SardiyOn Ki Chand Faida BakhSh Ghizaein - MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link|
MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community » Baat Cheet -----Chat-Room(USERS) » Health & Care » SardiyOn Ki Chand Faida BakhSh Ghizaein
Health & Care !!! Post Tips Here For Health & Care !!!

Advertisement
 
Post New Thread  Reply
 
Thread Tools Display Modes
(#1)
Old
(‘“*JiĢäR*”’) (‘“*JiĢäR*”’) is offline
 


Posts: 43,615
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Jul 2010
Location: © ℓ ợ Ş ệ → тớ → µг ↔ ♥
Gender: Male
Good SardiyOn Ki Chand Faida BakhSh Ghizaein - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   11-18-2015, 09:28 AM

سردیوں کی سوغات، چند فائدہ بخش غذائیں



موسم سرما شروع ہوتے ہی جہاں بہت سی تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں وہیں اللہ اپنی قدرت کے خزانے سے بے شمار پھل، سبزیاں اورمیوے سردیوں کی سوغات کی شکل میں مہیافرماتا ہے۔تاکہ ہم ان سے بھرپور طریقے سے استفادہ کرسکیں۔موسم کی تبدیلی کے منفی اثرات کو زائل کرنے کے لیے انسانی جسم میں معدنی مرکبات کی کمی نہیں ہونی چاہیے۔ وٹامن اے ، وٹامن ای اوروٹامن سی کوپر ،سیلنیئم اور زنک موسمی تبدیل کے منفی اثرات کو زائل کرنے میں اہم کردار اداکرتے ہیں۔یہاں ہم آپ کو موسمِ سرما کی سوغات، پھل سبزیوں کی افادیت سے آگاہ کریں گے جو ہمارے لیے قدرت کی طرف سے سردیوں کا بہترین تحفہ ہے۔

گاجر

گاجر کا متواتر استعمال سرطان کے موذی مرض پر قابو پانے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔ گاجر کے جوس میں وٹامن “اے ” کا بہت بڑا ذخیرہ موجود ہوتا ہے جو نہ صرف پیٹ کے کیڑے ختم کرتا ہے۔گاجر کھانے سے قوتِ بینائی میں اضافہ ہوتا ہے۔ گاجر جسم میں خون بڑھاتی ہے اور چہرے کی رنگت نکھارتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کا استعمال بعض ذہنی بیماریوں کو دور کرنے کے ساتھ دماغی پریشانی ختم کرتا اور روح کو تازگی بخشتا ہے۔

مٹر

مٹر ایک مشہور سبزی ہے جو دنیا کے ہر خطے میں پائی جاتی ہے۔ اس میں فولاد، نشاستہ ،پروٹین، وٹامن اے، بی اور سی شامل ہوتے ہیں۔ اس میں زنک بھی پایا جاتا ہے۔ یہ خون پیدا کرتے ہیں۔ یہ جزوِ بدن ہیں اور جگر کو طاقت دیتے ہیں۔قوتِ باہ میں اضافہ کرتے ہیں۔ یہ چونکہ دیر سے ہضم ہوتے ہیں اس لیے انھیں پکانے میں زیرہ اور دھنیا ضرور استعمال کرنا چاہیے۔

گوبھی

گوبھی میں نشاستہ، وٹامن اے ڈی اور سی ہوتے ہیں۔یہ پیشاب آور ہوتی ہے۔ جریان میں بہت مفید ہے۔ بلغم اور صفرا کو ختم کرتی ہے۔ پھوڑا پھنسی اور خارش میں اس کا استعمال بہت مفید ہے۔ خونی بواسیر میں فائدہ مند غذا بھی ہے اور دوا بھی۔

شلجم

یہ ایک مفید سبزی ہے جو بیماروں کے لیے ہلکی اور زود ہضم ثابت ہوتی ہے۔ طبی ماہرین نے ذیابیطس کے مریضوں کے لیے اس مفید قرار دیا ہے اس کے پتوں میں وٹامنز پائے جاتے ہیں۔ لہٰذا شلجم کو ہمیشہ پتوں سمیت پکانا چاہیے۔

مونگرے

موسم سرما کی مختلف سبزیوں میں مونگرے قابلِ ذکر ہیں۔ مولی کے پودے میں مونگرے لگتے ہیں جنھیں سینگرے بھی کہا جاتا ہے۔ یہ فوائد میں مولی ہی کی طرح ہے۔ سردی میں اس کا سالن بناکر کھانے سے سردی کی شدت سے بچا جا سکتا ہے۔ اس میں پانی ،گوشت بنانے والے اجزا نشاستہ، فولاد اور فاسفورس موجود ہوتے ہیں۔

