّمَتْ لَهُمْ اَنْفُسُهُمْ اَنْ سَخِـــطَ اللّٰهُ عَلَيْهِمْ وَفِي الْعَذَابِ هُمْ خٰلِدُوْنَ 80؀
ان میں سے بہت سے لوگوں کو آپ دیکھیں گے کہ وہ کافروں سے دوستیاں کرتے ہیں، جو کچھ انہوں نے اپنے لئے آگے بھیجھ رکھا ہے وہ بہت برا ہے کہ اللہ ان سے ناراض ہوا اور وہ ہمیشہ عذاب میں رہیں گے ۔
وَلَوْ كَانُوْا يُؤْمِنُوْنَ بِاللّٰهِ وَالنَّبِيِّ وَمَآ اُنْزِلَ اِلَيْهِ مَا اتَّخَذُوْهُمْ اَوْلِيَاۗءَ وَلٰكِنَّ كَثِيْرًا مِّنْهُمْ فٰسِقُوْنَ 81؀سورۃ المائدہ 78،79،80،81
اگر انہیں اللہ تعالٰی پر اور نبی پر اور جو نازل کیا گیا ہے اس پر ایمان ہوتا تو یہ کفار سے دوستیاں نہ کرتے، لیکن ان میں اکژ لوگ فاسق ہیں .
لِيَجْزِيَ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ مِنْ فَضْلِهٖ ۭ اِنَّهٗ لَا يُحِبُّ الْكٰفِرِيْنَ 45؀ سورۃ الروم 45
تاکہ اللہ تعالٰی انہیں اپنے فضل سے جزا دے جو ایمان لائے اور نیک اعمال کئے وہ کافروں کو دوست نہیں رکھتا۔
ھٰٓاَنْتُمْ اُولَاۗءِ تُحِبُّوْنَھُمْ وَلَا يُحِبُّوْنَكُمْ وَتُؤْمِنُوْنَ بِالْكِتٰبِ كُلِّھٖ ۚوَاِذَا لَقُوْكُمْ قَالُوْٓا اٰمَنَّا ۑ وَاِذَا خَلَوْا عَضُّوْا عَلَيْكُمُ الْاَنَامِلَ مِنَ الْغَيْظِ ۭ قُلْ مُوْتُوْا بِغَيْظِكُمْ ۭ اِنَّ اللّٰهَ عَلِيْمٌۢ بِذَاتِ الصُّدُوْرِ ١١٩؁ سورۃ آل عمران 119
سن لو تم لوگ ان کے دوست ہو اور وہ تمہارے دوست نہیں اور تم سب کتابوں کو مانتے ہو اور جب تم سے ملتے ہیں کہتے ہیں ہم مسلمان ہیں اور جب اکیلے ہوتے ہیں تو کاٹ کاٹ کھاتے ہیں تم پر انگلیاں غصہ سے تو کہہ! مرو تم اپنے غصہ میں ف۷ اللہ کو خوب معلوم ہیں دلوں کی باتیں ۔
يٰٓاَيُّھَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا لَا تَتَّخِذُوْٓا اٰبَاۗءَكُمْ وَاِخْوَانَكُمْ اَوْلِيَاۗءَ اِنِ اسْتَحَبُّوا الْكُفْرَ عَلَي الْاِيْمَانِ ۭ وَمَنْ يَّتَوَلَّهُمْ مِّنْكُمْ فَاُولٰۗىِٕكَ هُمُ الظّٰلِمُوْنَ 23؀
اے ایمان والو! اپنے باپوں کو اور اپنے بھائیوں کو دوست نہ بناؤ اگر وہ کفر کو ایمان سے زیادہ عزیز رکھیں۔ تم میں سے جو بھی ان سے محبت رکھے گا وہ پورا گنہگار ظالم ہے.
اَلَمْ تَرَ اِلَى الَّذِيْنَ تَوَلَّوْا قَوْمًا غَضِبَ اللّٰهُ عَلَيْهِمْ ۭ مَا هُمْ مِّنْكُمْ وَلَا مِنْهُمْ ۙ وَيَحْلِفُوْنَ عَلَي الْكَذِبِ وَهُمْ يَعْلَمُوْنَ 14؀ۚ سورۃ المجادلھ 15
کیا تم نے ان لوگوں کو نہیں دیکھاجو ایک ایسی قوم سے دوستی رکھتے ہیں جن پر اللہ کا غضب نازل ہوچکا ہے یہ لوگ نہ تمہارے ساتھ ہیں نہ ان کے ساتھ اور یہ (ایسے بدبخت ہیں کہ) قسمیں کھاتے ہیں جھوٹ پر جانتے بوجھتے۔
لَا يَتَّخِذِ الْمُؤْمِنُوْنَ الْكٰفِرِيْنَ اَوْلِيَاۗءَ مِنْ دُوْنِ الْمُؤْمِنِيْنَ ۚ وَمَنْ يَّفْعَلْ ذٰلِكَ فَلَيْسَ مِنَ اللّٰهِ فِيْ شَيْءٍ اِلَّآ اَنْ تَتَّقُوْا مِنْھُمْ تُقٰىةً ۭ وَيُحَذِّرُكُمُ اللّٰهُ نَفْسَهٗ ۭ وَاِلَى اللّٰهِ الْمَصِيْرُ 28 ؀سورۃ آل عمران 28
