Say For Islam !!!!Share Say For Islam!!!! |
Advertisement |
|
Thread Tools | Display Modes |
(#1)
|
|
|||
اسلامی اقوالِ زریں -
>>
Show Printable Version
Email this Page
03-16-2014, 08:52 AM
جہاں بھی ہواللہ سے ڈرتے رہو " برائی ہوجائے تواسے ختم کرنے کے لیے نیکی کرو " " لوگوں سے حسن اخلاق سے پیش آؤ " حرام کردہ اشیاء سے بچوسب سے زيادہ عبادت گزاربن جاؤ گے " " اللہ تعالیٰ کی تقسیم پرراضی رہو تم سب سے مالدار ہوجاؤ گے " " لوگوں کے لیے بھی وہی پسندکروجواپنے پسندکرتے ہو " " زیادہ نہ ہنسو یہ دل کومردہ بنا دیتا ہے " " ظلم قیامت کے اندھیروں میں سے ہے " " اللہ سے ڈرو اوراپنی اولاد میں عدل سے کام لو " " آگ سے بچواگرچہ کھجورکے کچھ حصہ سے ہی " " مظلوم کی آہ سے بچو " " میزان میں سب سے رزنی اخلاق حسنہ ہيں " " تاخراورآرام اللہ کی جانب سےاورجلدبازي شیطان کی جانب سے ہے " " قلت مال حساب وکتاب میں کمی کا باعث ہے " " غصہ نہ کروتوجنت ملے گی " " ہمیشہ کیے جانے والے اعمال اللہ تعالی کومحبوب ترین اعمال ہیں اگرچہ وہ تھوڑا ہی ہو " " اللہ تعالی کی محبوب ترین جگہ مساجد ہیں " " اللہ تعالی کی مبغوض ترین جگہ بازارہيں " " اللہ تعالی کووہ کھانا محبوب ہے جس پرہاتھ زیادہ ہوں " یعنی کھانےوالے زیادہ ہوں ۔ " اللہ تعالی کوبندے کی محبوب ترین کلام سبحان اللہ وبحمدہ ہے " " لوگوں میں سے اللہ کومحبوب ترین وہ ہے جولوگوں کوسب سے زيادہ نفع دے " " اللہ تعالی کومحبوب ترین عمل مسلمان کوحاصل ہونے والی خوشی ہے " " جوغصہ سے باز رہتا ہے اللہ تعالی اس کے عیوب کی پردہ پوشی کرتا ہے " " برااخلاق اعمال کواس طرح خراب کرتا ہے جس طرح سرکہ شہد کو " " اللہ تعالی کومحبوب ترین اخلاق حسنہ کامالک شخص ہے " " دنیا سے بچ کررہو کیونکہ یہ سبزباغ ہے " " اپنی زبان کی حفاظت کرو " " امانت والے کی امانت واپس کرو " " اپنے خائن سے خیانت مت کرو " " اللہ تعالی سے قبولیت کے یقین کے ساتھ دعامانگو " " نفرت نہیں خوشخبری پھیلاؤ " " مشکلات نہیں آسانی پیداکرو " " دائیں ہاتھ اوراپنے سامنے سے کھاؤ " " جب اللہ تعالی مال دے تواللہ کی نعمت کا اثرآپ پردیکھا جانا چاہئے " " جب کسی سے براسلوک کربیٹھو توپھراچھا سلوک کرو " " جب کسی چيزکا کھٹکا پیدا ہوجاۓ تواسے ترک کردو " " فیصلہ عدل کےسے کرو " " جب گھرمیں داخل ہوتوگھروالوں کوسلام کرو " " جب تمہیں اللہ کی یاد دلائی جائے توغلط کاموں سے رک جاؤ " " جب اللہ تعالی کی طرف سے تمہیں بغیرطمع ولالچ اورمانگے رزق ملے تولےلو " " جب اللہ تعالی سے مانگو توجنت الفردوس کا سوال کرو " " جب تمہيں اپنی نیکی اچھی لگے اوربرائی بری محسوس ہوتوآپ مومن ہیں " " جب اذان سنو تواللہ کی طرف بلانے والے کی دعوت قبول کرو " " جب اذان سنو توجواب میں موذن کی طرح تم بھی کہو " " جب تم میں سے کسی کوغصہ آجائے تووہ خاموشی اختیارکرے " " آدمی کوغصہ آجائے تواعوذباللہ کہنے سے غصہ جاتا رہے گا " " جب کسی نے منافق کواے میرے سردار کہا تواس نےاپنے رب کوغضب دلایا " " جب تم نماز پڑھوتوالوداعی نماز پڑھو " " جب وضوء کرواورلباس پہنوتو دائيں طرف سے شروع کرو " " جب اپنے کسی مسلمان بھائی کوملوتو اسے سلام کہو " " اپنی نماز میں موت کویاد رکھو " " تم اہل زمین پررحم کرو تم پرآسمان والارحم کرے گا " " دنیاسے زہد اختیارکرواللہ تمہیں اپنامحبوب بنا لے گا " " اللہ سےحیاء کرو جس طرح کہ حیاء کرنے کا حق ہے " " سراوراس میں جوکچھ ہے" اس کی حفاظت کرو " پیٹ وغیرہ " کی حفاظت کرو " اپنی ضروریات کی کامیابی کے لیے رازداری سے تعاون حاصل کرو " " جس پربھی نعمت کی گئی اس سے حسد کیا جاتا ہے " " وضوء کی حفاظت مؤمن ہی کرتا ہے " " سلام کرنے میں بخل کرنے والا سب سے زیادہ بخیل ہے " " نمازمیں رکوع سجود مکمل نہ کرکے نمازکی چوری کرنےوالا سب سے بڑا چورہے " " لوگوں میں سے اللہ سب سے زیادہ اللہ تعالی کا مشکور وہی ہے جولوگوں کا بھی شکریہ ادارکرتا ہے " " تکبرخوبصورتی کی آفت ہے " " اسراف وفضول خرچی سخاوت کی آفت ہے " " فخر حسب ونسب کی آفت ہے " نسیان علم کی آفت ہے " جوتمہیں محروم رکھے اسے دو " " قطع رحمی کرنے والے سے صلہ رحمی کرو " " ظلم کرنے والے کومعاف کردو "
|
Sponsored Links |
|
(#2)
|
|
|||
Re: اسلامی اقوالِ زریں -
>>
Show Printable Version
Email this Page
03-16-2014, 08:56 AM
" قرآن مجید پڑھا کر کیونکہ وہ روزقیامت قرآن پڑھنے والوں کی شفارش کرے گا " " عافیت کی دعابکثرت مانگا کرو " " ابن آدم کی سب سے زيادہ خطائيں اس کی زبان میں ہیں " " لا حول ولا قوة إلا بالله بکثرت پڑھا کرو کیونکہ یہ جنت کے خزانوں میں سے ایک خزانہ ہے " " لذتوں کوختم کردینے والی موت کوبکثرت یاد کیا کرو " " نظریں نیچی رکھواورشرمگاہوں کی حفاظت کرو " " والدہ کا لازمی احترام کرو کیونکہ ان کے پاؤں تلے جنت ہے " " اسلام پہلے سب گناہ ختم کردیتا ہے " " ہربدعت گمراہی اورہرگمراہی جہنم میں ہے " " اپنی زبان کی حفاظت کرو اورتیرا گھرکشادہ ہونا چاہیۓ اوراپنی غلطیوں اورگناہوں پررویا کر " " صلہ رحمی میں سب سے پہلے آپ کی والدہ پھرآپ کی والدہ پھر اس کے بعد آپ کا والد اورپھردوسرے قریبی حق دار ہيں " " مسکین کوکھانا کھلایا کرواور یتیم کے سرپرہاتھ رکھا کرو " " بھلائ اورخیرکی راہنمائی کرنے والے اس کے فاعل کی طرح ہی ہے " " اللہ تعالی کی عبادت اس طرح کروکہ تم اسے دیکھ رہے ہو " " لوگوں میں سب سے عاجز ( بدبخت )وہ ہے جودعا کرنے سے عاجزہو " " مزدورکی مزدوری اس کا پسینہ خشک ہونے قبل اداکرو " " اونٹ کوباندھ کراللہ پرتوکل کرو " " اپنی زندگی کواپنی موت سے قبل غنیمت جانو " اپنی صحت کواپنی بیماری سے قبل " غنیمت جانو اپنی فراغت کومشغولیت سے قبل غنیمت جانو " اپنی مالداری کوفقر سے قبل غنیمت جانو " اپنی جوانی کوبڑھاپے سے قبل غنیمت جانو " " سب سے افضل ذکر لا إله إلا الله ہے " " سب سے افضل صدقہ قلیل المال کی کوشش ہے " " (دینے ) اوپروالا ہاتھ نیچے( لینے ) والے سے بہتر ہے "
