Quran !!!!Quran ki Nazar Sey!!!! |
Advertisement |
![]() ![]() |
|
Thread Tools | Display Modes |
(#31)
![]() |
|
|||
(۹۷) اللہ نے حرمت والے گھر کعبہ کو لوگوں کے لئے قیام کاذریعہ بنا یا ہے ۲۴۱اور ماہِ حرام اور قربانی کے جانوروں اور (قربانی کی علامت کے طور پر ) پٹے پڑے ہوئے جانوروں کو بھی ۲۴۲یہ اس لئے کہ تم جان لو کہ اللہ جانتا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے او رجو کچھ زمین میں ہے اور اللہ ہر چیز کا علم رکھنے والا ہے ۲۴۳۔ (۹۸) جان رکھو کہ اللہ سخت سزا دینے والا بھی ہے اور بڑا بخشنے والااور رحم فرمانے والا بھی ۲۴۴۔ (۹۹) رسول پر صرف پیغام پہنچادینے کی ذمہ داری ہے اور ( یاد رکھو) اللہ جانتا ہے جو کچھ تم ظاہر کرتے ہو او جو کچھ چھپاتے ہو ۔
|
Sponsored Links |
|
(#32)
![]() |
|
|||
(۱۰۰) کہہ دو ،ناپاک اور پاک دونوں یکساں نہیں ہوسکتے اگر چہ ناپاک کی کثرت تمہیں بھلی لگے ۲۴۵تو اے عقل والو!اللہ سے ڈرو تاکہ فلاح پاؤ۔ (۱۰۱) اے ایمان والو!ایسی باتوں کے بارے میں سوالات نہ کرو جو تم پر ظاہر کر دی جائیں تو تمہیں ناگوار ہوں ۲۴۶اور اگر تم ان کے بارے میں ایسے وقت سوال کروگے جب کہ قرآن نازل ہورہا ہے تو وہ تم پر ظاہر کر دی جائیں گی اللہ نے ان باتوں سے درگزر فرمایا ۲۴۷اور اللہ بخشنے والا اور بردبار ہے ۔ (۱۰۲) اسی قسم کے سوالا ت تم سے پہلے ایک گروہ نے کئے تھے پھر وہ لوگ انہی کی وجہ سے منکر ہو گئے ۲۴۸۔ (۱۰۳) اللہ نے نہ ’’بحیرہ ‘‘ مقرر کیا ہے اور نہ ’’سائبہ ‘‘ اور نہ ’’وصیلہ ‘‘ اور نہ ’’حام ‘‘ ۲۴۹لیکن کافر جھوٹ گڑھ کر اللہ کی طرف منسوب کرتے ہیں اور ان میں سے اکثر بے عقل ہیں
|
(#33)
![]() |
|
|||
(۱۰۴) اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ آؤ اس بات کی طرف جو اللہ نے اتاری ہے اورآؤ رسول کی طرف تو کہتے ہیں ہمارے لئے تو وہی طریقہ کافی ہے جس پر ہم نے اپنے باپ دادا کو پایا ہے کیا یہ اس صور ت میں بھی (باپ دادا کی تقلید کرتے رہیں گے ) جب ک ان کے باپ دادا نہ کچھ جانتے ہوں اور نہ ہدایت پر رہے ہوں ؟۲۵۰ (۱۰۵) اے ایمان والو !اپنی فکرکرو ۔اگر تم ہدایت پر ہو تو دوسروں کا گمراہ ہونا تمہارا کچھ نہیں بگاڑ سکتا ۲۵۱تم سب کو اللہ ہی کی طرف لوٹ کر جانا ہے پھر وہ تمہیں بتادے گا کہ تم کیا کرتے رہے ہو ۔
|
(#34)
![]() |
|
|||