مسلمان مسلمانوں کو چھوڑ کر کافروں کو دوست نہ بنائيں اور جوکوئی یہ کام کریں اسے الله سے کوئی تعلق نہیں مگر اس صورت میں کہ تم ان سے بچاؤ کرنا چاہو اور الله تمہیں اپنے سے ڈراتا ہے اور الله ہی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔
يٰٓاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا لَا تَتَّخِذُوْا عَدُوِّيْ وَعَدُوَّكُمْ اَوْلِيَاۗءَ تُلْقُوْنَ اِلَيْهِمْ بِالْمَوَدَّةِ وَقَدْ كَفَرُوْا بِمَا جَاۗءَكُمْ مِّنَ الْحَقِّ ۚ يُخْرِجُوْنَ الرَّسُوْلَ وَاِيَّاكُمْ اَنْ تُؤْمِنُوْا بِاللّٰهِ رَبِّكُمْ ۭ اِنْ كُنْتُمْ خَرَجْتُمْ جِهَادًا فِيْ سَبِيْلِيْ وَابْتِغَاۗءَ مَرْضَاتِيْ ڰ تُسِرُّوْنَ اِلَيْهِمْ بِالْمَوَدَّةِ ڰ وَاَنَا اَعْلَمُ بِمَآ اَخْفَيْتُمْ وَمَآ اَعْلَنْتُمْ ۭ وَمَنْ يَّفْعَلْهُ مِنْكُمْ فَقَدْ ضَلَّ سَوَاۗءَ السَّبِيْلِ Ǻ۝ سورة الممتحنہ ۔ سورہ نمبر ٦۰ آیت نمبر ۱
اے وہ لوگوں جو ایمان لائے ہو تم اپنا دوست مت بناؤ میرے دشمنوں اور اپنے دشمنوں کو تم ان کی طرف دوستی کے پیغام بھیجتے ہو حالانکہ وہ کھلا کفر (اور انکار) کر چکے ہیں اس دین حق کا جو تمہارے پاس آچکا ہے (تمہارے خالق و مالک کی طرف سے) اور وہ نکالتے ہیں اللہ کے رسول کو اور خود تم کو (تمہارے گھروں سے) محض اس بناء پر کہ تم لوگ ایمان رکھتے ہو اللہ پر جو کہ رب ہے تم سب کا (پس تم ایسوں کو اپنا دوست مت بناؤ) اگر تم میری راہ میں جہاد کرنے اور میری رضا جوئی کی خاطر نکلے ہو تم ان کی طرف چھپا کر دوستی کے پیغام بھیجتے ہو اور مجھے خوب معلوم ہے وہ سب کچھ بھی جو کہ تم لوگ چھپا کر کرتے ہو اور وہ سب کچھ بھی جو کہ تم اعلانیہ طور پر کرتے ہو اور (جان لو کہ) تم میں سے جس نے بھی ایسا کیا وہ یقینا بھٹک گیاسیدھی راہ سے ۔
يٰٓاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا لَا تَتَوَلَّوْا قَوْمًا غَضِبَ اللّٰهُ عَلَيْهِمْ قَدْ يَىِٕسُوْا مِنَ الْاٰخِرَةِ كَمَا يَىِٕسَ الْكُفَّارُ مِنْ اَصْحٰبِ الْقُبُوْرِ 13؀ۧ سورة الممتحنہ ۔ آیت نمبر۱۳
مومنو ! ان لوگوں سے جن پر اللہ غصہ ہوا ہے دوستی نہ کرو (کیونکہ) جس طرح کافروں کو مردوں (کے جی اٹھنے) کی امید نہیں اسی طرح ان لوگوں کو بھی آخرت کے آنے کی امید نہیں ۔
آپ سب بہن بھائیوں سے التماس ہے کہ ان آیات کو غورسے مطالعہ کریں اور دیکھیں کہ آج کا مسلمان کیا کر رہا ہے؟آج ہماری پستی کا سبب یہی ہے کہ ہم نے اپنے اور اللہ و رسول ﷺکے دشمنوں کو اپنا دوست بنا لیا ہے حالانکہ وہ ہمارے بدترین دشمن ہیں۔دوستی کی آڑ میں ہم سے دشمنی کرتے ہیں حالانکہ اس کی خبر اللہ نے ہم کو کر دی ہےپھر بھی ہمارے حکمران اسلام کے ابدی دشمنوں کی ہر وہ بات مانتے ہیں جو وہ اپنے لبوں پر لاتے ہیں ان کے کہنے پر یہ اپنے مسلمان بھائیوں کو بھی جان سے مار رہے ہیں صرف دنیا کی چند دن کی جھوٹی بادشاہی اور چند روپے پیسے کی خاطر۔
اب ایک مسلم کا طرز عمل دیکھیں کہ وہ کیسا ہوتا ہے۔
