Computer and Information Technology !!! Computer softwares, problems and about latest science Technology !!! |
Advertisement |
|
Thread Tools | Display Modes |
(#1)
|
|
|||
2030 Tak Insan Apna Dimagh Internet Par Upload Kr Saky Ga -
>>
Show Printable Version
Email this Page
08-06-2015, 11:08 AM
2030
ء تک انسان اپنا دماغ انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کرسکے گا، گوگل کے انجینئرنگ ڈائریکٹر کا دعویٰ رے کرزویل ، جو گوگل میں انجینئرنگ ڈائریکٹر ہے ، کو یقین ہے کہ 2030ء تک انسانوں اور مشینوں کا ملاپ ہوجائے گا اور انسان اپنا دماغ انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کرسکیں گے۔ رے کرزویل نے یہ غیر معمولی دعویٰ نیویارک میں ہونے والی ایکسپونینشل فنانس کانفرنس کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ دماغ نینو بوٹس (nanobots) اور ڈی این اے سے بنے ننھے روبوٹوں کی مدد سے انٹرنیٹ سے جڑ سکے گا اور کلاؤڈ کمپیوٹنگ سرورز کی مدد سے انسان اپنی ذہانت میں اضافہ کرسکے گا۔ رے کرویل نے سی این این سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ”تب ہماری سوچ حیاتیاتی اور غیر حیاتیاتی سوچ کا مخلوط یا ہائبرڈ ہوگی ۔ ہم اپنے آپ کو بتدریج منظم اور بہتر بنا رہے ہیں۔ میرے خیال میں یہ انسانی خصلت ہے کہ وہ اپنی حدود کو پھلانگنا چاہتا ہے۔ تب ہم اپنے سوچنے کی حدوں کو دماغ سے نکال کر کلاؤڈ کمپیوٹنگ تک لے آئیں گے۔ ہم اپنے دماغوں میں کلاؤڈ کمپیوٹنگ کا راستہ بنا رہے ہیں۔ رے کرزویل نے ماضی میں بھی مصنوعی ذہانت کے حوالے سے پیش گوئی کی تھیں جنہوں نے بڑی شہرت حاصل کی۔ رے کروزویل کے مطابق 2045ء تک مصنوعی ذہانت، انسانی ذہانت سے آگے نکل جائے گی۔ ان کا یہ بھی ماننا ہے کہ چند دہائیوں بعد انسان اپنے دماغ کا بیک اپ بھی بنانے کے قابل ہوجائیں گے۔ بظاہر رے کروزویل کی باتیں کسی دیوانے کا خواب جیسی لگتی ہیں مگر یہ صاحب پہلے بھی مستقبل کے حوالے سے پیش گوئیاں کرتے رہے ہیں جو خاصی حد تک درست ثابت ہوئیں۔ اس لئے ان کی حالیہ پیش گوئیوں کو سنجیدہ لیا جارہا ہے۔ ان صاحب نے 90ء کی دہائی میں 147 مختلف پیش گوئیاں کی تھیں جنہیں 2009ء تک پورا ہوجانا چاہئے تھا۔ 2010ء میں انہوں نے اپنی پیش گوئیوں کا جائزہ لیا تو 86 فیصد پیش گوئیاں بالکل درست ثابت ہوئیں۔ 2009ء کے حوالے سے رے کرزویل نے پیش گوئی کی تھی کہ 2009ء میں لوگ پورٹیبل ڈیوائسز کو پرائمری ڈیوائسز کے طور پر استعمال کریں گے جو کہ پوری ہوچکی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ کیبل (ٹی وی) غائب ہوجائے گا۔ ایک پیش گوئی تھی کہ کمپیوٹر کا ڈسپلے آنکھوں کی عینک میں سما جائے گا۔ یہ پیش گوئی گوگل گلاس اور اس جیسی دوسری مصنوعات کی شکل میں پوری ہوچکی ہے۔ کرزویل صاحب کا خیال تھا کہ 2009ء ہی میں خود کار گاڑیاں تیار ہوجائیں گی۔ تاہم یہ پیش گوئی مکمل طور پر پوری نہ ہوئی ۔ ان صاحب کی 14 فیصد غلط پیش گوئیاں بھی مکمل طور پر غلط نہیں تھیں۔ ان کی ایک پیش گوئی یہ بھی ہے کہ مصنوعی ذہانت انسانیت کے لیے انتہائی خطرناک ہوگی۔ یہی بات آج بل گیٹس اور مشہور سائنس دان اسٹیفن ہاکنگ بھی کر رہے ہیں۔ نوٹ کرنے والی بات یہ ہے کہ کروزویل صاحب کوئی نجومی نہیں ہیں بلکہ ان کی پیش گوئیوں کی بنیاد خالصتاً سائنسی ہوتی ہے۔ رے کرزویل نے لکھا کہ” میں نے 20 سال پہلے کہا تھا کہ ٹیکنالوجی ایک دو دھاری تلوار ہے۔ آگ ہمیں گرم رکھتی ہے، ہمارا کھانا پکاتی ہے مگر یہی آگ ہمارے گھروں کو جلا کر بھی خاکستر کر دیتی ہے۔ہر ٹیکنالوجی کے بہت سے فوائد ہوتے ہیں تو بہت سے نقصانات بھی ہوتے ہیں۔ “ حال ہی میں ایک ماہر نے دعویٰ کیا ہے کہ مصنوعی ذہانت میں اضافے سے معاشرتی فرق بڑھتا جا ئے گا۔ اسرائیل کی عبرانی یونیورسٹی ، یروشلم کے پروفیسریوال نوح ہراری کے مطابق اگلے 200 سال میں امیر لوگ تو اپنے جسم کے تمام اعضا تبدیل کر کے موت پر قابو پا لیں گے جبکہ غریب لوگ ان سہولیات کو ترسیں گے۔ پروفیسر ہراری نے کہا کہ بائیو ٹیکنالوجی اور جنیٹک کی وجہ سے دو طبقے ہونگے، ایک وہ امیر لوگ جو دولت کے بل پر لافانی اور زندگی اور موت پر قابو پانے والے ہونگے جبکہ دوسرے ان سہولیات سے محروم عام انسان۔پروفیسر ہراری نے کہا کہ انسان میں خود کو بہتر بنانے کی خواہش بنیادی جبلت ہے۔ پروفیسر کے مطابق انسان جبلی طور پر غیر مطمئن مخلوق ہے
დ∫დ→◄●♥●►↔ǺήĐằŽ~◊Ệ◊~ßάΫǻЙ↔◄●♥●►←დ∫დ |
Sponsored Links |
|
(#2)
|
|
||||
Re: 2030 Tak Insan Apna Dimagh Internet Par Upload Kr Saky Ga -
>>
Show Printable Version
Email this Page
08-06-2015, 02:04 PM
|
(#3)
|
|
|||
Re: 2030 Tak Insan Apna Dimagh Internet Par Upload Kr Saky Ga -
>>
Show Printable Version
Email this Page
08-07-2015, 12:48 PM
|
(#4)
|
|
|||
Re: 2030 Tak Insan Apna Dimagh Internet Par Upload Kr Saky Ga -
>>
Show Printable Version
Email this Page
08-07-2015, 12:49 PM
|
(#5)
|
|
|||
Re: 2030 Tak Insan Apna Dimagh Internet Par Upload Kr Saky Ga -
>>
Show Printable Version
Email this Page
08-07-2015, 11:30 PM
|
(#6)
|
|
|||
Re: 2030 Tak Insan Apna Dimagh Internet Par Upload Kr Saky Ga -
>>
Show Printable Version
Email this Page
08-11-2015, 09:48 AM
|
(#7)
|
|
||||
Re: 2030 Tak Insan Apna Dimagh Internet Par Upload Kr Saky Ga -
>>
Show Printable Version
Email this Page
08-16-2015, 07:10 PM
|
(#8)
|
|
||||
Re: 2030 Tak Insan Apna Dimagh Internet Par Upload Kr Saky Ga -
>>
Show Printable Version
Email this Page
08-17-2015, 03:47 AM
|
(#9)
|
|
|||
Re: 2030 Tak Insan Apna Dimagh Internet Par Upload Kr Saky Ga -
>>
Show Printable Version
Email this Page
08-17-2015, 12:39 PM
|
(#10)
|
|
|||
Re: 2030 Tak Insan Apna Dimagh Internet Par Upload Kr Saky Ga -
>>
Show Printable Version
Email this Page
10-15-2016, 06:01 PM
|
Bookmarks |
Tags |
2030, apna, dimagh, insan, internet, par, saky, tak, upload |
|
|
Similar Threads | ||||
Thread | Thread Starter | Forum | Replies | Last Post |
Agar apna dimagh check karna hai to | Miss Habib | Jokes | 51 | 12-13-2012 09:20 AM |
Search Upload * Upload Video File * Record from Webcam Watch this video in a new window Roop Tera Mastana (Sharmila Tagore & Rajesh Khanna) | Janeeta | Share Your Favourite Videos | 4 | 05-30-2011 06:52 PM |
Na Reh Saky Gy | Shezadi Raniya | Share Your Favourite Videos | 4 | 05-26-2011 09:03 PM |
use apna bana na saky........ | Shezadi Raniya | Ghamgheen/Sad shayari | 15 | 05-10-2011 01:21 PM |
Search Upload * Upload Video File * Record from Webcam Watch this video in a new window One in a million | Janeeta | Share Your Favourite Videos | 3 | 12-12-2010 05:23 PM |