Quran !!!!Quran ki Nazar Sey!!!! |
Advertisement |
![]() ![]() |
|
Thread Tools | Display Modes |
(#41)
![]() |
|
|||
آزاد کرنا ہو گا اور اگر وہ کسی ایسی قوم سے ہو جس کے ساتھ تمہارا معاہدہ ہے تو اس کے وارثوں کو خون بہا بھی دینا ہو گا اور ایک مومن کو بھی غلامی سے آزاد کرنا ہو گا (۱۷۰) جسے یہ میسر نہ ہو وہ دوماہ تک متواتر روزے رکھے(۱۷۱) توبہ کا یہ طریقہ اللہ کا مقر ر کیا ہوا ہے(۱۷۲) اور اللہ علیم وحکیم ہے ۔ (۹۳)اور جس شخص نے کسی مومن کو قصداً قتل کیا تو اس کی سزا جہنم ہے جہاں وہ ہمیشہ رہے گا ، اس پر اللہ کا غضب ہوا اور اس کی لعنت ہوئی اور ایسے شخص کے لئے اس نے بہت بڑا عذا ب تیار کر رکھا ہے
|
Sponsored Links |
|
(#42)
![]() |
|
|||
آزاد کرنا ہو گا اور اگر وہ کسی ایسی قوم سے ہو جس کے ساتھ تمہارا معاہدہ ہے تو اس کے وارثوں کو خون بہا بھی دینا ہو گا اور ایک مومن کو بھی غلامی سے آزاد کرنا ہو گا (۱۷۰) جسے یہ میسر نہ ہو وہ دوماہ تک متواتر روزے رکھے(۱۷۱) توبہ کا یہ طریقہ اللہ کا مقر ر کیا ہوا ہے(۱۷۲) اور اللہ علیم وحکیم ہے ۔ (۹۳)اور جس شخص نے کسی مومن کو قصداً قتل کیا تو اس کی سزا جہنم ہے جہاں وہ ہمیشہ رہے گا ، اس پر اللہ کا غضب ہوا اور اس کی لعنت ہوئی اور ایسے شخص کے لئے اس نے بہت بڑا عذا ب تیار کر رکھا ہے
|
(#43)
![]() |
|
|||
یشہ رہے گا ، اس پر اللہ کا غضب ہوا اور اس کی لعنت ہوئی اور ایسے شخص کے لئے اس نے بہت بڑا عذا ب تیار کر رکھا ہے (۱۷۳)۔ (۹۴)اے ایمان والو !جب تم اللہ کی راہ میں نکلو تو اچھی طرح تحقیق کرلیا کرو اور جو شخص تمہیں سلام کرے اس سے محض اس بنا پر کہ دنیوی زندگی کا فائدہ مطلوب ہے یہ نہ کہو کہ تو مؤمن نہیں ہے(۱۷۴) ( تمہیں معلوم ہونا چاہئیے کہ ) اللہ کے پاس بہ کثر ت اموال غنیمت ہیں ۔تمہار ا حال بھی تو پہلے ایسا ہی تھا لیکن اللہ نے تم پر فضل فرمایا (۱۷۵)۔لہٰذا تحقیق کرلیا کرو تم جو کچھ کرتے ہو اس سے اللہ باخبر ہے ۔
|
(#44)
![]() |
|
|||
(۹۵)مومنوں میں بلا عذر بیٹھ رہنے والے اور اپنی جان و مال سے اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والے برابر نہیں ہیں اللہ نے جان ومال سے جہاد کرنے والوں کو بیٹھ رہنے والوں پر درجہ کے اعتبار سے فضیلت بخشی ہے اور دونوں ہی سے اللہ نے بھلائی کا وعدہ کیا ہے(۱۷۶) مگر مجاہدین کو بیٹھ رہنے والوں کے مقابلہ میں اجر عظیم کی فضیلت بخشی ہے ۔ (۹۶)اس کی طرف سے درجے ہیں اور مغفرت ورحمت اور اللہ بڑا بخشنے والا رحم فرمانے والا ہے ۔
|
(#45)
![]() |
|
|||
