ریاض الصالحین - Page 4 - MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link|
MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community » Islam » Quran » ریاض الصالحین
Quran !!!!Quran ki Nazar Sey!!!!

Advertisement
Post New Thread  Reply
 
Thread Tools Display Modes
(#31)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: ریاض الصالحین - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   08-07-2012, 04:51 AM

حدیث نمبر سولہ

16: حضرت ابو موسی عبد اللہ بن قیس اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ''بے شک اللہ تعالیٰ رات کے وقت اپنا ہاتھ پھیلاتا ہے تاکہ دن کے وقت برائی کرنے والا توبہ کرلے اور وہ دن کے وقت اپنا ہاتھ پھیلاتا ہے تاکہ رات کے وقت برائی کرنے والا توبہ کرلے (یہ سلسلہ جاری رہتا ہے) حتٰی کہ سورج مغرب سے طلوع ہوجائے۔''

(مسلم)
توثیق الحدیث: اخرجہ مسلم (2759)۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔

 

Sponsored Links
(#32)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: ریاض الصالحین - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   08-07-2012, 04:51 AM

حدیث نمبر سترہ

17: حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ''جو شخص سورج کے مغرب سے طلوع ہونے سے پہلے توبہ کرلے گا تو اللہ تعالیٰ اس کی توبہ قبول فرمالے گا۔''

(مسلم)
توثیق الحدیث اخرجہ مسلم (2703)۔

''جس روز آپ کے رب کی کوئی بڑی نشانی آپہنچے گی تو کسی ایسے شخص کا ایمان اس کے کام نہیں آئے گا جو پہلے سے ایمان نہیں رکھتا یا اس نے اپنے ایمان میں کوئی نیک عمل نہ کیا ہو۔''

(سورۃ الانعام:158)

 

(#33)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: ریاض الصالحین - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   08-07-2012, 04:51 AM

حدیث نمبر اٹھارہ

18: حضرت ابو عبد الرحمن بن عمر بن خطاب سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
''یقیناً اللہ عزوجل بندے کی توبہ اس وقت تک قبول فرما لیتا ہے جب تک وہ حالت نزع کو نہ پہنچ جائے''۔

(ترمذی، حدیث حسن ہے)
توثیق الحدیث: صحیح بشواھدہ۔ا خرجہ الترمذی (3537)، وابن ماجہ (4252)، واحمد (6160 و6408)، والبغوی فی (شرح السنہ) (1306)، وابن حبان (2449)، والحاکم (2574)۔

 

(#34)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: ریاض الصالحین - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   08-07-2012, 04:52 AM

عبد الرحمن بن ثابت کے علاوہ اس حدیث کے تمام راوی ثقہ ہیں اور وہ صدوق ہے اور کبھی غلطی کرتا ہے اور اس کی حدیث احسن درجے کی ہے۔ حضرت ابوذر اور بشیر بن کعب کی حدیث اس کے شواہد میں سے ہے، گویا امام نووی نے اسی لیے شرح مسلم (2517) میں اسے صحیح قرار دیا ہے۔

''اللہ تعالیٰ صرف انہی لوگوں کی توبہ قبول فرماتا ہے۔ جو بوجہ نادانی کوئی برائی کر گزریں پھر جلد اس سے باز آجائیں اور تو بہ کریں تو اللہ تعالیٰ بھی ان کی تو بہ قبول کرتا ہے، اللہ تعالیٰ بڑے علم والا حکمت والا ہے۔''
(سورۃ النساء:17)

 

(#35)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: ریاض الصالحین - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   08-07-2012, 04:52 AM

پس جس نے موت سے پہلے توبہ کرلی تو گویا اس نے جلد توبہ کرلی۔ اس کے بعد اللہ تعالیٰ نے فرمایا:

''انکی توبہ نہیں جو برائیاں کرتے چلے جائیں یہاں تک کہ جب ان میں سے کسی کے پاس موت آجائے تو کہہ دے کہ میں نے اب توبہ کی اور ان کی بھی توبہ قبول نہیں جو کفر ہی پر مرجائیں ، یہی لوگ ہیں جن کے لیے ہم نے المناک عذاب تیار کر رکھا ہے۔''
(سورۃ النساء:18)

 

