MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community
»
Chit Chat
»
General Discussion
»
یوکرائن: علیحدگی پسندوں کیخلاف کارروائی
General Discussion This is the forum for your general conversation. Share your interest, ideas, your dreams (about other guppies) or discuss anything not related to above or below forums.
|
|
|
Posts: 264
Country:
Join Date: Mar 2014
Gender:
|
|
کیف ، نیویارک ( کاروان ڈیسک ، آن لائن) یوکرائن حکومت کی جانب سے روس نواز علیحدگی پسندوں کو دیا گیا الٹی میٹم ختم ہونے کے بعد سکیورٹی فورسز نے کریک ڈاﺅن کا اعلان کر دیا گیا ہے جبکہ اہلکاروں نے باغیوں سے سرکاری عمارتیں خالی کرانے کے لئے تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین کے مشرقی علاقے ڈونیٹسک میں روسی نوازعلیحدگی پسندوں نے سرکاری عمارتوں پر قبضہ کرلیا ہے جبکہ نگراں صدر الیکزینڈر ٹوچیونوف نے اعلان کیا ہے کہ مشرقی علاقے میں باغیوں سے سرکاری عمارتوں پر قبضہ چھڑانے کے لئے آپریشن مختلف مراحل میں کیا جائے گا جبکہ بغاوت کو کچلنے کے لئے ضرورت پڑنے پر بھرپور طاقت کا استعمال بھی کیا جا سکتا ہے۔
دوسری جانب دارالحکومت کیف میں بھی سکیورٹی فورسز نے کریک ڈاﺅن اور ممکنہ مزاحمت کے پیش نظرتمام تر تیاریاں مکمل کرلی ہیں اور سرکاری عمارتوں کے باہر پوزیشنز سنبھال کر باغیوں کو عمارتوں خالی کرنے کا حکم دیا ہے ۔ تاہم عمارتیں خالی نہ کئے جانے کی صورت میں کسی بھی وقت گرفتاریوں کا عمل شروع کردیا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کئی روز سے یوکرین میں روسی نواز علیحدگی پسندوں نے سرکاری عمارتوں پر قبضہ کررکھا ہے اور اتوار کے روز 2 مزاحمت کاروں کی ہلاکت کے بعد سلویانک شہر میں باغیوں نے مکمل طور پر متعدد سرکاری عمارتوں کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے۔
Pakistan news karwan.no
|
Posting Rules
|
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts
HTML code is Off
|
|
|
All times are GMT +5. The time now is 06:23 PM.
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.