Hadees Shareef !!!!Share Hadeesein here!!!! |
Advertisement |
![]() ![]() |
|
Thread Tools | Display Modes |
(#1)
![]() |
|
|||
گالی گلوچ اور بدزبانی کی مذمت میں عَنْ اَبِیْ عَبْدِ اللّٰہِ عَلَیْہِ السَّلااَامُ قَالَ: "اِنَّ مِنْ عَلااَامَاتِ شِرْکِ الشَّیْطَانِ الَّذِیْ لااَایُشَکُّ فِیْہِ اَنْ یَکُوْنَ فَحَاشًا لَّا یُبَالِیْ مَا قَالَ وَلااَا مَا قِیْلَ فِیْہِ"۔ (اصول کافی جلد۴صفحہ۱۴) ترجمہ :۔ مرحوم شیخ کلینی نے امام جعفر صادق-سے نقل کیا ہے کہ حضرت نے فرمایا: "بے شک شیطان کی شرکت کی علامت یہ ہے کہ انسان بہت زیادہ بد زبان ہو۔ اس کو پروا نہ ہو کہ وہ کیا کہہ رہا ہے یا اسے کیا کہا جارہا ہے (وہ کسی کو گالی دے یا کوئی اسے گالی دے تو اس کوئی پرواہ نہ ہو)"۔ موٴلف (شیخ عباس قمی) فرماتے ہیں بد زبان آدمی کے بارے میں بہت سی روایات ہیں بلکہ بعض روایات میں آیا ہے کہ خداوند عالم نے ہر زبان ، بے شرم و بے حیاء پر بہشت کو حرام کیا ہے جسے پرواہ نہ ہو کہ وہ لوگوں کو کیا کہہ رہا ہے اور لوگ اسے کیا کہہ رہے ہیں۔ پس اگر آپ ایسے آدمی کی تفتیش کریں تو آپ اسے یا حرا مزادہ پائیں گے یا اس میں شیطان کا حصہ ہوگا اور حدیث میں ہے "خدا وند عالم گالی دینے والے بے شرم کو دشمن رکھتا ہے اور یہ کہ اگر گالی کسی شکل و صورت میں آجائے تو بری شکل والی ہوگی اور مسلمان کو گالی دینا سبب بنتا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کی روزی میں برکت ختم کردے اور خداوند عالم اسے اس کے حال پہ چھوڑ دیتا ہے اور اس کی معیشت کو خراب کردیتا ہے"۔ روایت ہے کہ امام جعفر صادق-کا ایک دوست تھا جو ہمیشہ حضرت کے ساتھ رہتا اور جدانہ ہوتا تھا ایک دن اس نے اپنے غلام سے کہا اے زناء کار عورت کے بچے تو کہاں تھا؟ جب حضرت نے یہ بات سنی تو اپنے ہاتھ کو پیشانی پر مارا اور فرمایا کہ سبحان اللہ تو اس کی ماں کو زناء کی نسبت دے رہا ہے ؟ میں توتجھے پرہیز گار آدمی سمجھتا تھا اور اب دیکھتا ہوں کہ تو تقویٰ و پرہیز گاری نہیں رکھتا ۔ اس نے عرض کی آپ- پر قربان جاؤں ا س کی ماں سندیہ مشرکہ ہے۔ حضرت امام- نے فرمایا :تجھے معلوم نہیں کہ ہر قوم میں نکاح ہوتا ہے؟ مجھ سے دور ہو جا۔ راوی کہتا ہے اس کے بعد میں نے اس کو حضرت امام- کی شہادت تک حضرت امام- کے ساتھ نہ دیکھا ۔ حتیٰ کہ موت نے حضرت اور اس شخص کے درمیان جدائی ڈال دی۔
|
Sponsored Links |
|
(#2)
![]() |
|
|||
![]() ![]() ![]() |
(#3)
![]() |
|
|||
![]() ![]() ![]() |
(#4)
![]() |
|
|||
![]() ![]() ![]() |
![]() ![]() |
Bookmarks |
Tags |
اور, مذمت, میں, کی, گالی, گلوچ |
|
|
![]() |
||||
Thread | Thread Starter | Forum | Replies | Last Post |
جنوبی افریقہ میں آئی پی ایل کا آغاز | -|A|- | Sports | 10 | 01-15-2012 11:39 PM |
کمپیوٹر کی-بورڈ: بیماریاں پھیلانے کا اہم ذ | -|A|- | Computer and Information Technology | 10 | 04-20-2011 09:36 AM |
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھ | -|A|- | Political Issues Of Pakistan | 1 | 07-04-2009 05:46 PM |
ملتان: پی پی، لیگی کارکنوں میں تصادم | -|A|- | Political Issues Of Pakistan | 0 | 02-28-2009 10:51 PM |