(#36)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: ریاض الصالحین - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   08-07-2012, 04:52 AM

ترجمہ :''اور ہم نے نبی اسرائیل کو دریا سے پار کردیا پھر ان کے پیچھے پیچھے فرعون اپنے لشکر کے ساتھ ظلم و زیادتی کے ارادے سے چلا یہاں تک کہ جب ڈوبنے لگا تو کہنے لگا کہ میں ایمان لاتا ہوں اس پر جس پر بنی اسرائیل ایمان لائے ہیں اس کے سوا کوئی معبود نہیں اور میں مسلمانوں میں سے ہوں ۔ (جواب دیا گیا) اب ایمان لاتا ہے؟ پہلے سرکشی کرتا اور مفسدوں میں داخل رہا؟ سو آج ہم تیری لاش کو بچائیں گے تاکہ تو ان کے لیے نشان عبرت ہو جو تیرے بعد ہیں اور حقیقت یہ ہے کہ بہت سے آدمی ہماری نشانیوں سے غافل ہیں ۔''

(سورۃ یونس: 90۔92)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔

 

(#37)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: ریاض الصالحین - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   08-07-2012, 04:53 AM

حدیث نمبر اُنیس

19: حضرت زربن حبیثس بیان کرتے ہیں کہ میں حضرت صفوان بن عسال کے پاس موزوں پر مسح کرنے کے بارے میں پوچھنے کیلئے آیا، تو انھوں نے کہا: "اے زر! کیسے آئے ہو؟" میں نے کہا: "علم حاصل کرنے کیلئے"۔ انھوں نے فرمایا: "فرشتے طالب علم کے لیے اپنے پَر بچھا دیتے ہیں ، اس (علم دین) سے خوش ہو کر جو وہ حاصل کرتا ہے۔ پس میں نے کہا: پیشاب اور پاخانے کے بعد موزوں پر مسح کرنے کے بارے میں میرے سینے میں تردد سا ہے، چونکہ آپ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ میں سے ہیں اس لیے آپ سے مسئلہ پوچھنے کے لیے آیا ہوں ، کیا آپ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بارے میں کچھ فرماتے ہوئے سنا ہے؟" انھوں نے فرمایا: ہاں ! آپ ہمیں حکم فرماتے تھے۔ جب ہم مسافر ہوتے کہ ہم جنابت کے علاوہ تین دن اور تین راتیں موزے نہ اتاریں ۔ لیکن پیشاب، پاخانہ اور نیند کی صورت میں (جرابوں پر مسح کرتے تھے، انہیں اتارتے نہیں تھے)۔ میں نے ان (صفوان) سے دوسرا سوال یہ کیا کہ کیا آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو محبت کے بارے میں بھی کچھ کہتے ہوئے سنا ہے؟ انھوں نے فرمایا: ہاں ! ہم ایک سفر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے، پس ہم آپ کے پاس ہی تھے کہ ایک دیہاتی نے بہ آواز بلند آپ کو صدا دی: "اے محمد!" رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی اسی طرح بلند آواز سے جواب دیا: ''ہاں ! میں یہاں ہوں ۔'' پس میں نے اس دیہاتی سے کہا: "افسوس ہے تجھ پر! اپنی آواز پست کر، اس لیے کہ تم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ہواور تمہارے لیے اس طرح بلند آواز سے بولنا جائز نہیں ۔" اس نے کہا: "اللہ کی قسم! میں آواز پست نہیں کروں گا۔ اس دیہاتی نے مزید کہا: (اس آدمی کے بارے میں کیا خیال ہے۔) جو کسی قوم سے محبت کرتا ہے لیکن اس کی ان سے ملاقات نہیں ہوئی؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ''آدمی جن سے محبت کرتا ہے، روز قیامت وہ انہی کے ساتھ ہو گا۔" پس آپ ہم سے باتیں کرے رہے حتیٰ کہ آپ نے مغرب کی جانب ایک دروازے کا ذکر فرمایا' جس کی چوڑائی کی مسافت چالیس یا ستر سال ہے یا فرمایا کہ اس کی چوڑائی اتنی ہے کہ ایک سوار چالیس یا ستر سال چلتا رہے۔ (اس حدیث کے) ایک راوی سفیان نے کہا (کہ آپ نے فرمایا): ''وہ دروازہ شام کی جانب ہے، جسے اللہ تعالیٰ نے اس روز پیدا فرمایا جب اس نے آسمان و زمین کو تخلیق فرمایا اور وہ اسی وقت سے توبہ کے لیے کھلا ہے وہ اس وقت تک بند نہیں ہوگا، جب تک سورج اس (مغرب) سے طلوع نہ ہو (سو رج جب مغرب سے طلوع ہوگا تو قیامت آجائے گی)۔''

