MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community
»
Islam
»
Quran
»
ماہِ صفر کی پہلی رات کے نوافل
Quran !!!!Quran ki Nazar Sey!!!!
|
 |
|
|
|
Posts: 52,341
Country:
Star Sign:
Join Date: Dec 2009
Location: RAWALPINDI
Gender:
|
|
ماہِ صفر کی پہلی رات کے نوافل:
ماہِ صفر کی پہلی رات میںنماز عشاء کے بعد ہر مسلمان کو چاہئے کہ چار رکعات نماز پڑھے۔ پہلی رکعت میں سورۃ فاتحہ کے بعد قُل یَا اَیُّھَا الْکٰفِرُوْنَ پندرہ دفعہ پڑھے اور دوسری رکعتمیں سورۃ فاتحہ کے بعد قُل ہُوَاللّٰہُ اَحَدٌ پندرہ مرتبہ پڑھے ۔ اور تیسری رکعت میں سورۃ فاتحہ کے بعد سورۃ الفلق پندرہ بار پڑھے اور چوتھی رکعت میںسورئہ فاتحہ کے بعد سورۃ الناس پندرہ مرتبہ پڑھے ۔سلام کے بعد چند بار اِیَّاکَ نَـعْبُدُ وَ اِیَّا کَ نَسْتَعِیْـنُ پڑھے۔ پھر ستر ٧٠ مرتبہ درود شریف پڑھے تو اللہ تعالیٰ اس کو بڑا ثواب عطا کرے گا اور اسے ہر بلا سے محفوظ رکھے گا۔ وہ درود شریف یہ ہے ،
اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدِ نِ النَّبِیِّ الْاُمِّیِّ وَعَلٰی اٰ لِہ وَاَصْحَابِہ وَبَارِکْ وَسَلِّمْ (فضائل الایام والشہور صفحہ٢٨١)
ماہِ صفر کے روزے:
ہر ماہ ایّامِ بیض یعنی قمری مہینوں کے ١٣۔۔۔۔۔۔١٤۔۔۔۔۔۔١٥ کے روزے رکھنا مستحب ہے ان روزوں کی فضیلت کے بارے میں قطب الاقطاب سیدنا غوثِ اعظم شیخ عبدالقادر جیلانی رضی اللہ عنہ، لکھتے ہیں ، '' حضرت امام زین العابدین رضی اللہ عنہ، نے فرمایا کہ ١٣ تاریخ کا روزہ تین ہزار برس ، ١٤ تاریخ کا روزہ دس ہزار برس اور ١٥ تاریخ کا روزہ ایک لاکھ تیرہ ہزار برس کے روزوں کے برابر ہے ۔ (غنیۃ الطالبین صفحہ ٤٩٨)
حضرت عبداللہ ابن عباس رضی اللہ عنہما کا قول ہے کہ ''رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایامِ بیض کے روزے سفر و اقامت میں نہیں چھوڑتے تھے ۔''
حدیث:
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ،''جو شخص ایامِ بیض کا روزہ رکھے گا وہ سال بھر روزہ رکھنے والا قرار پائے گا ۔''(بخاری شریف)
اس مہینے میں چاہئے کہ ہر پیر ، جمعرات ، جمعہ اور ١٣، ١٤، ١٥ تاریخوں میں روزہ رکھنے کا اہتمام کیا جائے۔
|
|
|
Posts: 11,500
Country:
Star Sign:
Join Date: Dec 2009
Location: Dubai UAE
Gender:
|
|
MashAllah realli gud job ...
keep posting ..
|
|
|
Posts: 52,341
Country:
Star Sign:
Join Date: Dec 2009
Location: RAWALPINDI
Gender:
|
|
thank you very much for appriciating
|
|
|
Posts: 14,313
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Location: karachi
Gender:
|
|
|