اللہ تعالیٰ کا ارشاد مبارک ہے کہ۔۔۔۔۔۔۔
لَا تَجِدُ قَوْمًا يُّؤْمِنُوْنَ بِاللّٰهِ وَالْيَوْمِ الْاٰخِرِ يُوَاۗدُّوْنَ مَنْ حَاۗدَّ اللّٰهَ وَرَسُوْلَهٗ وَلَوْ كَانُوْٓا اٰبَاۗءَهُمْ اَوْ اَبْنَاۗءَهُمْ اَوْ اِخْوَانَهُمْ اَوْ عَشِيْرَتَهُمْ ۭ اُولٰۗىِٕكَ كَتَبَ فِيْ قُلُوْبِهِمُ الْاِيْمَانَ وَاَيَّدَهُمْ بِرُوْحٍ مِّنْهُ ۭ وَيُدْخِلُهُمْ جَنّٰتٍ تَجْرِيْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ خٰلِدِيْنَ فِيْهَا ۭ رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهُمْ وَرَضُوْا عَنْهُ ۭ اُولٰۗىِٕكَ حِزْبُ اللّٰهِ ۭ اَلَآ اِنَّ حِزْبَ اللّٰهِ هُمُ الْمُفْلِحُوْنَ 22؀ۧ سورۃ المجادلھ 22
تم ایسا نہیں پاؤ گے کہ جو لوگ (سچے دل سے) ایمان رکھتے ہوں اللہ پر اور قیامت کے دن پر وہ دوستی رکھتے ہوں ان لوگوں سے جو مخالفت کرتے ہیں اللہ اور اس کے رسول کی اگرچہ وہ ان کے باپ یا بیٹے یا بھائی یا کنبہ (قبیلہ) ہی کیوں نہ ہوں (کیونکہ) یہ وہ لوگ ہیں جن کے دلوں میں اللہ نے نقش فرمادیا (دولت) ایمان کو اور اس نے ان کی تائید (و تقویت) فرمادی اپنی طرف سے ایک عظیم الشان روح کے ذریعے اور وہ ان کو داخل فرمائے گا ایسی عظیم الشان جنتوں میں جن کے نیچے سے بہہ رہی ہوں گی طرح طرح کی نہریں جن میں ان کو ہمیشہ رہنا نصیب ہوگا اللہ ان سے راضی ہوگیا اور یہ اس سے راضی ہوگئے یہ لوگ ہیں اللہ کی جماعت آگاہ رہو کہ اللہ کی جماعت ہی یقینی طور پر فلاح پانے والی ہے۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہم کو بھی ان لوگوں میں شامل کر دے جن سے وہ راضی ہو گیا اور اس میں کچھ شک نہیں کہ ہم اپنے رب اللہ کو راضی کر سکتے ہیں اس کہ لیے ہمیں اللہ اور رسول اللہ ﷺ کے بتائے ہوئے رستے پر چلنا ہوگا۔
يٰٓاَيُّھَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰهَ حَقَّ تُقٰتِھٖ وَلَا تَمُوْتُنَّ اِلَّا وَاَنْتُمْ مُّسْلِمُوْنَ ١٠٢؁
وَاعْتَصِمُوْا بِحَبْلِ اللّٰهِ جَمِيْعًا وَّلَا تَفَرَّقُوْا ۠وَاذْكُرُوْا نِعْمَتَ اللّٰهِ عَلَيْكُمْ اِذْ كُنْتُمْ اَعْدَاۗءً فَاَلَّفَ بَيْنَ قُلُوْبِكُمْ فَاَصْبَحْتُمْ بِنِعْمَتِھٖٓ اِخْوَانًا ۚ وَكُنْتُمْ عَلٰي شَفَا حُفْرَةٍ مِّنَ النَّارِ فَاَنْقَذَكُمْ مِّنْھَا ۭ كَذٰلِكَ يُبَيِّنُ اللّٰهُ لَكُمْ اٰيٰتِھٖ لَعَلَّكُمْ تَھْتَدُوْنَ ١٠٣؁ سورۃ آل عمران ۱۰۲،۱۰۳
اے وہ لوگو، جو ایمان لائے ہو، ڈرو تم اللہ سے، جیسا کہ اس سے ڈرنے کا حق ہے، اور تمہیں موت نہ آنے پائے مگر اس حال میں کہ تم مسلم ہو۔
اور سب مل کر الله کی رسی)قرآن و صحیح حدیث( مضبوط پکڑو اور پھوٹ نہ ڈالو اور الله کا احسان اپنے اوپر یاد کرو جب کہ تم آپس میں دشمن تھے پھر تمہارے دلوں میں الفت ڈال دی پھر تم اس کے فضل سے بھائی بھائی ہو گئے اور تم آگ کے گڑھے کے کنارے پر تھے پھر تم کو اس سے نجات دی اس طرح تم پر الله اپنی نشانیاں بیان کرتا ہے تاکہ تم ہدایت پاؤ۔