(ترمذی۔ حدیث حسن صحیح ہے)
توثیق الحدیث: صحیح بطرقہ اخرجہ الترمذی (3535 و 3536)، وابن ماجہ (4070)، واحمد (2394۔ 240'241) والطیالسی (2767۔ منحہ المعبود)، والحمیدی فی مسندہ (881)،وعبدالرزاق فی (المصنف)، (793۔795)، وابن حیان (186۔موارد)، والطبرانی (الکبیر) (7352۔ 7353۔ 7359۔ 7360۔ 7361۔ 7365۔ 7388)، وابن نعیم فی (الحلیہ) (3087)، وابن خزیمہ (193)، والبغوی فی (شرح السنہ) (1315)، و (معالم التنزیل) (1442)، وابن جریر الطبری فی (جامع البیان) (728)، والبیھقی (2761)، وابن عدی فی (الکامل (18065)

یہ سب عاصم بن ابو نجود کے طریق سے زربن حبیش سے اور وہ صفوان بن عسال سے روایت کرتے ہیں ۔ شارح کہتے ہیں کہ اس کی سند احسن ہے، عاصم کے علاوہ سب راوی ثقہ ہیں وہ حسن الحدیث ہے۔ زبیدالیامی نے اس کی متابعت کی ہے۔ یہ زبید بن حارث یامی ہیں جو ثقہ، ثبت اور عابد ہیں لہٰذا حدیث صحیح ہے۔

 

(#38)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: ریاض الصالحین - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   08-07-2012, 04:53 AM

علم حاصل کرنے کی ترغیب۔

اگر دین کے بارے میں کسی مسئلے کا علم نہ ہو تو پھر اہل علم سے پوچھ لینا چاہیے جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
''اگر تمہیں علم نہ ہو تو اہلِ ذکر سے پوچھ لیا کرو۔''
(سورۃ النحل:43)

سائل عالم سے دلیل کا مطالبہ کرسکتا ہے کہ آیا یہ مسئلہ نص سے ثابت ہے یا آپ نے اپنے اجتہاد سے بیان کیا ہے اور عالم کو چاہیے کہ اس پوچھنے سے ناراض نہ ہو' کیونکہ جو فتویٰ یادلیل ہو وہ صدق اور اخلاص پر مبنی ہوتا ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
''کہہ دیجئے اپنی دلیل لاؤ اگر تم سچے ہو''۔

(سورۃ البقرہ: 111)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(#39)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: ریاض الصالحین - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   08-07-2012, 04:53 AM

