MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community
»
Islam
»
Hadees Shareef
»
دریائے فرات
Hadees Shareef !!!!Share Hadeesein here!!!!
|
|
|
|
Posts: 648
Country:
Join Date: Nov 2014
Gender:
|
|
دریائے فرات سے سونے کا پہاڑ نکلنے تک قیامت قائم نہ ہونے کا بیان
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قیامت قائم نہ ہوگی یہاں تک کہ دریائے فرات سے سونے کا پہاڑ نکل آئے، جس پر لوگوں کا قتل وقتال ہوگا اور ہر سو میں سے ننانوے آدمی قتل کئے جائیں گے اور ان میں سے ہر آدمی کہے گا: شاید میں ہی وہ ہوں جسے نجات حاصل ہوگی اور یہ خزانہ میرے قبضہ میں رہ جائے گا۔
صحیح مسلم۔ جلد:۳/ تیسرا پارہ/ حدیث نمبر:۷۲۵۳/ حدیث مرفوع
عبد اللہ بن حارث بن نوفل سے روایت ہے کہ میں حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کے ساتھ کھڑا ہوا تھا، تو انہوں نے کہا: ہمیشہ لوگوں کی گردنیں دنیا کے طلب کرنے میں ایک دوسرے سے اختلاف کرتی رہیں گی، میں نے کہا: جی ہاں! انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ عنقریب دریائے فرات سے سونے کا ایک پہاڑ بر آمد ہوگا، جب لوگ اس کے بارے میں سنیں گے تو اس کی طرف روانہ ہوں گے، پس جو لوگ اس کے پاس ہوں گے وہ کہیں گے: اگر ہم نے لوگوں کو چھوڑ دیا تو وہ اس سے سارے کا سارا لے جائیں گے، پھر وہ اس پر قتل و قتال کریں گے، پس ہر سو میں سے ننانوے آدمی قتل کئے جائیں گے، ابوکامل نے اس حدیث کے بارے میں کہا کہ میں اور حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہ حضرت حسانؓ کے قلعہ کے سایہ میں کھڑے ہوئے تھے۔
صحیح مسلم۔ جلد:۳/ تیسرا پارہ/ حدیث نمبر:۷۲۵۷/ حدیث مرفوع
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: عنقریب دریائے فرات سے سونے کا ایک خزانہ نکلے گا، پس جو اُس وقت موجود ہو وہ اس میں سے کچھ بھی نہ لے۔
صحیح مسلم۔ جلد:۳/ تیسرا پارہ/ حدیث نمبر:۷۲۵۵/ حدیث مرفوع
|
|
|
Posts: 43,615
Country:
Star Sign:
Join Date: Jul 2010
Location: © ℓ ợ Ş ệ → тớ → µг ↔ ♥
Gender:
|
|
|
|
|
Posts: 32,565
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender:
|
|
|
|
|
Posts: 59
Country:
Join Date: Feb 2017
Location: Islamabad, Pakistan
Gender:
|
|
جزاک اللہ خیر
اللہ ہمیں شیطان کی شرسے محفوظ فرما اور ھماری بخشش فرما۔ شکریہ
|
|
Posting Rules
|
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts
HTML code is Off
|
|
|
All times are GMT +5. The time now is 11:58 AM.
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.