مولی

مولی سلاد کے طو رپر کھائی جاتی ہے جبکہ بطور ترکاری بھی استعمال ہوتی ہے۔اس کے اجزا میں فاسفورس،کیلشیم اور وٹامن سی کے علاوہ فولاد کی بھی خاصی مقدار ہوتی ہے۔ پتھری کی صورت میں گردہ و مثانہ سے ریت آنے کی حالت میں مولی کا استعمال کیا جاتا ہے۔ اگر اسے مسلسل استعمال کیا جائے تو پتھری ریزہ ریزہ ہوکر ہمیشہ کیلئے جسم سے خارج ہوجاتی ہے۔ یہ خود دیرہضم ہے مگر غذا کو ہضم کردیتی ہے۔ بواسیر کے مرض میں اس کا رس اور اس کے پتے مریض کو کھلانے سے شفاہوتی ہے۔ اسے باریک کرکے نمک لگا کر کھانے سے جگر کی اصلاح ہوتی ہے۔

سنگھاڑا

یہ ہمارے ہاں عام مل جاتے ہیں مگر زیادہ کچے یا اُبال کر موسم سرما میں کھائے جاتے ہیں۔ یہ معدہ اور دل کو قوت دیتا ہے۔ گرمی اور پیاس بجھاتا ہے صفرا کو دور کرتا ہے اور خفقان کو رفع کرتا ہے۔

انار

انار کا شربت پینے سے جسم میں تناؤ کے ہارمونز کی سطح کم ہوجاتی ہے جس سے بلڈ پریشر بھی کم ہوتا ہے۔ تاثیر معتدل ملین ہے۔ پیشاب آور اور پیاس بجھاتا ہے۔ اعضائے رئیسہ خصوصاً جگر کو قو ت دیتا اور خون پیدا کرتا ہے ۔

امرود

امرود میں وٹامن اے اور سی کے علاوہ کیلشیم، لوہا اور فاسفورس ہوتے ہیں جو انسانی صحت میں بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ یہ قوتِ ہاضمہ کو تقویت دیتا ہے اور بھوک بڑھاتا ہے۔ دل کو طاقت دیتا ہے، زکام اور بواسیر کے مرض میں بے حد مفید ہے۔ یہ خون کی حدت اور مثانے کی سوزش کو دور کرتاہے اور معدے کی تیزابیت کا دشمن ہے۔نزلہ اور کھانسی دور کرنے کے لیے تھوڑے سخت امرود کو بھون کر نمک لگاکر کھانے سے کھانسی اور نزلہ میں آرام آجاتا ہے۔ یہ خودبھی ہاضم ہے اور دوسری غذاؤں کو بھی ہضم کرنے میں مدد دیتا ہے۔پیٹ کی بے شماربیماریوں میں اس کا استعمال بے حد مفید ہے۔

مونگ پھلی

مونگ پھلی میں لحمیات کی ایک بڑی مقدار موجود ہے جو انسانی جسم کے اندر نائیٹروجن کے توازن کو برقرار رکھ سکتی ہے۔

مغزیات

مغزیات مختلف معدنیات کا ذخیرہ ہیں، جیسے کہ تل کے ایک سو گرام میں تقریباً1.5 گرام کے قریب کیلشیم پایا جاتا ہے۔ یہ معدنیات آئنزز کے توزان کو برقراررکھنے میں قابل ذکر کردار سرانجام دیتی ہیں۔
انجیر
اس کو کھانے سے آنتیں صاف رہتی ہیں اور اسے تازہ کھایا جائے یا خشک مگر نظام ہضم کیلئے اس کی افادیت یکساں ہے۔ آج کل فشار خون کی بیماری بھی عام ہے خصوصاً خون کے دباؤ میں کمی یا لو بلڈپریشر کے بارے میں شکایات سنی جاتی رہی ہیں اور لوگ غیرضروری طور پر دواؤں کے استعمال کے عادی ہورہے ہیں لیکن اس مرض کا شافی علاج بھی انجیر ہے جسے کھانے سے خون کا دباؤ نارمل ہوجاتا ہے۔

اخروٹ

اخروٹ میں شامل اومیگا فیٹی ایسڈ نامی چکنائی دماغی عمل کو بہتر بنا کر ڈپریشن کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کر دیتی ہے۔اس میں میلاٹونین (ایک قسم کا ضماد) نامی ایسڈ موجود ہوتا ہے، جو جسم کے اندرونی نظام کے بہت سے حصوں کو چلانے کا ذمہ دار ہے۔ لہٰذا جب جسم میں میلاٹونین کی مقدار پوری ہوتی ہے تو آپ رات بھر پُرسکون نیند لے سکتے ہیں۔

کاجو

سردیوں کے موسم میں ہمیں اپنی صحت کی بہتری کے لیے خشک میوے ضرور استعمال کرنے چاہئیں۔ان گری دار میووں میں ایک خوش ذائقہ میوہ کاجو بھی ہے۔اسے نہار منہ شہد کے ساتھ کھانے سے نسیان کے مرض میں افاقہ ہوتا ہے۔ یہ ٹھنڈے مزاج افراد کے لیے بھی مفید غذا ہے۔اس کے چھلکوں کا تیل سرکہ میں بھگو کر حاصل کرتے ہیں جو کہ ایگزیما اور آتشک میں مالش کرنے سے فائدہ دیتا ہے۔اس کے مغز کا مربہ دل و دماغ کے لیے طاقت ور ہے۔جسم کے مسوں اور پھوڑے پھنسی کو ہٹانے کے لیے اس کا تیل لگایا جاتا ہے

