MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community
»
Chit Chat
»
General Discussion
»
امام کعبہ بھی پولیو مہم میں شریک ہونگے
General Discussion This is the forum for your general conversation. Share your interest, ideas, your dreams (about other guppies) or discuss anything not related to above or below forums.
|
 |
|
|
Posts: 264
Country:
Join Date: Mar 2014
Gender:
|
|
اسلام آباد ( کاروان ڈیسک) وزیر مملکت برائے صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہےکہ اگلے ماہ ملک سے پولیو کے خاتمے کے لئے ایک خصوصی مہم شروع کی جا رہی ہے جس میں امام کعبہ بھی شرکت کریں گے۔
قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت نے پاکستانی شہریوں پر لازم کردیا ہے کہ وہ بیرون ملک سفر سے پہلے انسداد پولیو کی ویکسین لیں جبکہ سفر کے لئے ان کے پاس انسداد پولیو ویکسین پینے کا سرٹیفیکیٹ بھی ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ مہینے امام کعبہ پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں اور اس دورے کے دوران وہ انسداد پولیو مہم میں خصوصی طور پر حصہ لیں گے۔
سائرہ افضل تارڑ کا کہنا تھا کہ پولیو کے پھیلاؤ میں مذہب کا عنصر رکاوٹ نہیں بلکہ متاثرہ علاقوں امن و امان کی خراب صورتحال کے باعث 5 سال سے کم عمر کے بچوں تک پولیو ٹیموں کی عدم رسائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختون خوا میں تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے پولیو کے خلاف بہتراقدامات کیے ہیں تاہم اب اس مقصد کے لئے علما کو بھی اعتماد میں لیا جا رہا ہے۔
گزشتہ روز عالمی ادارہ صحت کی جانب سے پولیو کے پھیلاؤ کی وجہ سے پاکستانیوں پر بین الاقوامی سفری پابندیاں عائد کردی گئی تھیں، عالمی ادارہ صحت کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر بروس ایلوارڈ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں گزشتہ برس افغانستان اور نائیجیریا سے بھی زیادہ پولیو کے کیسز ریکارڈ کئے گئے ہیں۔ اس لئے مرض کو دنیا کے دیگر ملکوں میں دوبارہ پھیلنے سے روکنے کے لئے یہ ضروری ہوگیا ہے کہ پاکستانی شہریوں پر بیرون ملک سفر پر پابندیاں عائد کردی جائیں۔
Source news Pakistan : http://www.karwanonline.pk/news/1928...olio-compaign/
Pakistan news karwan.no
|
 |
|
|
Posts: 11,221
Country:
Star Sign:
Join Date: Jul 2011
Gender:
|
|
|
|
|
Posts: 43,615
Country:
Star Sign:
Join Date: Jul 2010
Location: © ℓ ợ Ş ệ → тớ → µг ↔ ♥
Gender:
|
|
Very Nice
დ∫დ→◄●♥●►↔ǺήĐằŽ~◊Ệ◊~ßάΫǻЙ↔◄●♥●►←დ∫დ
|