MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community
»
Chit Chat
»
General Discussion
»
ہتھیار ڈالنے والوں کو معافی دینی چاہئے
General Discussion This is the forum for your general conversation. Share your interest, ideas, your dreams (about other guppies) or discuss anything not related to above or below forums.
|
|
|
Posts: 264
Country:
Join Date: Mar 2014
Gender:
|
|
پشاور( کاروان ڈیسک)خیبر پختونخوا کے گورنر سردار مہتاب احمد خان عباسی نے کہا کہ فاٹا کی تباہ حال ڈھانچے کی بحالی ¾ تعمیر نو اور آئی ڈی پیز کی واپسی ان کےلئے سب سے بڑا چیلنج ہے اور ان چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کےلئے وہ مکمل طور پر تیار ہیں ۔ گزشتہ دس بارہ سالوں کے دوران فاٹا کی صورتحال میں عسکریت پسند بھی یہ سوچنے پر مجبور ہو گئے ہیں کہ وہ یرغمال ہو چکے ہیں ۔ کوئی بھی عسکریت پسند اگر ہتھیار ڈالتا ہے تو اس کو عام معافی دینی چاہئے ۔
بحیثیت گورنرحلف اٹھانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ دس بارہ سالوں کے دوران عوام اور فورسز نے قربانیاں دی ہیں ۔ ملکی معیشت کو سو ارب روپے کا نقصان ہوا اب ملک کے تشخص کو بحال کرنا ہو گا ۔ وزیراعظم نواز شریف نے مجھ پر جو اعتماد کیا ہے اس کا مقصد ہی یہی ہے کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور اس کی پرامن تاریخ واپس بحال کی جائے اور بدامنی کی صورتحال کو ٹھیک کرنا ہو گا ۔
گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ فاٹا کے عوام کا 65سال سے کوئی پرسان حال نہیں۔ قبائلی علاقہ جات ملک کی پشت کی دیوار ہیں اور اگر یہ دیوار کمزور ہوتی ہے تو ملک کو نقصان پہنچے گا۔ ہمیں اس پشت کی دیوار کو ٹھیک کر کے اسے سیسہ پلائی دیوار میں تبدیل کرنا ہو گا ۔ قبائلی ملک کے بغیر تنخواہ کے سپاہی ہیں اور میرے لئے ایک چیلنج ہے کہ فاٹا کے عوام کا اپنے اور ملک کے اوپر اعتماد بحال کیا جائے۔ ملک میں اب خون کی ہولی بند کرناہو گی اور یہاں پر ایک مرتبہ پھر امن کے جھنڈے لہرانے ہونگے ۔
Pakistan news karwan.no
|
Posting Rules
|
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts
HTML code is Off
|
|
|
All times are GMT +5. The time now is 03:38 AM.
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.