MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community
»
The World of Information
»
MobiLe Zone
»
Ufone 3G Bundles
MobiLe Zone !!! Discuss latest mobiles post there pictures and softwares !!!
|
|
|
Posts: 43,615
Country:
Star Sign:
Join Date: Jul 2010
Location: © ℓ ợ Ş ệ → тớ → µг ↔ ♥
Gender:
|
|
یوفون نے کمرشل بنیادوں پر تھری جی سروس شروع کردی، پیکجز کا اعلان
تھری جی لائسنس ملنے کے بعد آج یوفون نے پاکستان میں اپنی تھری جی سروسز کی کمرشل لانچ کا اعلان کر دیا ہے۔ تاہم یوفون کی تھری جی سروس ابھی صرف لاہور، اسلام آباد، کراچی اور راولپنڈی کے مخصوص علاقوں میں ہی دستیاب ہے۔ جبکہ فیصل آباد، پشاور، گوجرانوالہ اور ملتان کے صارفین اس ماہ کے اختتام تک مفت تھری جی سروس استعمال کرسکتے ہیں۔ تھری جی کوریج کے بارے میں جاننے کے لیے اپنے موبائل فون سے #3344* ملائیں جبکہ تھری جی سروس ایکٹیویٹ کرنے کے لیے #7701* ملایئے۔

میں نے آپ کو پہلے بھی متنباہ کیا تھا کہ جناب تھری جی انٹرنیٹ کی قیمت کچھ کم نہ ہوگی اور عام صارفین شاید ہی اسکے ثمرات حاصل کرسکیں۔ تو جناب وہی ہوا جسکا ڈر تھا۔ یوفون نے پری پیڈ اور پوسٹ پیڈ صارفین کے لیے مختلف تھری جی انٹرنیٹ بنڈلز تو متعارف کروائے ہیں مگر ان کی رفتار اور ڈیٹا والیوم پر حد مقرر کردی ہے۔
اگر آپ کسی قسم کا پیکج منتخب نہیں کرتے تو تھری جی انٹرنیٹ کے چارجز 20 روپے فی میگا بائیٹ ہونگے۔ جس کے بعد آپ کو 19 میگا بائیٹ انٹرنیٹ مفت فراہم کیا جائے گا۔ یعنی آپ کو 20 روپے میں کل 20 میگا بائیٹ ڈیٹا ڈاؤنلوڈکرنے کی اجازت ہوگی۔ کسی قسم کا پیکج کروائے بغیر آپ کو انٹرنیٹ کی سپیڈ
1Mbps
فراہم کی جائے گی۔ 20 میگا بائیٹ سے مراد یہ ہے کہ آپ یوٹیوب پر دو چھوٹی ویڈیوز دیکھ سکتے ہیں یا پھر 4 ایم پی تھری گانے ڈاؤنلوڈ کریں۔ سمجھانے کا مقصد یہ ہے کہ آپ یہ ڈیٹا پانچ منٹ کے اندر استعمال کرسکتے ہیں۔
پری پیڈ صارفین کے لیے یوفون کے تھری جی انٹرنیٹ پیکجز کی تفصیل کچھ یوں ہے

پوسٹ پیڈ صارفین کے لیے یوفون کے تھری جی انٹرنیٹ پیکجز کی تفصیل کچھ یوں ہے

پیکجز کی مزید تفصیل اور مکمل شرائط و ضوابط جاننے کے لیے یہ لنک ملاحظہ فرمائیں یا پھر یوفون کی ہیلپ لائن پر کال کیجئے۔ کسی بھی قسم کا تھری پیکج ایکٹیویٹ کروانے سے پہلے اس بات کی تسلی کر لیں کہ آپ تھری جی کوریج کے علاقے میں موجود ہیں کیونکہ یہ نہ ہو کہ آپکا پیکج تو ایکٹیوٹ ہوجائے اور آپ تیز رفتار انٹرنیٹ بھی نہ چلاسکیں۔
დ∫დ→◄●♥●►↔ǺήĐằŽ~◊Ệ◊~ßάΫǻЙ↔◄●♥●►←დ∫დ
|
Posting Rules
|
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts
HTML code is Off
|
|
|
All times are GMT +5. The time now is 05:54 PM.
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.