|
(#3)
|
|
|||
Re: اسلامی اقوالِ زریں -
>>
Show Printable Version
Email this Page
03-16-2014, 08:58 AM
( جب کہوتوعدل وانصاف کی بات کرو ) ( صبراورنماز سے مدد حاصل کرو ) ( لوگوں کواچھی بات کہو ) ( جب معاہدہ کرو تواللہ تعالی کے معاہدہ کوپورا کرو ) ( اللہ کا حکم ہے کہ امانتيں امانت والوں کوواپس کرو ) ( اپنا ہاتھ گردن سے بندھا ہوانہ رکھ اورنہ ہی اسے بالکل کھول دے ) ( کھاؤ پیئو اورفضول خرچی سے بچو ) ( جوشخص اللہ ڈرتا ہے اللہ اس کے لیے چھٹکارے کی شکل نکال دیتا اوراسے ایسی جگہ سے روزی دیتا ہے جس کا اسے گمان بھی نہیں ہوتا ) ( جوشخص اللہ تعالی پرتوکل کرے اللہ تعالی اسے کافی ہوگا ) ( رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت ہی اللہ کی اطاعت ہے ) ( محبوب ترین چيزہی خرچ کرنے سے نیکی حاصل ہوتی ہے ) ( ہمیں اللہ تعالی کافی ہے اوروہ اچھا کارساز ہے ) ( زمین میں اکڑ کرنہ چلو ) ( لوگوں سے اپنے منہ کونہ پھیر ) ( اپنی رفتارمیں میانہ روی اختیارکراور آواز پست رکھ ) ( اوراحسان کرکے زیادہ لینے کی کوشش نہ کر )
|
(#4)
|
|
|||
Re: اسلامی اقوالِ زریں -
>>
Show Printable Version
Email this Page
03-16-2014, 01:18 PM
|
(#5)
|
|
|||
Re: اسلامی اقوالِ زریں -
>>
Show Printable Version
Email this Page
03-16-2014, 02:40 PM
|
(#6)
|
|
|||
Re: اسلامی اقوالِ زریں -
>>
Show Printable Version
Email this Page
03-16-2014, 07:18 PM
|
(#7)
|
|
|||
Re: اسلامی اقوالِ زریں -
>>
Show Printable Version
Email this Page
03-16-2014, 11:31 PM
|
(#8)
|
|
|||
Re: اسلامی اقوالِ زریں -
>>
Show Printable Version
Email this Page
03-17-2014, 10:44 AM
|
(#9)
|
|
|||
Re: اسلامی اقوالِ زریں -
>>
Show Printable Version
Email this Page
03-29-2014, 12:44 AM
|
(#10)
|
|
|||
Re: اسلامی اقوالِ زریں -
>>
Show Printable Version
Email this Page
04-01-2014, 03:16 PM
|
Bookmarks |
Tags |
زریں |
|
|
Similar Threads | ||||
Thread | Thread Starter | Forum | Replies | Last Post |
نیک اعمال کی توفیق اور اولاد کی اِصلاح کیل | Anjani Larki | Dua and Duain | 1 | 10-30-2013 11:34 AM |
لیموں سے پچاس بیماریوں کا آزمودہ علاج ( علی | ROSE | Health & Care | 6 | 06-02-2013 11:44 PM |
نبوت و رِسالت کی چھاؤں میں (الرحیق المختوم@ | life | Islamic Issues And Topics | 9 | 08-14-2012 02:58 AM |
یا الٰہی روز و شب توفیقِ احساں دے مجھ | ROSE | Islamic Poetry | 2 | 02-21-2012 08:52 PM |
طلوعِ سحر بھی آج سوچوں میں اس کا خیال لائی | ROSE | Miscellaneous/Mix Poetry | 6 | 10-05-2010 04:27 AM |