(۹۵)مومنوں میں بلا عذر بیٹھ رہنے والے اور اپنی جان و مال سے اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والے برابر نہیں ہیں اللہ نے جان ومال سے جہاد کرنے والوں کو بیٹھ رہنے والوں پر درجہ کے اعتبار سے فضیلت بخشی ہے اور دونوں ہی سے اللہ نے بھلائی کا وعدہ کیا ہے(۱۷۶) مگر مجاہدین کو بیٹھ رہنے والوں کے مقابلہ میں اجر عظیم کی فضیلت بخشی ہے ۔ (۹۶)اس کی طرف سے درجے ہیں اور مغفرت ورحمت اور اللہ بڑا بخشنے والا رحم فرمانے والا ہے ۔ (۹۷)جن لوگوں نے اپنے نفس پر ظلم ڈھایا ہے ان کی جان جب فرشتے قبض کرتے ہیں تو ان سے پوچھتے ہیں کہ تم کس حال میں تھے ؟ وہ جواب دیتے ہیں کہ ہم تو اس ملک میں بالکل بے بس تھے ۔وہ کہتے ہیں کیا اللہ کی زمین وسیع نہ تھی کہ اس میں ہجرت کرجاتے ؟ ایسے لوگوں کا ٹھکانا جہنم ہے اور وہ بہت بری جگہ ہے (
|
(#46)
![]() |
|
|||
(۹۸)البتہ وہ بے بس مرد، عورتیں اور بچے جو نہ تو کوئی تدبیر کر سکتے ہیں اور نہ ( ہجرت کی کوئی ) راہ پاتے ہیں ۔ (۹۹)ایسے لوگوں کو امید ہے کہ اللہ معاف کر دے گا اللہ بڑا معاف کرنے والا اور بڑا بخشنے والا ہے ۔ (۱۰۰)اور جو کوئی اللہ کی راہ میں ہجرت کرے گا وہ زمین میں بہت سے ٹھکانے اور بڑی وسعت پائے گا(۱۷۸) اور جو شخص اپنے گھر سے اللہ اور اس کے رسول کی طرف ہجرت کرکے نکلے پھر اسے موت آجائے تو اس کا اجر اللہ کے ذمہ ثابت ہو گیا(۱۷۹) ۔اللہ بہت بخشنے والا اور رحم فرمانے والا ہے ۔ (۱۰۱)اور جب تم سفر میں نکلو تو نماز میں قصر کرنے میں تم پر کوئی گناہ نہیں اگر تمہیں اندیشہ ہوکہ کافر تمہیں تکلیف دیں گے (۱۸۰)کافر تو ہیں ہی تمہارے کھلے دشمن
|
(#47)
![]() |
|
|||
(۱۰۲)اور جب تم ( اے پیغمبر !)ان (مسلمانوں )کے درمیان موجو د ہو اور نماز میں ان کی امامت کر رہے ہوتو چاہئے کہ ایک گروہ تمہارے ساتھ کھڑاہو جائے اور اپنے ہتھیار لئے رہے جب وہ سجدہ کرچکے تو وہ تمہارے پیچھے چلا جائے اور دوسرا گروہ جس نے ابھی نماز نہیں پڑھی ہے تمہارے ساتھ نماز میں شریک ہو جائے اور چاہئے کہ وہ اپنی حفاظت کا سامان اور اپنے اسلحہ لئے ہوئے ہو (۱۸۱)۔کافر چاہتے ہیں کہ تم اپنے اسلحہ اور سامان (جنگ ) سے ذرا بھی غافل ہو تو وہ یکبارگی تم پر ٹوٹ پڑیں ۔ البتہ اگر بارش کی وجہ سے تکلیف ہو یا تم بیمار ہو تو کوئی مضائقہ نہیں اگر تم اپنے ہتھیار اتا رکر رکھ دو پھر بھی اپنی حفاظت کے سامان لئے رہو (۱۸۲) ۔یقین جانو اللہ نے کافروں کے لئے رسواکن عذاب تیار کر رکھا ہے ۔
|
(#48)
![]() |
|
|||
