Quran !!!!Quran ki Nazar Sey!!!! |
Advertisement |
![]() ![]() |
|
Thread Tools | Display Modes |
(#1)
![]() |
|
|||
![]() ![]() ![]()
عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم تاریخ کے آئینے میںاسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے۔پیغمبر کائنات صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جب اس دنیا سے رخصت ہوئے تو انہوں نے دین کو ناقص نہیں چھوڑا،بلکہ جو انہیں اللہ بزرگ و تعالیٰ کی طرف سے پیغام ملا'مکمل لوگوں تک پہنچا دیا اور اس پیغام کو لوگوں تک پہنچانا ان کا فرض تھا'اس لیے کہ انہیں اللہ تعالیٰ کی طرف سے حکم ملا تھا: ( یَا ایُّہَا الرَّسُولُ بَلِّغْ مَااُنزِلَ ِلَیْْکَ مِن رَّبِّکَ وَِن لَّمْ تَفْعَلْ فَمَا بَلَّغْتَ رِسَالَتَہُ) ]المائدہ:٦٧[ ''اے (اللہ کے ) رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم !جو آپ پر آپ کے رب کی جانب سے نازل ہوا ہے اسے لوگوں تک پہنچا دیجئے'اگر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ایسا نہ کیا تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے رسالت کا حق ادا نہ کیا۔'' ہمیں کامل یقین ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پیغام الہی لوگوں تک پہنچا کر رسالت کا حق ادا کر دیا ہے۔گویا دین اسلام میں کوئی کمی نہیں چھوڑی۔اب اگر ہم دین سے کوئی چیز نکالتے ہیں تو اس میں نقص پیدا کرنے کا جرم ہم پر عائد ہوتا ہے اگر مزید کوئی چیز اس میں داخل کرتے ہیں تو اپنے عمل سے اس بات کا ثبوت دیتے ہیں کہ رسول مکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے رسالت کا حق ادا نہیں کیا۔اسی لیے امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا تھا: (من ابتدع فی السلام بدعۃ یراھا حسنۃ فقد زعم ان محمداخان الرسالۃ لان اللہ تعالیٰ یقول:الیوم اکملت لکم دینکم و اتممت علیکم نعمتی ورضیت لکم السلام دینا) ''جس نے دین میں کوئی نیا کام ایجا دکیا اور اسے اچھا سمجھا اس نے یہ گمان کیا کہ محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے رسالت میں خیانت کی، (اصول البدع والسنن،محمد العدوی) اس لیے کہ اللہ نے فرما دیا ہے : ''میں نے تمہارے لیے تمہارے دین کو مکمل کر دیا اور تم پر اپنی نعمت کو مکمل کر کے تمہارے لیے دین اسلام کو پسند فرمالیا۔'' معلوم یہ ہوا کہ جتنا دین ہمیں پیغمبر صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم دے گئے ہیں صرف اتنے پر ہی عمل کرنے سے انسان جنت کا حقدار بن جاتا ہے۔محبت رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا اظہار بھی اگر کوئی کرنا چاہتا ہے تو اسے بھی خالص اس دین پر عمل کرنا ہوگا۔اس میں کمی کرے گا تو بھی مجرم ہے،زیادتی کرے گا تو بھی مجرم،لیکن ہمارے بعض بھائی لا علمی کی بنا پر یا لاشعوری طور پر محبت رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم میں ایسے کام کر بیٹھتے ہیں،جن کا دین اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔بلکہ ایسے کاموں کا کرنا دین میں زیادتی ہے۔ان ہی کاموں میں ایک مروجہ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا دن ہے،جسے ربیع الاول کی ١٢ تاریخ کو یوں منایا جاتا ہے کہ یکم ربیع الاول سے ہی مساجد اور مدارس کے طالب علم الٹی ٹوپیاں اور برتن اٹھائے راستوں میں کھڑے ہو جاتے ہیں اور آنے جانے والوں سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے میلاد کے لیے ایک ایک دو دو روپیہ مانگتے ہیں۔پھر ١٢ ربیع الاول کو اس جمع شدہ رقم کا ختم دلایا جاتا ہے،جلوس نکالے جاتے ہیں،اہالیان جلوس پر لوگ پھول اور پھل نچھاور کرتے ہیں،سبیلیں لگتی ہیں،جانوروں کی سہرا بندی کی جاتی ہے۔منچلے نوجوان دن کے وقت پگڑیاں پہن کر نقلی داڑھی مونچھیں لگائے گلی اور محلوں میں باجے اور شہنائیاں بجاتے ہیں۔جب رات کا اندھیرا پھیلنے لگتا ہے تو سماع کی محفلیں اور ناچ گانے شروع ہو جاتے ہیں اور روضہ رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ماڈل،کھلونے او ر پہاڑیوں کی نمائش لگتی ہے جسے مرد اور عورتیں بلا امتیاز دیکھتے ہیں۔ان خرافات میں لوگ بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔اس لیے کہ جو ان فضولیات میں حصہ نہ لے تو لوگ اسے گستاخ رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سمجھتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اسے اپنے نبی ۖ کی پیدائش پر کوئی خوشی نہیں۔ محترم قارئین! اسلام نے خوشی کے دن بھی متعین فرما دیئے ہیں اور غم کے مواقع کی نشاندہی بھی کر دی ہے۔اسلام کے متعین کردہ خوشی کے دنوں کے علاوہ اگر کوئی مزید دن مقرر کرکے اسے اسلام پہ چسپاں کرتا ہے اور خوشی منانے کے لیے غیر شرعی طریقے اختیار کرتا ہے تو وہ اللہ کے ہاں بھی جواب دہ ہے اور لوگوں کو گمراہ کرنے کا جرم بھی اس پر عائد ہوتا ہے۔ایسے ہی عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا دن بھی ایک مخصوص طبقہ نے اپنی طرف سے مقرر کیا ہوا ہے۔اسلام سے اس کا کوئی تعلق نہیں بلکہ غور فرمائیے: رسول مکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو چالیس سال کی عمر میں نبوت ملی،نبوت کے بعد 23مرتبہ ان کی زندگی میں یہ دن آیا'انہوں نے اپنی ولادت کا دن اس طرح نہیں منایا'خلفائے راشدین نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے بڑی محبت کرنے والے تھے۔١٠ ھ کو رسول کائنات صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم فوت ہوئے تو ١١ سے ١٣ھ تک ابوبکر خلیفہ رہے' دو مرتبہ ان کی زندگی میں یہ دن آیا۔١٣ سے ٢٤ھ تک دس مرتبہ سیدنا عمر کی خلافت میں یہ دن آیا۔ ٢٤ سے ٣٥ھ تک حضرت عثمان غنی کی خلافت میں گیارہ مرتبہ یہ دن آیا۔٣٥ سے ٤٠ھ تک پانچ مرتبہ حضرت علی کی خلافت میں یہ دن آیا۔صحابہ کرام میں سے آخری صحابی١١٠ھ کو فوت ہوئے،اس وقت تک تو نہ کسی صحابی نے یہ دن منایا اور نہ ہی خلفائے راشدین میں سے کسی نے' حالانکہ وہ ہم سب سے زیادہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے محبت کرنے والے تھے۔قرآن پاک میں حضرت عیسی کی پیدائش کا ذکر موجود ہے۔آدم کی ولادت کا ذکر موجود ہے۔موسی اور جد الانبیاء حضرت ابراہیم کی ولادت کا ذکر موجود ہے۔پھر بھی نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے کسی کے تذکرہ میلاد کے لیے کوئی تاریخ مقرر فرمائی اور نہ جشن فرمایا'نہ جھنڈیاں لگائیں اور نہ چراغاں کیا۔آج ہم سب مل کرنبی کریم ۖ کے ایک صحابی کی محبت کا مقابلہ نہیں کر سکتے ۔اگر واقعی یہ دن کوئی حثییت رکھتاتو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے صحابہ کبھی بھی اس موقع کو ہاتھ سے جانے نہ دیتے۔ صحابہ کرام رضوان اللہ اجمعین کے بعد تابعین کو دیکھئے تو آخری تابعی ١٨٠ ھ میں فوت ہوئے۔اس وقت تک میلاد کا کوئی ثبوت نہیں۔تابعین کے بعد تبع تابعین کا دور آتا ہے جو ٢٢٠ ھ میں ختم ہوا'اس وقت تک میلاد منانے والا کوئی نہیں تھا۔.......بالفرض صحابہ و تابعین کے دور کو ہم چھوڑ دیں کہ مقلد امام کی تقلید کو ضروری سمجھتا ہے تو پھر کیا ائمہ دین نے اس دن کو منایا؟آئیے دیکھتے ہیں: امام ابو حنیفہ ٨٠ھ میں پیدا ہوئے اور ١٥٠ھ میں فوت ہوئے۔ امام مالک ٩٣ھ میں پیدا ہوئے اور ١٧٩ھ میں فوت ہوئے۔ امام شافعی ١٥٠ھ میں پیدا ہوئے اور ٢٠٤ھ میں فوت ہوئے۔ امام احمد بن حنبل ١٦٤ھ میں پیدا ہوئے اور ٢٤١ھ میں فوت ہوئے۔ ٢٤١ھ تک بھی میلاد النبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا نشان تک نہیں ملتا۔معلوم ہوا کہ اس دن کو نہ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے منایا'نہ صحابہ کرام نہ تابعین و تبع تابعین نے اور نہ ہی ائمہ دین نے۔پھر اس کا آغاز کہاں سے ہوا؟اس کی تاریخ کیا ہے؟اس کو شروع کرنے والا کون ہے؟ --------------------------------------------------------------------------------
|
Sponsored Links |
|
(#2)
![]() |
|
|||
![]() ![]() ![]() |
(#3)
![]() |
|
|||
![]() ![]() ![]() |
(#4)
![]() |
|
|||
![]() ![]() ![]() |
![]() ![]() |
Bookmarks |
Tags |
آلہ, اللہ, تا, صلی, علیہ, عید, و, وسلم |
|
|
![]() |
||||
Thread | Thread Starter | Forum | Replies | Last Post |
عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی شرعی | ROSE | Quran | 8 | 07-04-2012 01:03 PM |
نبی (صلی اللہ علیہ وسلم) کے دور میں | ROSE | Hadees Shareef | 8 | 02-12-2012 12:24 AM |
نبی کریم (صلی اللہ علیہ وسلم) نے فرمایا : | ROSE | Hadees Shareef | 3 | 02-11-2012 02:03 AM |
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے : | ROSE | Hadees Shareef | 5 | 02-10-2012 10:49 PM |
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی باتیں | -|A|- | Islamic Issues And Topics | 3 | 07-12-2009 10:02 PM |