 

Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links
(#2)
Old
life2 life2 is offline
 


Posts: 14,313
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Location: karachi
Gender: Female
Default Re: کفار سے دوستی قرآن کی نظر میں - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   02-27-2010, 07:34 AM

jazakallah

 

(#3)
Old
Hamzaking Hamzaking is offline
 


Posts: 6,984
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Oct 2009
Location: *CITY OF KINGS*
Gender: Male
Default Re: کفار سے دوستی قرآن کی نظر میں - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   02-27-2010, 08:17 AM

jazak allah

 

(#4)
Old
!«╬Ĵamil Malik╬«! !«╬Ĵamil Malik╬«! is offline
 


Posts: 19,769
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Dec 2008
Location: lahore
Gender: Male
Default Re: کفار سے دوستی قرآن کی نظر میں - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   03-15-2010, 09:03 PM

jazakallah

 

(#5)
Old
ღƬαsнι☣Rασ™ ღƬαsнι☣Rασ™ is offline
 


Posts: 29,879
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Sep 2010
Gender: Male
Default Re: کفار سے دوستی قرآن کی نظر میں - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   07-04-2012, 03:13 PM




Jazak Allah
Thanks fOr Shar!ng

 

Post New Thread  Reply

Bookmarks

Tags
سے, قرآن, میں, نظر, کفار, کی


Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
قرآن مجید میں سورتوں کی ترتیب نزول کےاعتب ROSE Quran 3 07-04-2012 03:42 PM
کیا قرآن کریم مصحف کو دیکھ کر پڑھنا افضل ہے &# ROSE Quran 3 07-04-2012 03:42 PM
وہ کونسی آیات ہیں جن میں سجدہ کرنا ضروری ہے &# ROSE Quran 4 07-04-2012 03:07 PM
ویلنٹائن ڈے کا تاریخی پس منظر اور اس کی حیث ROSE Quran 2 07-04-2012 01:01 PM
میری زندگی تو فراق ہے، وہ ازل سے دل میں مکیں & ROSE Miscellaneous/Mix Poetry 7 10-05-2010 04:19 AM


All times are GMT +5. The time now is 04:31 AM.
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.

All the logos and copyrights are the property of their respective owners. All stuff found on this site is posted by members / users and displayed here as they are believed to be in the "public domain". If you are the rightful owner of any content posted here, and object to them being displayed, please contact us and it will be removed promptly.

Nav Item BG