حدیث نمبر بیس

20: حضرت ابو سعید سعد بن مالک بن سنان خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "تم سے پہلے لوگوں میں ایک آدمی تھا، جس نے ننانوے قتل کیے تھے، پس اس نے زمین پر موجود سب سے بڑے عالم کے بارے میں دریافت کیا تو اسے ایک راہب (پادری) کے بارے میں بتایا گیا، پس وہ اس کے پاس آیا اور بتایا کہ اس (میں ) نے ننانوے آدمی قتل کیے ہیں ، کیا اس کی توبہ قبول ہوسکتی ہے؟ اس (راہب) نے کہا: "نہیں "، پس اس نے اسے بھی قتل کردیا اور اس طرح اس نے سو آدمیوں کے قتل کی تعداد کو مکمل کیا۔ اس نے پھر کسی بڑے عالم کے بارے میں دریافت کیا تو اسے ایک عالم کے بارے میں بتایا گیا، وہ اس کے پاس گیا اور اسے بتایا کہ اس نے سو آدمی قتل کیے ہیں ، کیا اس کی توبہ قبول ہو سکتی ہے؟ اس (عالم) نے کہا: ہاں ! اور کون ہے جو اس کے اور اس کی توبہ کے درمیان حائل ہو؟ ایسے کرو تم فلاں جگہ چلے جاؤ کیونکہ وہاں کے لوگ خالص اللہ تعالیٰ کی عبادت کرتے ہیں ، پس تم بھی ان کے ساتھ مل کر اللہ کی عبادت کرو اور سنو اپنی زمین کی طرف واپس نہ آنا، کیو نکہ وہ برائی کی زمین ہے۔ پس وہ اس (بستی) کی طرف روانہ ہو گیا، ابھی آدھا سفر ہی طے کیا تھا کہ اسے موت آگئی (اب اس کی روح قبض کرنے کیلئے) رحمت اور عذاب کے فرشتے آگئے اور دونوں کے درمیا ن جھگڑا شروع ہو گیا۔ رحمت کے فرشتوں نے کہا: "وہ تائب ہو کر آیا تھا اور اللہ کی طرف دل کی توجہ سے آیا تھا" (ہم اس کی روح قبض کریں گے) عذاب کے فرشتوں نے کہا: "اس نے کبھی نیکی وبھلائی کا کام کیا ہی نہیں (لہٰذا یہ جہنمی ہے)۔ پس ایک فرشتہ آدمی کی شکل میں ان کے پاس آیا تو انہوں نے اسے اپنے درمیان حکم (فیصلہ کنندہ) بنالیا۔ اس نے کہا: "دونوں زمینوں کی درمیانی مسافت کی پیمائش کرو، وہ ان دونوں میں سے جس کے قریب ہو گا وہی اس کا حکم ہو گا۔ پس انھوں نے اسے ناپا تو اس کو اس زمین کے زیادہ قریب پایا جس طرف جانے کا اس نے ارادہ کیا تھا۔ لہٰذا رحمت کے فرشتوں نے اس کی روح کو قبض کرلیا۔''
(متفق علیہ)

 

(#40)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: ریاض الصالحین - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   08-07-2012, 04:54 AM

نیز صحیح ہی کی ایک روایت ہے۔ ''وہ نیک لوگوں کی بستی کی طرف ایک بالشت قریب تھا۔ لہٰذا اسے اس بستی کے نیک لوگوں میں سے کردیا گیا۔''

صحیح ہی کی ایک روایت میں سے ہے :''اللہ تعالیٰ نے اس زمین کو (جہاں سے وہ آرہا تھا) کہا کہ دور ہوجا اور اس زمین کو (جس طرف جارہا تھا) کہا کہ قریب ہوجا اور پھر فرمایا کہ ان دونوں زمینوں کی درمیانی مسافت کو ناپو، (جب انھوں نے ناپا) تو انھوں نے اسے نیک لوگوں کی بستی کی طرف ایک بالشت قریب پایا تو اسے بخش دیا گیا'' اور ایک روایت میں ہے: ''وہ اپنے سینے کے سہارے سَرک کردوسری طرف ہوگیا۔''

توثیق الحدیث:اخرجہ البخاری (5126۔ فتح) و مسلم (2766)۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

Post New Thread  Reply

Bookmarks

Tags
ریاض

« Previous Thread | Next Thread »

Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
اعوذ باللہ من الشیطان الرجیم کی فضیلت ROSE Hadees Shareef 2 07-14-2012 07:14 AM
اولیاء اللہ کون؟ شیخ توصیف الرحمن الراشدی mcitp-it Other's Ulama Bayans 0 05-30-2012 02:46 PM
سیدنا جابر الانصاری (رضی اللہ عنہ) سے روایت &# ROSE Hadees Shareef 3 02-11-2012 01:57 AM
.............. حضرت ایاس(رضہ) ثعلبہ انصاری .................. ROSE Islamic Issues And Topics 1 09-18-2011 02:01 PM
صحا بی رضی اللہ عنہ کی ٹوٹی پنڈلی حضور صلی ROSE Islamic Issues And Topics 2 06-04-2011 12:05 AM


All times are GMT +5. The time now is 06:05 PM.
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.

All the logos and copyrights are the property of their respective owners. All stuff found on this site is posted by members / users and displayed here as they are believed to be in the "public domain". If you are the rightful owner of any content posted here, and object to them being displayed, please contact us and it will be removed promptly.

Nav Item BG