(۱۰۶) اے ایمان والو !جب تم میں سے کسی کی موت آکھڑی ہو تو وصیت کے وقت تمہارے درمیان شہادت ( کی صورت ) یہ ہے کہ تم میں سے دو عادل ( معتبر ) آدمی گواہ بنائے جائیں ۲۵۲یا اگر تم سفر میں ہو اور موت کی مصیبت آپہنچے تو غیر مسلموں میں سے دوآدمیوں کو گواہ بنایا جائے ۲۵۳(پھر ) اگر تمہیں شک ہو جائے تو انہیں نماز کے بعد روک لو۲۵۴اور وہ اللہ کی قسم کھاکر کہیں کہ ہم کسی قیمت پر بھی شہادت کا سودا نہیں کریں گے خواہ کوئی ہمارا رشتہ دار ہی کیوں نہ ہواور نہ ہم اللہ کی گواہی کو چھپائیں گے اگر ہم نے ایسا کیا تو گنہگار ہوں گے ۲۵۵۔ (۱۰۷) پھر اگر معلوم ہوجائے کہ وہ دونوں گناہ (حق تلفی ) کے مرتکب ہوئے ہیں تو ان کی جگہ دو اورشخص جو شہادیت دینے کے زیادہ اہل ہیں ان لوگوں میں سے کھڑے ہوجائیں جن کی حق تلفی ہوئی ہے ۲۵۶اور وہ اللہ کی قسم کھاکر کہیں کہ ہماری شہادت ان کی شہادت سے زیادہ درست ہے اور ہم نے کوئی زیادتی نہیں کی ہے اگر ہم ایسا کریں تو ظالم ہو ں گے ۲۵۷۔
|
(#35)
![]() |
|
|||
(۱۰۸) اس طریقہ سے زیادہ امید کی جاسکتی ہے کہ وہ ٹھیک ٹھیک گواہی دیں گے یا اس بات سے ڈریں گے کہ ان کی قسموں کے بعد کچھ قسمیں رد نہ کر دی جائیں ۲۵۸اللہ سے ڈرو اور سنو ۔اللہ نافرمانی کرنے والوں کو راہ یاب نہیں کرتا ۔ (۱۰۹) جس دن اللہ سب رسولوں کو جمع کرے گا اور پوچھے گا کہ تمہیں کیا جواب ملا ۲۵۹؟وہ عرض کریں گے ہمیں کچھ علم نہیں ۔توہی غیب کی باتوں کو جاننے والا ہے ۲۶۰ (۱۱۰) (وہ دن) جب اللہ فرمائے گا : اے عیسیٰ ابن مریم ۲۶۱میری اس نعمت کو یاد کرو جس سے میں نے تم کو اور تمہاری والدہ کو نوازا تھا جب میں نے روح القدس۲۶۲سے تمہاری مدد کی ، تم گہوار ے میں بھی لوگوں سے کلام کرتے تھے اور بڑی عمر میں بھی ۲۶۳اور جب میں نے تمہیں کتاب اور حکمت اور تورات اور انجیل کی تعلیم دی اور جب تم میرے حکم سے مٹی سے پرندہ کی سی صورت بناتے تھے اور اس میں پھونک مارتے تووہ میرے حکم سے پرندہ بن جاتی تھی ۲۶۴اور تم میرے حکم سے پیدائشی اندھے اور کوڑھی کو اچھا کرتے تھے ۲۶۵اور جب تم مردوں کو میرے حکم سے نکال کھڑا کرتے تھے ۲۶۶اور جب میں نے بنی اسرائیل ( کے ہاتھوں ) کو تم سے روک دیا تھا ۲۶۷جبکہ تم ان کے پاس کھلی نشانیاں لے کر پہنچے تھے اور جو لوگ ان میں سے کافر تھے انہوں نے کہا تھا کہ یہ اس کے سوا کچھ نہیں کہ کھلی جادوگری ہے ۲۶۸ (۱۱۱) اور جب میں نے حواریوں پر الہام کیا تھا ۲۶۹کہ مجھ پر اور میرے رسول پر ایمان لاؤ تو انہو ں نے کہا تھا کہ ہم ایمان لائے اور تو گواہ رہ کہ ہم مسلم ہیں
|
(#36)
![]() |
|
|||
(۱۱۲) جب حواریوں نے کہا تھا اے عیسیٰ ابن مریم کیا آپ کا رب آسمان سے ہم پر کھانے کا ایک خوان اتارسکتا ہے ۲۷۱؟ ( عیسیٰ نے ) کہا اللہ سے ڈرو ۲۷۲اگرتم مؤمن ہو ۔ (۱۱۳) انہو ں نے کہا ہم چاہتے ہیں کہ اس میں سے کھائیں اور ہمارے دل مطمئن ہوں اور ہم جان لیں کہ آپ نے ہم سے سچ کہا ہے اور ہم اس پر گواہ ۲۷۳ ہوجائیں ۔ (۱۱۴) عیسیٰ ابن مریم نے دعا کی اے اللہ اے ہمارے رب ۲۷۴!ہم پر آسمان سے ایک خوان نازل فرما جو ہمارے لئے اور ہمارے اگلوں پچھلوں کے لئے عید قرار پائے ۲۷۵اور تیر ی طرف سے ایک نشانی ہو ، اور ہمیں رزق دے اور تو بہترین رازق ہے ۲۷۶۔
