بخشش مانگتا تو میں سب کو معاف کرد - MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

link| link| link
MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community » Literature » Urdu Literature » بخشش مانگتا تو میں سب کو معاف کرد
Urdu Literature !Share About Urdu Literature Here !

Advertisement
 
Post New Thread  Reply
 
Thread Tools Display Modes
(#1)
Old
bint-e-masroor bint-e-masroor is offline
 


Posts: 4,209
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Jun 2013
Location: ●♥ღ ÐязαmℓάиÐ ღ♥●
Gender: Female
New بخشش مانگتا تو میں سب کو معاف کرد - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   12-09-2013, 10:58 AM

بنی اسرائیل میں ایک نوجوان تھا۔ بڑا نافرمان تھا، شہر والوں نے اس کا بائیکاٹ کردیاَََ،اس کو شہر سے نکال دیا، وہ ویرانے میں چلاگیا، وہاں کوئی آنے والا نہیں،جانے والا نہیں،حالات کی تنگی نے جب جھٹکا دیا تو بیمار ہوگیا، بیمار ہوا تو کھانے کو کچھ نہیں، پینے کو کچھ نہیں، موت کے اثرات شروع ہوئے ، مرتے دم تک توبہ نہیں کی، اکڑتا رہا۔جب موت کے اثرات نظر آئے تو اب کہنے لگا۔ اے اللہ!ساری زندگی کٹ گئی تیری نافرمانی میں، اب موت دیکھ رہا ہوں سامنے ہے، لیکن مجھے بتا مجھے
عذاب دینے سے تیرا ملک زیادہ ہوجائے گا اور معاف کرنے سے تیرا ملک تھوڑا ہوجائے گا۔ اے میرے رب! اگر مجھے یہ پتہ ہوتا کہ مجھے عذاب دے گا تو تیرا ملک بڑھ جائے گا اور مجھے معاف کردے گا تو تیرا ملک گھٹ جائے گا تو میں تجھ سے کبھی بخشش نہ مانگتا۔ مجھے پتہ ہے کہ مجھے عذاب دے تو تیرے ملک میں زیادتی نہیں، مجھے معاف کرے تو تیرے ملک میں کمی نہیں۔ یہ دیکھ لے میں نافرمان تو ہوں اور بڑی ذلت میں مر رہا ہوں۔ کوئی میرا سنگی نہیں، کوئی ساتھی نہیں، سب نے مجھے چھوڑدیا ہے، میرے سارے سہارے ٹوٹ گئے ہیں، اب تو مجھے نہ چھوڑ۔ مجھے معاف کردے، مجھے معاف کردے اور اتنے میں جان نکل گئی۔
موسٰی علیہ السلام پر وحی آئی کہ "اے موسٰی! میرا ایک دوست وہاں کھنڈرات میں مرگیا ہے۔ اس کا جا کے غسل کا انتظام کرو، اس کا جنازہ
پڑھو اور شہر کے سارے نافرمانوں میں اعلان کرو آج جو بخشش چاہتا ہے اس کا جنازہ پڑھ لے۔ ان کی بھی بخشش ہوجائے گی"
جب موسٰی علیہ السلام نے اعلان کیا تو لوگ بھاگے ہوئے آئے۔ آکے دیکھا تو وہی شرابی، جواری۔ تو انہوں نے کہا موسٰی علیہ السلام
آپ کیا کہتے ہیں، یہ تو وہ ہےجس کو ہم نے نکال دیا تھا اور آپ کا رب کہہ رہا ہے کہ جس کو بخشش چاہیئے اس کا جنازہ پڑھ لے۔ اللہ کی بارگاہ میں جب عرض کی تو اللہ پاک نے فرمایا۔"یہ بھی سچے ہیں میں بھی سچا ہوں۔ یہ ایسا ہی تھا جیسے بتا رہے ہیں لیکن جب یہ مرنے لگا میں نے اس کو دیکھا کہ ذلیل ہوکر مررہا ہے، فقیرہو کر مررہا ہے
تنہائی میں مررہا ہے۔ کوئی دوست نہیں، کوئی رشتہ دار نہیں، ایسی بےبسی میں جب اس نے مجھے پکارا، اے اللہ!سب نے چھوڑا تو نہ چھوڑنا۔ تو میری رحمت کو اور میری محبت کو جوش آیا، میری غیرت کو جوش آیا کہ جب سب چھوڑچکے ہیں،میں اپنے بندے کو نہیں چھوڑوں
گا۔ اے موسٰی! وہ کم ظرف نکلا صرف اپنی بخشش مانگی۔ میری عزت کی قسم! اگر آج پوری دنیا کے انسانوں کی یت

 



Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links
Post New Thread  Reply

Bookmarks

Tags
بخشش, تو, سب, معاف, میں, کرد, کو


Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
............... دامِ خوشبو میں گرفتار صبا ہے کب سے Awara Badal Urdu Writing Poetry 5 10-14-2013 09:07 AM
انگور کا استعمال بیماریوں سے محفوظ رکھتا ¬ ROSE Health & Care 3 05-28-2013 11:28 PM
شادی کے بعد حسن کا نکھار ختم ہو گیا ROSE Funny Poetry 6 08-24-2011 04:29 PM
اس عمر میں میکے جائیں وہ بھی، ایسے تو خدشات &# ROSE Funny Poetry 5 08-24-2011 04:19 PM
اس عمر میں میکے جائیں وہ بھی، ایسے تو خدشات &# ROSE Funny Poetry 6 08-24-2011 04:06 PM


All times are GMT +5. The time now is 02:20 PM.
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.

All the logos and copyrights are the property of their respective owners. All stuff found on this site is posted by members / users and displayed here as they are believed to be in the "public domain". If you are the rightful owner of any content posted here, and object to them being displayed, please contact us and it will be removed promptly.

Nav Item BG