MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community
»
Baat Cheet -----Chat-Room(USERS)
»
Cooking Section
»
مزیدار سموسہ چاٹ
Cooking Section !!! Cooking tips and cooking recepies !!!
|
 |
|
|
Posts: 11,221
Country:
Star Sign:
Join Date: Jul 2011
Gender:
|
|
اجزا:
سموسے کے لیے: میدہ (دو پیالی)، اجوائن (ایک چوتھائی چائے کا چمچا)، نمک (آدھا چائے کا چمچا)، گھی (دو کھانے کے چمچے)، پانی (گوندھنے کے لیے)
فلنگ کے لیے: آلو دو عدد (اْبلے ہوئے)، ہری مرچ (دو عدد) کترلیں، کٹا ہوا ہرا دھنیا (ایک کھانے کا چمچا)، کُٹی ہوئی لال مرچ (آدھا چائے کا چمچا)، چاٹ مصالحہ (آدھا چائے کا چمچا)، نمک (حسب ضرورت)
چاٹ بنانے کے لیے: سموسے (دو عدد)، ابلے ہوئے چنے (آدھی پیالی)، پھینٹی ہوئی دہی (آدھی پیالی)، پسی ہوئی لال مرچ (آدھا چائے کا چمچا)، چاٹ مصالحہ (آدھا چائے کا چمچا)، باریک کتری ہوئی پیاز (دو کھانے کے چمچے)، ہرے دھنیے کی چٹنی (دو کھانے کے چمچے)، املی کی چٹنی (چار کھانے کے چمچے)، سیو (دو سے تین کھانے کے چمچے)
ترکیب: (سموسے کے لیے
ایک پیالے میں میدہ، نمک، اجوائن اور گھی ڈال کر پانی کے ساتھ گوندھ لیں۔ اس کے بعد ڈھک کر 30 منٹ کے لیے چھوڑ دیں، پھر اس کے پیڑے بنائیں۔ اب ہر پیڑے کو لمبائی میں بیل کر درمیان سے دو ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ اْبلے ہوئے آلو ، کتری ہوئی ہری مرچ، کٹا ہوا ہرا دھنیا، کُٹی ہوئی لال مرچ، چاٹ مصالحہ اور نمک کو آپس میں ملا کر فلنگ تیار کرلیں۔ اس کے بعد ٹکڑوں میں فلنگ بھر کے سموسے کی طرح فولڈ کر لیں۔ اب یہ سموسے گرم تیل میں ہلکی آنچ پر گولڈن فرائی کرلیں۔
چاٹ بنانے کے لیے:
ایک پلیٹ میں دو عدد سموسے ڈالیں۔ ہر سموسے کو آہستہ سے دبائیں کہ یہ ٹوٹ جائیں۔ اس پر اْبلے ہوئے چنے اور تھوڑی سی دہی ڈالیں، پھر اس پر لال مرچ اور چاٹ مصالحہ بھی چھڑک دیں۔ اس کے بعد ہرے دھنیے کی چٹنی اور املی کی چٹنی پھیلا کر ڈالیں۔ آخر میں کتری ہوئی پیاز ڈالیں اور سیو سے گارنش کر کے اپنے افطار کا مزہ دوبالا کریں۔ لیجئے پیش ہیں مزیدار سموسہ جو آپ کے افطار دسترخوان کی رونق میں اضافہ کرے گا۔
|
Posting Rules
|
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts
HTML code is Off
|
|
|
All times are GMT +5. The time now is 05:21 AM.
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.