|
(#37)
![]() |
|
|||
(۱۱۵) اللہ نے فرمایا میں اس کو ضرور تم پر نازل کروں گا ۲۷۷لیکن اس کے بعد جو تم میں سے کفر کریگا اسے میں ایسی سزادوں گا جو دنیاوالوں میں سے کسی کو نہ دوں گا۲۷۸۔ (۱۱۶) اور جب اللہ فرمائے گا : اے عیسیٰ ابن مریم کیا تم نے لوگوں سے کہا تھا ک اللہ کے سوا مجھے اور میری ماں کو خدابنالو؟۲۷۹وہ عرض کرینگے تو پاک ہے ۲۸۰، میں ایسی بات کیسے کہہ سکتا تھا جس کے کہنے کا مجھے حق نہیں ۲۸۱اگر میں نے یہ بات کہی ہو تو وہ ضرور تیرے علم میں ہو گی ۔تو جانتا ہے جو کچھ میرے دل میں ہے اور میں نہیں جانتا جو تیرے دل میں ہے ۔تو ہی ہے غیب کی ساری باتیں جاننے والا ۔
|
(#38)
![]() |
|
|||
(۱۱۷) میں نے ان سے اس کے سواکچھ نہیں کہا جس کا تو نے حکم دیا تھا یہ کہ اللہ کی عبادت کرو جو میرا رب بھی ہے اور تمہارا رب بھی ۲۸۲میں ان کا نگرانِ حال تھا جب تک ان میں موجود رہا ۔پھر جب تو نے مجھے قبض کر لیا ( میرا وقت پورا کر دیا ) ۲۸۳توتو ہی ان کا نگہبان تھا اور توہر چیز پر نگرا ن ہے ۲۸۴۔ (۱۱۸) اگر تو انہیں سز ادے تو وہ تیرے بندے ہیں اور اگر انہیں بخش دے توتو غالب اور حکمت والا ہے ۔ (۱۱۹) اللہ فرمائے گا : یہ وہ دن ہے کہ سچے لوگوں کو ان کی سچائی نفع دے گی ۲۸۵ان کے لئے ایسے باغ ہیں جن کے تلے نہریں رواں ہیں وہ ان میں ہمیشہ رہیں گے اللہ ان سے راضی ہوا اور وہ اللہ سے راضی ہوئے یہ ہے بڑی کامیابی ۔ آسمانوں او ر زمین کی اور ان میں جو کچھ ہے سب کی بادشاہی اللہ ہی کے لئے ہے اور وہ ہرچیز پر قادر ہے ۔ تعارف اور تفسیر باقی ہے
|
(#39)
![]() |
|
|||
|
(#40)
![]() |
|
|||
|
![]() ![]() |
Bookmarks |
Tags |
سورہ, ۵ |
|
|
![]() |
||||
Thread | Thread Starter | Forum | Replies | Last Post |
کاربوہائیڈریٹس سے جسم کو صرف توانائی ہی | ROSE | Health & Care | 5 | 05-31-2013 09:24 PM |
اُداس شام، دلِ سوگوار تنہائی | ROSE | Great Urdu Poets&Poetry | 7 | 09-14-2011 08:27 PM |
جو غیر تھے وہ اسی بات پہ ہمارے ہوئے - احمد فرا | ROSE | Great Urdu Poets&Poetry | 2 | 08-25-2011 05:48 PM |
شیخ اسامہ کی شھادت امریکا کوکو ئی فائدہ نہ | ~ABDULLAH~ | Say For Islam | 2 | 05-18-2011 12:13 PM |
امریکہ ہم سے بھی جوہری معاہدہ کرے: پاکستان | -|A|- | Political Issues Of Pakistan | 1 | 06-08-2009 01:01 AM |