 



დ∫დ→◄●♥●►↔ǺήĐằŽ~◊Ệ◊~ßάΫǻЙ↔◄●♥●►←დ∫დ




Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links
(#2)
Old
MASOOM GIRL MASOOM GIRL is offline
 


Posts: 22,417
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Apr 2012
Gender: Female
Default Re: SardiyOn Ki Chand Faida BakhSh Ghizaein - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   11-18-2015, 09:47 AM

V Nice Share

 



(#3)
Old
(‘“*JiĢäR*”’) (‘“*JiĢäR*”’) is offline
 


Posts: 43,615
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Jul 2010
Location: © ℓ ợ Ş ệ → тớ → µг ↔ ♥
Gender: Male
Default Re: SardiyOn Ki Chand Faida BakhSh Ghizaein - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   11-18-2015, 09:50 AM

Thanks

 



დ∫დ→◄●♥●►↔ǺήĐằŽ~◊Ệ◊~ßάΫǻЙ↔◄●♥●►←დ∫დ




(#4)
Old
Princess Urwa Princess Urwa is offline
 


Posts: 8,345
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Jul 2013
Gender: Female
Default Re: SardiyOn Ki Chand Faida BakhSh Ghizaein - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   11-18-2015, 01:43 PM

nice sharing

 



[SIGPIC][/SIGPIC]
(#5)
Old
(‘“*JiĢäR*”’) (‘“*JiĢäR*”’) is offline
 


Posts: 43,615
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Jul 2010
Location: © ℓ ợ Ş ệ → тớ → µг ↔ ♥
Gender: Male
Default Re: SardiyOn Ki Chand Faida BakhSh Ghizaein - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   11-19-2015, 09:21 AM

Thanks

 



დ∫დ→◄●♥●►↔ǺήĐằŽ~◊Ệ◊~ßάΫǻЙ↔◄●♥●►←დ∫დ




(#6)
Old
PRINCE SHAAN PRINCE SHAAN is offline
 


Posts: 7,688
My Photos: ()
Country:
Join Date: Jul 2010
Location: PAKISTAN
Gender: Male
Default Re: SardiyOn Ki Chand Faida BakhSh Ghizaein - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   11-29-2015, 07:53 PM

Thanks for nice sharing .........

 

(#7)
Old
(‘“*JiĢäR*”’) (‘“*JiĢäR*”’) is offline
 


Posts: 43,615
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Jul 2010
Location: © ℓ ợ Ş ệ → тớ → µг ↔ ♥
Gender: Male
Default Re: SardiyOn Ki Chand Faida BakhSh Ghizaein - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   11-30-2015, 10:19 AM

Thanks

 



დ∫დ→◄●♥●►↔ǺήĐằŽ~◊Ệ◊~ßάΫǻЙ↔◄●♥●►←დ∫დ




(#8)
Old
Rania's Avatar
Rania Rania is offline
 


Posts: 11,221
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Jul 2011
Gender: Female
Default Re: SardiyOn Ki Chand Faida BakhSh Ghizaein - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   12-03-2015, 04:03 PM

Thanks for great sharing

 









(#9)
Old
(‘“*JiĢäR*”’) (‘“*JiĢäR*”’) is offline
 


Posts: 43,615
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Jul 2010
Location: © ℓ ợ Ş ệ → тớ → µг ↔ ♥
Gender: Male
Default Re: SardiyOn Ki Chand Faida BakhSh Ghizaein - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   12-09-2015, 08:33 AM

Thanks

 



დ∫დ→◄●♥●►↔ǺήĐằŽ~◊Ệ◊~ßάΫǻЙ↔◄●♥●►←დ∫დ




Post New Thread  Reply

Bookmarks

Tags
bakhsh, chand, faida, ghizaein, sardiyon

« Previous Thread | Next Thread »

Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
Fiber Khasil Karne Wali Chand Ghizaein (‘“*JiĢäR*”’) Health & Care 2 06-13-2015 08:58 AM
Sardiyon Mein Jild Ki KhifazaT (‘“*JiĢäR*”’) Health & Care 2 12-27-2014 11:42 AM
SardiyOn Ki SahaT RaaT HOo (‘“*JiĢäR*”’) Miscellaneous 4 10-31-2013 08:47 AM
~*~Wohi Sardiyon Ka Mousam Hai~*~ SHAYAN Miscellaneous/Mix Poetry 25 12-09-2012 04:23 AM
Sardiyon ki shamein.......... RoOZ SoOChTa HouN Miscellaneous/Mix Poetry 19 02-21-2011 08:29 PM


All times are GMT +5. The time now is 07:46 AM.
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.

All the logos and copyrights are the property of their respective owners. All stuff found on this site is posted by members / users and displayed here as they are believed to be in the "public domain". If you are the rightful owner of any content posted here, and object to them being displayed, please contact us and it will be removed promptly.

Nav Item BG