MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community
»
The World of Information
»
MobiLe Zone
»
Android Phone K Sath USB Devices Lagaein
MobiLe Zone !!! Discuss latest mobiles post there pictures and softwares !!!
|
 |
|
|
Posts: 43,615
Country:
Star Sign:
Join Date: Jul 2010
Location: © ℓ ợ Ş ệ → тớ → µг ↔ ♥
Gender:
|
|
اینڈروئیڈ فون کے ساتھ یو ایس بی ڈیوائسز لگائیں

آج کل اسمارٹ فون کافی بڑی اسٹوریج کے ساتھ دستیاب ہیں۔ اس کے علاوہ مائیکرو ایس ڈی کارڈ سلاٹ کی موجودگی نے اسے مزید وسعت دی ہے۔ اگر آپ کے فون میں ایس ڈی کارڈ سلاٹ موجود نہیں ہے تو کوئی فلم دیکھنے کے لیے ضروری نہیں کہ پہلے اسے فون کی میموری میں منتقل کریں۔ کیونکہ ایک بار فلم دیکھنے کے بعد اسپیس خالی کرنے کے لیے اسے ڈیلیٹ ہی کرنا پڑے گا۔
آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ کیا آپ کا فون
OTG
کی سپورٹ رکھتا ہے۔ اگر فون میں یہ سپورٹ موجود ہے تو صرف ایک کیبل کے ذریعے یو ایس بی فلیش ڈرائیو کو اینڈروئیڈ فون کے ساتھ براہ راست منسلک کیا جا سکتا ہے۔
او ٹی جی
(On-The-Go)
کیبل آج کل عام دستیاب ہے۔ اکثر آپ نے ٹیبلٹس کے ساتھ یو ایس بی فلیش ڈرائیو کو منسلک کرنے کے لیے اس کیبل کا استعمال دیکھا بھی ہو گا۔ اس کیبل کو فون کے ساتھ استعمال کرنے کے لیے پہلے فون کو چیک کرنا پڑتا ہے کہ آیا اس میں او ٹو جی کی سپورٹ موجود ہے یا نہیں۔ یہ کام بہت ہی آسانی کے ساتھ ایک ایپلی کیشن
USB OTG Checker
کے ساتھ کیا جا سکتا ہے۔


یاد رہے کہ تمام اینڈروئیڈ ڈیوائسز ’’او ٹی جی‘‘ کی سپورٹ کی حامل نہیں ہوتیں، چاہے ان میں اینڈروئیڈ کا کوئی بھی ورژن موجود ہو۔
او ٹی جی چیکر ایپلی کیشن اگر تصدیق کر دے کہ ڈیوائس میں اس کی سپورٹ موجود ہے تو آپ مارکیٹ سے یہ کیبل حاصل کر سکتے ہیں جس کی قیمت لگ بھگ ایک یا دو سو روپے ہے۔
اوٹی جی کیبل حاصل کرنے کے بعد اسے فون سے منسلک کریں۔
کیبل کی دوسری طرف یو ایس بی فلیش ڈرائیو لگائیں۔
اب آپ یو ایس بی میں موجود فائلز کو اینڈروئیڈ فائل منیجر کے ذریعے دیکھ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ فائلز یو ایس بی سے کاپی یا یو ایس بی میں کاپی بھی کی جا سکتی ہیں۔
დ∫დ→◄●♥●►↔ǺήĐằŽ~◊Ệ◊~ßάΫǻЙ↔◄●♥●►←დ∫დ
|
 |
|
|
Posts: 2,364
Country:
Star Sign:
Join Date: Dec 2013
Location: Pakistan
Gender:
|
|
Very NIce thnx 4 sharing bro
|
 |
|
|
Posts: 648
Country:
Join Date: Nov 2014
Gender:
|
|
|