MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community
»
SMS
»
Islamic Sms
»
صدائے دُرویش
Islamic Sms Share Islamic Sms Here
|
|
|
|
Posts: 648
Country:
Join Date: Nov 2014
Gender:
|
|
سالہا سال سے رمضان میں سحری ٹائم دهی لینے جاتا ہوں، دهی اچهی ہوتی ہے، اسی وجہ سے اس کے پاس رَش بهی ہوتا ہے، تهال میں دهی ہوتی ہے، لوگوں کو دهی دیتے دیتے آخر کو تهال میں گهڑبا بچ جاتا ہے، گاہک میں سے کوئی لینا پسند نہیں کرتا، کیوں کہ وہ دهی کی طرح گاڑهی ہوتی ہے، نہ لسی کی طرح پَتلی، اب دکان دار آخری گهڑبے کو پلاسٹک کی پلیٹ سے اکوْر کر قریب پڑی بالٹی میں ڈال دیتا ہے، مجهے نہیں معلوم اُس کا وہ کیا کرتا ہے، دو چار دن پہلے صبح دهی لینے گیا، اور تهال میں اب وہی گهڑبا بچا پڑا تها، اچانک مدرسے کے دو طالب علم کٹوری سے قدرے بڑا برتن لیئے حاضر ہوئے، تو دکاندار نے وہی گهڑبا جسے گاہک میں سے کوئی ایک بهی لینے کو پسند نہیں کرتا ہے، وہ اللہ کے نام پہ، مہمانانِ رسولﷺ کے بڑے کٹورے میں ڈال دیا، میری آنکهوں سے آنسو چهلک پڑے، اور سوچ میں ڈوب گیا، واہ میرے مولا، تیرے دئیے ہوئے سے پہلے تو ہم دیتے نہیں، اگر دیا بهی سہی، پورے مال میں سے خسیس، رزیل، ردی، خام مال تجهے دیتے ہیں، پیسے والوں کو اچهے سے اچها، اللہ کے نام والوں کو مکروہ (ناپسندیدہ) دے کر سخی کہلواتے ہیں،
یاد رکهئے...! جو اللہ دینے پہ قادر ہے، وہ لینے پہ بهی قادر ہے،شادیانوں پہ بهولنے والو، شادیوں پہ جنازے اُٹهتے بهی دیکهے ہیں، تم اپنے لئے اچها لینا پسند کرتے ہو، اللہ کو، ناپسند دینے کو پسند کرتے ہو، ڈرو اللہ کی پکڑ سے
|
|
|
Posts: 11,221
Country:
Star Sign:
Join Date: Jul 2011
Gender:
|
|
|
|
Posting Rules
|
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts
HTML code is Off
|
|
|
All times are GMT +5. The time now is 07:45 PM.
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.