Miscellaneous/Mix Poetry !! All Miscellaneous/Mix poetry share here !! |
Advertisement |
|
Thread Tools | Display Modes |
(#1)
|
|
|||
یہ دنیا کس کی دنیا ہے -
>>
Show Printable Version
Email this Page
04-30-2017, 08:44 PM
یہ دنیا کس کی دنیا ہے تاریخ نے پوچھا اے لوگو یہ دنیا کس کی دنیا ہے شاہی نے کہا یہ میری ہے اور دنیا نے یہ مان لیا پھر تخت بچھے ایوان سجے گھڑیال بجے دربار لگے تلوار چلی اور خون بہے انسان لڑے انسان مرے دنیا نے آخر شاہی کو پہچان لیا پہچان لیا تاریخ نے پوچھا پھر لوگو یہ دنیا کس کی دنیا ہے دولت نے کہا یہ میری ہے اور دنیا نے یہ مان لیا پھر بینک کھلے بازار جمے بازار جمے بیوپار بڑھے انسان لٹے انسان بکے آرام اڑے سب چیخ اٹھے دنیا نے آخر دولت کو پہچان لیا پہچان لیا تاریخ نے پوچھا پھر لوگو یہ دنیا کس کی دنیا ہے محنت نے کہا یہ میری ہے اور دنیا نے یہ مان لیا پھر روح دبی پھر پیٹ بڑھے افکار سڑے کردار گرے ایمان لٹے اخلاق جلے انسان نرے حیوان بنے دنیا نے آخر محنت کو پہچان لیا پہچان لیا تاریخ نے پوچھا پھر لوگو یہ دنیا کس کی دنیا ہے مومن نے کہا اللہ کی ہے اور دنیا نے یہ مان لیا پھر قلب و نظر کی صبح ہوی اک نور کی لے سی پھوٹ بہی اک اک خودی کی آنکھ کھلی فطرت کی صدا پھر گونج اٹھی دنیا نے آخر آقا کو پہچان لیا پہچان لیا
|
Sponsored Links |
|
Bookmarks |
Tags |
دنیا, کس, کی, ہے, یہ |
|
|
Similar Threads | ||||
Thread | Thread Starter | Forum | Replies | Last Post |
مجھے یہ دل کسی سے آشنا ہونے نہیں دیتا | M A H i | Ashaar's | 7 | 12-04-2013 09:09 AM |
میری کہانی “ یادوں کی پٹاری “ سے ایک اقتباس،!!!!!! | life | Urdu Literature | 7 | 10-25-2012 08:17 PM |
ابن صیاد کون ہے ؟ اور کیا یہی مسیح دجال ہے | ROSE | Quran | 3 | 07-04-2012 03:36 PM |
یہ اکیلا پن یہ اُداسیاں ، میری زندگی کی ھیں | life | Urdu Writing Poetry | 3 | 08-27-2011 11:48 PM |
اسامہؒ شہید ہیں ہلاک ہوئے میڈیا کے زندیق | ~ABDULLAH~ | Islamic Issues And Topics | 6 | 05-14-2011 12:29 PM |