(۱۰۳)اور جب تم نماز ادا کر چکو تو اللہ کو یا دکرو کھڑے ، بیٹھے اور لیٹے (۱۸۳) اور جب اطمینان کی حالت میسر آجائے تو پوری نماز قائم کرو (۱۸۴)بیشک نماز اہل ایمان پر وقت کی پابندی کے ساتھ فرض کر دی گئی ہے (۱۸۵)۔ (۱۰۴)اور دشمنوں کے تعاقب میں کمزوری نہ دکھاؤ۔اگر تم تکلیف اٹھا رہے ہو تو وہ بھی تمہاری ہی طرح تکلیف اٹھا رہے ہیں اور تم اللہ سے اس چیز کی امید رکھتے ہو (۱۸۶) جس چیز کی امید وہ نہیں رکھتے ۔اللہ علم والا بھی ہے اور حکمت والا بھی ۔ (۱۰۵)ہم نے یہ کتاب تم پر حق کے ساتھ ناز ل کی ہے تاکہ جو حق اللہ نے تمہیں دکھایا ہے اس کے مطابق لوگوں کے درمیان فیصلہ کرو اور خیانت کرنے والوں کے حمایتی نہ بنو (۱۸۷)۔
|
(#49)
![]() |
|
|||
(۱۰۶)اور اللہ سے مغفر ت مانگو بلاشبہ اللہ بخشنے والا رحم فرمانے والا ہے ۔ (۱۰۷)ان لوگوں کی وکالت نہ کرو جو اپنے نفس سے خیانت کرتے ہیں اللہ ایسے لوگوں کو پسند نہیں کرتا جو بددیانت اور معصیت کیش ہوں ۔ (۱۰۸)یہ لوگوں سے چھپتے ہیں لیکن اللہ سے نہیں چھپ سکتے ۔وہ اس وقت بھی ان کے ساتھ ہوتا ہے جبکہ وہ رات کو اس کی مرضی کے خلاف مشورے کر رہے ہوتے ہیں (۱۸۸) وہ جو کچھ کرتے ہیں اللہ اس کا احاطہ کئے ہوئے ہے ۔ (۱۰۹)دیکھو یہ تم ہو کہ دنیا کی زندگی میں تم نے ان کی طرف سے جھگڑا کرلیا لیکن قیامت کے دن کون ہو گا جو ان کی طرف سے اللہ سے جھگڑا کرے گا یا کو ن ان کا ذمہ دار بنے گا (۱۸۹) ؟ (۱۱۰)جو شخص کسی برائی کامرتکب ہو یا اپنے نفس پر ظلم کر
|
(#50)
![]() |
|
|||
(۱۱۰)جو شخص کسی برائی کامرتکب ہو یا اپنے نفس پر ظلم کرے اور پھر اللہ سے بخشش مانگے تو وہ اللہ کو بخشنے والا رحم کرنے والا پائے گا (۱۹۰) ۔ (۱۱۱)اور جو شخص بھی برائی کماتا ہے اس کی کمائی کا وبال اسی پر ہے اللہ سب کچھ جانتا ہے اور حکمت رکھنے والا ہے ۔ (۱۱۲)پھر جس شخص نے کسی گناہ یا جرم کا ارتکاب کرکے اس کا الزام کسی بے گناہ کے سر تھوپ دیا تو اس نے بڑے بہتان اور صریح گناہ کا بوجھ اپنے سر لے لیا (۱۹۱)۔
|
![]() ![]() |
Bookmarks |
Tags |
ء, سورۃ, ۴ |
|
|
![]() |
||||
Thread | Thread Starter | Forum | Replies | Last Post |
اورجو شخص الله اور اس کے رسول کا فرمانبردا | ROSE | Quran | 2 | 07-06-2012 09:21 PM |
ان شاء اللہ اور انشاء اللہ میں فرق | ROSE | Quran | 5 | 07-04-2012 03:57 PM |
سیدنا جابر الانصاری (رضی اللہ عنہ) سے روایت | ROSE | Hadees Shareef | 3 | 02-11-2012 01:57 AM |
وائرس پھیلانےکا الزام، انٹرنیٹ سروس بند | -|A|- | Computer and Information Technology | 11 | 01-29-2011 12:55 AM |
سولہ سو سال پرانا انجیل کا نسخہ | -|A|- | Islamic Issues And Topics | 7 | 07-27-2009 05:21 AM |