Microwave Kay MuqsanaT aur IhtiyaT - MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link|
MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community » Baat Cheet -----Chat-Room(USERS) » Health & Care » Microwave Kay MuqsanaT aur IhtiyaT
Health & Care !!! Post Tips Here For Health & Care !!!

Advertisement
 
 
 
Thread Tools Display Modes
Prev Previous Post   Next Post Next
(#1)
Old
(‘“*JiĢäR*”’) (‘“*JiĢäR*”’) is offline
 


Posts: 43,615
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Jul 2010
Location: © ℓ ợ Ş ệ → тớ → µг ↔ ♥
Gender: Male
Hot1 Microwave Kay MuqsanaT aur IhtiyaT - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   03-16-2016, 09:50 AM

مائیکروویو کے نقصانات اور احتیاط



مائیکروویواون ان الیکٹرک مصنوعات میں سے ہے جن کا استعمال معاشرے کے متوسط اور اعلیٰ طبقات کے تقریباً ہر گھر میں ہی کیا جا رہا ہے ۔ لڑکی کے جہیز میں جہاں دیگر قیمتی سامان دیا جاتا ہے وہیں اس کی آسانی کے لیے مائیکروویو بھی رکھ دیاجاتا ہے ۔ اکثر خواتین وقت بچانے کے لیے پورے ہفتے کا کھاناایک ساتھ بنا کر فریز کر دیتی ہیں اور پھر مختلف مواقع پر نکال کر مائیکرویو میں گرم کر لیتی ہیں ۔ امریکہ کی ایک تحقیق کے مطابق امریکہ کے 95فی صد سے زیادہ گھروں میں مائیکروویو موجود ہے ۔ نہ صرف گھرو ں میں بلکہ ہوٹلوں میں ان کا استعمال بڑھتا جا رہاہے ۔
کیا ایسا ممکن ہے کہ دنیا کے کروڑوں اربوں لوگ مائیکرو ویو سے حاصل ہونے والی سہولت سے فائدہ اٹھا نے کے لییصحت کے بنیادی اصولوں کو نظر انداز کررہے ہوں؟اس کی ایک وجہ مائیکرو ویوکا آسانی سے دستیاب ہونا ہے۔ آپ کو مہنگے سے مہنگا اور سستے سے سستا مائیکو ویو بآسانی مارکیٹ میں مل جائے گا ۔ اسی باعث یہ معاشرے کی ایک بڑی آبادی کی دسترس میں آگیا ہے ۔

مائیکروویو کام کیسے کرتا ہے؟

مائیکروویو کے اندر جاکر کھانے پر ایک خاص قسم کی مائیکروویو شعائیں پڑتی ہیں ۔ یہ شعائیں کھانوں کے غذائی اجزا اور فوڈ مالیکیولز کی بناوٹ کو بگاڑ دیتی ہیں ۔ جس کا مطلب ہے کہ جو غذائیت سے بھری پلیٹ آپ مائیکر وویو میں رکھتی ہیں ، مائیکرویو سے باہر نکلنے کے بعد اس میں سے ساری توانائی نکل چکی ہو تی ہے ۔

بچوں کا دودھ غیر محفوظ

شیر خوار بچوں کے دودھ خصوصاً ماں کے دوھ میں خاص قسم کی حفاظتی خصوصیا ت ہوتی ہیں ۔ اسے مائیکر وویو میں گرم کرنے سے اس میں سے غذائیت خصوصاً وٹامنز جاتے رہتے ہیں ۔ بلکہ ایک تحقیق میں تو یہ ثابت ہوا ہے کہ بچوں کے فورمولا دودھ میں ایک خاص قسم کا امائنو ایسڈ ، ایل پرولائن ہوتا ہے جو مائیکروویو کی شعاؤں سے نیورو ٹاکسن(خاص قسم کا زہر) بن جاتا ہے جس کاسیدھا اثر بچے کی دماغی نشونما پر ہوتا ہے ۔

کینسر کے خطرات میں اضافہ

کھانے کی چیزوں میں ہونے والی کیمیکل تبدیلی سے یہ غذا مدافعتی نظام کو کمزور کردیتی ہے ۔ جس سے جسم کی غیر ضروری ٹشوز سے بچنے کی صلاحیت کم ہو جاتی ہے ۔ ساتھ ہی اس سے ہاضمہ بھی متاثر ہوتا ہے ۔ معدہ مائیکرویو کی وجہ سے کھانے میں بننے والے بائی پراڈکٹس کو ہضم نہیں کر پاتا جس کی وجہ سے کینسر کا سبب بنے والے اجزا خون میں ہی رہ جا تے ہیں ۔

