MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community
»
Islam
»
Say For Islam
»
~KamaaL Ka iLam!!By ADoO
Say For Islam !!!!Share Say For Islam!!!!
|
 |
|
|
Posts: 58,917
Country:
Join Date: Aug 2009
Gender:
|
|
ایک روز امیر المومنین علی ابن ابی طالب مقام رحبہ میں تشریف فرماتے تھے اورآپ کے فرزند امام حسن اور امام حسین بھی وہاں موجود تھے کہ ایک شخص آکرکہنے لگا کہ میں آپ سے چند مسائل دریافت کرنے آیا ہوں جن کا جواب مجھے کہیں سے بھی نہیں ملا امام علی ابن ابی طالب نے فرمایا ان مسائل کے جوابات ان دو بچوں میں سے کسی ایک سے پوچھ لے وہ امام حسن کی طرف متوجہ ہوا چاہتا تھا کہ سوال کرے امام حسن نے فرمایا: اے شخص تویہ دریافت کرنے آیاہے کہ :- حق و باطل کتنا فاصلہ ہے ۲ ۔ زمین وآسمان تک کتنی مسافت ہے ۳ ۔ مشرق ومغرب میں کتنی دوری ہے ۔ قوس قزح کیا چز ہے 5۔ مخنث کسے کہتے ہیں۶ ۔ وہ دس چیزیں کیا ہیں جن میں سے ہرایک کو خداوندعالم نے دوسرے سے سخت اور فائق پیدا کیا ہے۔
سن ، حق و باطل میں چار انگشت کا فرق و فاصلہ ہے اکثر و بیشتر جو کچھ آنکھ سے دیکھاحق ہے اور جو کان سے سناباطل ہے(آنکھ سے دیکھاہوا یقینی ۔ کان سے سنا ہوا محتاج تحقیق )۔
زمین اور آسمان کے درمیان اتنی مسافت ہے کہ مظلوم کی آہ اور آنکھ کی روشنی پہنچ جاتی ہے ۔
مشرق ومغرب میں اتنافاصلہ ہے کہ سورج ایک دن میں طے کرلیتاہے ۔
اور قوس و قزح اصل میں قوس خدا ہے اس لئے کہ قزح شیطان کانام ہے ۔ یہ فراوانی رزق اور اہل زمین کے لیے غرق سے امان کی علامت ہے اس لئے اگر یہ خشکی میں نمودار ہوتی ہے تو بارش کے حالات میں سے سمجھی جاتی ہے اوربارش میں نکلتی ہے تو ختم باران کی علامت میں سے شمارکی جاتی ہے ۔
مخنث وہ ہے جس کے متعلق یہ معلوم نہ ہو کہ مرد ہے یا عورت اور اس کے جسم میں دونوں کے اعضاء ہوں اس کاحکم یہ ہے کہ تاحد بلوغ انتظارکریں اگرمحتلم ہو تو مرد اورحائض ہواورپستان ابھرائیں تو عورت ۔
اگراس سے مسئلہ حل نہ ہوتو دیکھناچاہئے کہ اس کے پیشاب کی دھاریں سیدھی جاتی ہیں یانہیں اگرسیدھی جاتی ہیں تومرد ،ورنہ عورت ۔
اوروہ دس چیزیں جن میں سے ایک دوسرے پرغالب و قوی ہے وہ یہ ہیں کہ خدا نے سب سے زائد سخت قوی پتھرکو پیدا کیا ہے مگر اس سے زیادہ سخت لوہا ہے جو پتھرکو بھی کاٹ دیتا ہے اوراس سے زائد سخت قوی آگ ہے جو لوہے کو پگھلا دیتی ہے اور آگ سے زیادہ سخت قوی پانی ہے جوآگ کوبجھادیتاہے اوراس سے زائد سخت و قوی ابر ہے جو پانی کو اپنے کندھوں پر اٹھائے پھرتاہے اوراس سے زائد و قوی ہوا ہے جو ابرکو اڑائے پھرتی ہے اورہوا سے زائد سخت و قوی فرشتہ ہے جس کی ہوا محکوم ہے اور اس سے زائدسخت و قوی ملک الموت ہے جوفرشتہ بادکی بھی روح قبض کرلیں گے اورموت سے زائد سخت و قوی حکم خدا ہے جو موت کو بھی ٹال دیتا ہے۔یہ جوابات سن کر سائل پھڑک اٹھا۔
|
|
|
Posts: 63,598
Country:
Star Sign:
Join Date: May 2009
Location: In my Dream... world...
Gender:
|
|
|
|
|
Posts: 58,917
Country:
Join Date: Aug 2009
Gender:
|
|
|
|
|
Posts: 88,292
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender:
|
|
|