آٹے میں ملاوٹ کرنے کا انجام
دنیا کی دلدل میں پھنسے لوگو عبرت حاصل کرو اس واقعہ سے
آٹے میں ملاوٹ کرنے کا انجام
بیہقی نے ابن محمود سے روایت کی کہ میں ابن عباس رضی اللہ عنہ کے پاس بیٹھا تھاکہ ایک شخص آیا اور کہا ہم حج کے لیے آئے ہوئے ہیں۔ اور راستے میں ہمارا ایک ساتھی مر گیا ہے ۔ ہم نے اس کے لئے قبر کھودی تو لحد میں ایک مہیب کالا سانپ بیٹھا نظر آیا ۔ ہم نے وہ جگہ چھوڑدی ۔ اور دوسری جگہ قبر کھودی کیا دیکھا کہ اس قبر میں بھی وہی سانپ بیٹھا ہے۔ پھر ہم نے تیسری قبر کھودی تو اس میں بھی وہی سانپ نظر آیا ۔ ہم حیران رہ گئے اور اب آپ کے پاس آئے ہیں کہ کیا کریں ؟؟
ابن عباس رضی اللہ عنہ نے فرمایا تم سانپ کے پاس ہی اس کو دفن کر دو ۔ خدا کی قسم ! اگر تم ساری زمین بھی اس کے لئے کگودو گے تو یہ سانپ تمہیں ضرور نظر آئے گا ۔ چنانچہ ہم نے اس کے لئے ایک قبر کھود کر سانپ کے پاس ہی س اسے دفن کر دیا ۔ پھر واپس آ کر اس کی بیوی سے اس کے حالات دریافت کئے تو پتہ چلا کہ وہ آٹے کا سوداگر تھا اور آٹے میں لکڑی کا بُرادہ ڈال کر بیچا کرتا تھا ۔
(حیوۃ الحیوان صفحہ 22 جلد 1 )