خون کی بناوٹ میں فرق

ایک تحقیق کے مطابق مائیکروویو سے نکلی چیزوں کے استعمال سے خون کے خلیات کی بناوٹ تبدیل ہو جاتی ہے ۔ اس تحقیق میں آٹھ شرکا کو مائیکرویو میں گرم کیئے گئے مختلف کھانے کچھ عرصے تک کھلائے گئے ۔ جس سے پتا چلا کہ ان کے استعمال سے شرکا کے خون میں سرخ خلیات کی تعداد کم جبکہ سفید خلیات کی تعداد بڑھناشروع ہوگئی ہے ۔ اس کے علاوہ ان کے خون میں کولیسٹرال لیول بھی بڑھ گیا۔

دل کی دھڑکن متاثر

مائیکروویو کی
2.4 GHz
شعائیں جسم پر فوری اثر انداز ہوتی ہیں ۔ اس سے دل کی دھڑکن تیز ہونے لگتی ہے ۔ اگر مائیکرویو میں بنے کھانوں کے استعمال سے آپ کو اپنے دل کی دھڑکن میں فرق یا سینے میں درد یا دباؤ محسوس ہونے لگے تو فوراً اس کا استعمال چھوڑ دیں ۔

نقصانات کم کرنے کے طریقے

*
مائیکروویو ہمیشہ اچھی کوالٹی کا خریدیں ۔ سستے یا ناقص کوالٹی کے مائیکرویو میں سے نقصان دہ شعائیں زیادہ تعداد میں نکلتی ہیں اور کھانے میں زیادہ آسانی سے شامل ہو جاتی ہیں ۔
*
اگر مائیکروویو سہی کام نہ کرے یا اس میں غیر معمولی آوازیں آنے لگیں تو قطعی اسے استعمال نہ کریں ۔
*
مائیکروویو کی صفائی کا خاص خیال رکھیں ۔ اندر سے مائیکرویو میں لگی چکناہٹ یا کھانے کے باقیات کو کسی گیلے کپڑے سے اچھی طرح صاف کریں۔
*
مائیکروویو استعمال کرنے سے پہلے اس میں دیئے گئے کتابچہ کو ضرور پڑھیں۔ کھانے کی ہر چیز کو گرم کرنے کا الگ الگ دورانیہ اور طریقہ ہوتا ہے ۔
*
جب بھی کوئی سیال گرم کریں تو دو منٹ سے زیادہ نہ کریں اور گرم ہونے کے بعد تیس سیکنڈز کے لیے مائیکروویو میں ہی چھوڑدیں ۔
*
کھانا گرم کرنے کے لیے بازار سے ایسے برتن خریدیں جو مائیکوویو پروف ہوں ۔ پلاسٹک کا استعمال ہر گز نہ کریں ۔
*
اسٹیل رکھنے سے مائیکروویو میں آگ بھڑک سکتی ہے یا وہ پھٹ بھی سکتا ہے ۔ ڈسپوزبل برتن یا فوائل پیپر میں لپٹا کھانا بھی مائیکرو ویو میں گرم نہ کریں ۔

 



დ∫დ→◄●♥●►↔ǺήĐằŽ~◊Ệ◊~ßάΫǻЙ↔◄●♥●►←დ∫დ




Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links
 

Bookmarks

Tags
aur, ihtiyat, kay, microwave, muqsanat


Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
Microwave Mutton Curry (¯*♥¤»ƙɧՄՏɧՅԾԾ«¤♥*¯) Cooking Section 5 03-15-2012 07:32 PM
Microwave mutton chops (¯*♥¤»ƙɧՄՏɧՅԾԾ«¤♥*¯) Cooking Section 7 03-12-2012 02:40 PM
Microwave zayekedar arbi (¯*♥¤»ƙɧՄՏɧՅԾԾ«¤♥*¯) Cooking Section 4 02-25-2012 04:38 PM
Microwave mutton chops (¯*♥¤»ƙɧՄՏɧՅԾԾ«¤♥*¯) Cooking Section 4 02-25-2012 04:37 PM
Microwave bharawan baigan (¯*♥¤»ƙɧՄՏɧՅԾԾ«¤♥*¯) Cooking Section 4 02-25-2012 04:37 PM


All times are GMT +5. The time now is 04:54 PM.
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.

All the logos and copyrights are the property of their respective owners. All stuff found on this site is posted by members / users and displayed here as they are believed to be in the "public domain". If you are the rightful owner of any content posted here, and object to them being displayed, please contact us and it will be removed promptly.

Nav Item BG