یہ دو ایسے نوجوانوں کا قصہ ہے - MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link|
MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community » Literature » Urdu Literature » یہ دو ایسے نوجوانوں کا قصہ ہے
Urdu Literature !Share About Urdu Literature Here !

Advertisement
 
 
 
Thread Tools Display Modes
Prev Previous Post   Next Post Next
(#1)
Old
bint-e-masroor bint-e-masroor is offline
 


Posts: 4,209
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Jun 2013
Location: ●♥ღ ÐязαmℓάиÐ ღ♥●
Gender: Female
New یہ دو ایسے نوجوانوں کا قصہ ہے - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   11-09-2015, 09:05 AM

یہ دو ایسے نوجوانوں کا قصہ ہے جو مدینہ منورہ سے ترکی سیر سپاٹے کیلئے گئے۔ ان کا مقصد اپنے جیسے دوسرے نوجوانوں کی طرح شراب و شباب کے مزے لینا اور مستیاں کرنا تھیں۔ استنبول پہنچتے ہی نادیدوں کی طرح انہوں نے سب سے پہلے کچھ کھانے پینے کی اشیاء کے علاوہ شراب کی بوتلیں خریدیں اور ٹیکسی سے ہوٹل کی طرف روانہ ہوئے۔
انہوں نے جان بوجھ کر شہر کے مضافات میں ایک ایسا ہوٹل پسند کیا جہاں انہیں کوئی جاننے پہچاننے والا نہ دیکھ سکے۔ لیکن کاؤنٹر پر رجسٹریشن کراتے ہوئے کلرک کو جیسے ہی پتہ چلا کہ یہ دونوں مدینہ شریف سے آئے ہیں تو اس نے عام کمرے کے ریٹ میں ان کو ایک سوئٹ کھلوا کر دیدیا۔ اہل مدینہ چل کر اس کے ہوٹل میں آ گئے ہیں اس کی خوشی دیدنی تھی۔
دونوں کمرے میں پہنچے اور بس بوتلیں کھول کر غٹاغٹ پینے لگ گئے۔ ایک تو بہت جلد نشے میں دھت ہو کر نیند کی وادی میں پہنچ گیا، جبکہ دوسرا نیم مدہوشی کی حالت میں باقی کی بوتلوں کو کل کیلئے چھوڑ کر سو گیا۔ ان کو سوئے ہوئے ابھی کچھ ہی دیر گزری ہوگی کہ کسی نے دروازے پر دستک دی۔ صبح کے ساڑھے چار بجے تھے، ایک نے غنودگی میں اُٹھ کر دروازہ کھولا تو سامنے کاؤنٹر کلرک کھڑا تھا۔ کہنے لگا کہ "ہمارے امام مسجد نے یہ جان کر کہ ہوٹل میں مدینہ شریف سے دو آدمی آ کر ٹھہرے ہوئے ہیں، یہ کہہ کر نماز پڑھانے سے انکار کر دیا ہے کہ وہ ایسی بے ادبی ہرگز نہیں کر سکتے، کہ آپ کے ہوتے ہوئے وہ جماعت کروائیں، لہٰذا ہم لوگ آپ کا مسجد میں انتظار کر رہے ہیں، آپ جلدی سے تیار ہو کر نیچے مسجد میں آ جائیں۔۔۔!"
اُس جوان کو یہ بات سن کر حیرت کا شدید جھٹکا لگا، اُس نے جلدی سے اپنے دوسرے ساتھی کو جگا کر بتایا کہ "صورتحال ایسی ہو گئی ہے۔ کیا تجھے کچھ قرآن شریف یاد ہے۔۔۔؟"
دوسرے ساتھی نے کہا "ہاں گزارے لائق قرآن شریف تو یاد ہے مگر لوگوں کی امامت کراؤں، ایسا نہ سوچا ہے اور نہ ہی کراؤں گا۔۔۔!"
دونوں سر جوڑ کر بیٹھ گئے اور لگے سوچنے کہ اس گلے آن پڑی مصیبت سے کیسے جان چھڑائیں۔
اس اثناء میں ایک بار پھر دورازہ کھٹکا، کاؤنٹر کلرک کہہ رہا تھا "بھائیو! جلدی کرو ہم لوگ مسجد میں آپ کے منتظر ہیں، کہیں نماز میں دیر نہ ہو جائے۔۔۔۔!"
ایک کے بعد دوسرے نے بھاگ کر غسل کیا، جلدی سے تیار ہو کر نیچے مسجد میں پہنچے، کیا دیکھتے ہیں کہ مسجد نمازیوں سے کھچا کھچ بھری ہوئی ہے۔ ایسا لگتا تھا نمازِ فجر کیلئے نہیں بلکہ لوگ مدینہ شریف کے شہزادوں کی اقتداء میں جمعہ کی نماز کیلئے اہتمام سے بیٹھے ہوں۔
اُن میں سے ایک جوان کہتا ہے، میں مصلائے امامت پر کھڑا ہوا، "اللہ اکبر" کہہ کر لڑکھڑاتی زبان سے الحَمْدُ للهِ رَبِّ العَالَمِين پڑھانا شروع کی۔ نمازیوں میں سے کسی کی اِس تصور سے کہ مدینے کا مکین، دیارِ حبیب صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سے آیا ہوا اور مسجد رسول کا ہمسایہ انہیں نماز پڑھا رہا ہے اُسکی فرطِ جذبات سے سسکاری نکل گئی۔ پھر کیا تھا کئیوں کے ضبط کے بندھن ٹوٹ گئے، وہ جوان کہتا ہے نمازیوں کے رونے سے میری ندامت کیا بڑھی کہ میں بھی رو پڑا۔ سورۃ الفاتحہ کے بعد میں نے پڑھی تو محض سورۃ الاخلاص تھی، مگر اپنے پورے اخلاص کے ساتھ۔
نماز ختم ہوئی تو نمازی میرے ساتھ مصافحہ کرنے کیلئے اُمڈ پڑے اور کئی ایک تو فرطِ محبت سے مجھے گلے بھی لگا رہے تھے۔ میں سر جھکائے کھڑا اپنا محاسبہ کر رہا تھا۔ اللہ نے مجھ پر اپنا کرم کیا اور یہ حادثہ میری ہدایت کا سبب بن گیا۔

 



Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links
 

Bookmarks

Tags
ایسے, دو, قصہ, کا, ہے, یہ


Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
ایک وعدہ ہے کِسی کا جو وفا ہوتا نہیں King Of Heart Ghalib Mirza Asadullah Khan 2 05-04-2015 01:08 AM
ایک وعدہ ہے کسی کا جو وفا ہوتا نہیں​ King Of Heart Great Urdu Poets&Poetry 3 07-03-2014 11:22 AM
ایک وعدہ ہے کِسی کا جو وفا ہوتا نہیں King Of Heart Ghamgheen/Sad shayari 4 06-28-2014 09:04 PM
ابن صیاد کون ہے ؟ اور کیا یہی مسیح دجال ہے ROSE Quran 3 07-04-2012 03:36 PM
کہ وہ بدنصیب ہو میں جسے دنیا والوں نے PRINCE SHAAN Ashaar's 8 09-20-2011 02:48 PM


All times are GMT +5. The time now is 07:11 AM.
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.

All the logos and copyrights are the property of their respective owners. All stuff found on this site is posted by members / users and displayed here as they are believed to be in the "public domain". If you are the rightful owner of any content posted here, and object to them being displayed, please contact us and it will be removed promptly.

Nav Item BG