پیغام قرآن: اوامر و نواہی - Page 3 - MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link|
MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community » Islam » Quran » پیغام قرآن: اوامر و نواہی
Quran !!!!Quran ki Nazar Sey!!!!

Advertisement
Post New Thread  Reply
 
Thread Tools Display Modes
(#21)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: پیغام قرآن: اوامر و نواہی - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   08-26-2012, 03:04 AM

۱۲۔جو کچھ تمہارے ہاتھ سے جائے یا جو مصیبت تم پر نازل ہو اس پر ملول نہ ہو۔(آلِ عمران....۳۵۱)
۲۲۔ کافروں کی سی باتیں نہ کرو جن کے عزیز و اقارب اگر کبھی سفر پر جاتے ہیں یا جنگ میں شریک ہوتے ہیں تو وہ کہتے ہیں کہ اگر وہ ہمارے پاس ہوتے تو نہ مارے جاتے اور نہ قتل ہوتے۔(آلِ عمران:۶۵۱)
۳۲۔ جو نقصان لڑائی کے دن تمہیں پہنچا وہ اللہ کے اذن سے تھا اور اس لیے تھا کہ اللہ دیکھ لے تم میں سے مومن کون ہیں اور منافق کون۔(آلِ عمران....۶۶۱)
۴۲۔ جو لوگ اللہ کی راہ میں قتل ہوئے ہیں انہیں مُردہ نہ سمجھو، وہ تو حقیقت میں زندہ ہیں، اپنے رب کے پاس رزق پا رہے ہیں۔(آلِ عمران....۹۶۱)
۵۲۔ جن لوگوں کو اللہ نے اپنے فضل سے نوازا ہے اور پھر وہ بُخل سے کام لیتے ہیں وہ اس خیال میں نہ رہیںکہ یہ بخیلی ان کے لیے اچھی ہے۔(آلِ عمران....۰۸۱)

 

Sponsored Links
(#22)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: پیغام قرآن: اوامر و نواہی - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   08-26-2012, 03:04 AM

۶۲۔ تم ہر حال میں صبر اور خداترسی کی روش پر قائم رہو تو یہ بڑے حوصلہ کا کام ہے۔ (آلِ عمران:۶۸۱)
۷۲۔ تمہیں کتاب کی تعلیمات کو لوگوں میں پھیلانا ہوگا، انہیں پوشیدہ رکھنا نہیں ہوگا۔(آلِ عمران:۷۸۱)
۸۲۔ جن لوگوں نے میری خاطر اپنے وطن چھوڑے اور جو میری راہ میں اپنے گھروں سے نکالے گئے اور ستائے گئے اور میرے لیے لڑے اور مارے گئے اُن کے سب قصور میں معاف کردوں گا (آلِ عمران:۵۹۱)
۹۲۔ جو لوگ اپنے رب سے ڈرتے ہوئے زندگی بسر کرتے ہیں۔(آلِ عمران....۸۹۱)
۰۳۔ اللہ کے آگے جُھکے ہوئے ہیں، اور اللہ کی آیات کو تھوڑی سی قیمت پر بیچ نہیں دیتے (آلِ عمران:۹۹۱)
۱۳۔ صبر سے کام لو اور باطل پرستوں کے مقابلہ میں پامردی دکھاؤ۔ حق کی خدمت کے لیے کمر بستہ رہو اور اللہ سے ڈرتے رہو۔ امید ہے کہ فلاح پاؤ گے۔ (آلِ عمران....۰۰۲)
۲۳۔۔یتیموں کے مال ان کو واپس دو۔ اچھے مال کو بُرے مال سے نہ بدل لو۔ اور اُن کے مال اپنے مال کے ساتھ ملا کر نہ کھا جا¶، یہ بہت بڑا گناہ ہے۔ (النسائ....۲)
۳۳۔ اور اگر تم کو اندیشہ ہو کہ یتیموں کے

 

(#23)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: پیغام قرآن: اوامر و نواہی - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   08-26-2012, 03:04 AM

۳۳۔ اور اگر تم کو اندیشہ ہو کہ یتیموں کے ساتھ انصاف نہ کر سکو گے تو جو عورتیں تم کو پسند آئیں ان میں سے دو دو، تین تین، چار چار سے نکاح کر لو۔ لیکن اگر تمہیں اندیشہ ہو کہ ان کے ساتھ عدل نہ کر سکو گے تو پھر ایک ہی بیوی کرو یا اُن عورتوںکو زوجیت میں لا¶ جو تمہارے قبضہ میں آئی ہیں۔ (النسائ....۳)
۴۳۔ عورتوں کے مہر خوشدلی کے ساتھ ادا کرو۔(النسائ....۴)
۵۳۔ اپنے وہ مال جنہیں اللہ نے تمہارے لیے قیام زندگی کا ذریعہ بنایا ہے، نادان لوگوں کے حوالہ نہ کرو (النسائ:۵)
۶۳۔ یتیم کا مالدار سرپرست پرہیزگاری سے کام لے اور جو غریب ہو وہ معروف طریقہ سے کھائے۔ (النسائ:۶)
۷۳۔ ترکہ کی تقسیم کے موقع پر کنبہ کے لوگ اور یتیم اور مسکین آئیں تو ان کو بھی کچھ دو۔(النسائ....۸)
۸۳۔ جو لوگ ظلم کے ساتھ یتیموں کے مال کھاتے ہیں،وہ اپنے پیٹ آگ سے بھرتے ہیں (النسائ:۰۱)

 

(#24)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: پیغام قرآن: اوامر و نواہی - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   08-26-2012, 03:04 AM

۹۳۔ مرد کا حصہ دو عورتوں کے برابر ہے۔ اگر (میت کی وارث) دو سے زائد لڑکیاں ہوں تو انہیں ترکے کا دو تہائی دیا جائے۔ اور اگر ایک ہی لڑکی وارث ہو تو آدھا ترکہ اس کا ہے۔ اگر میت صاحب اولاد ہو تو اس کے والدین میں سے ہر ایک کو ترکے کا چھٹا حصہ ملنا چاہیے۔ اور اگر وہ صاحب اولاد نہ ہو اور والدین ہی اس کے وارث ہوں تو ماںکو تیسرا حصہ دیا جائے۔ اور اگر میت کے بھائی بہن بھی ہوں تو ماں چھٹے حصہ کی حق دار ہوگی۔(النسائ....۱۱)
۰۴۔ اورتمہاری بیوی تمہارے ترکہ میں سے چوتھائی کی حقدار ہوں گی اگر تم بے اولاد ہو۔ ورنہ صاحبِ اولاد ہونے کی صورت میں ان کا حصہ آٹھواں ہوگا۔(النسائ....۲۱)
۱۴۔ اور اگر وہ مرد یا عورت بے اولاد بھی ہو اور اس کے ماں باپ بھی زندہ نہ ہوں، مگر اس کا بھائی یا ایک بہن موجود ہو تو بھائی اور بہن ہر ایک کو چھٹا حصہ ملے گا۔ بھائی بہن ایک سے زیادہ ہوں تو کُل ترکہ کے ایک تہائی میں وہ سب شریک ہوں گے۔ (النسائ....۳۱)
۲۴۔ جو اللہ اوراس کے رسول کی نافرمانی کرے گا اور اس کی مقرر کی ہوئی حدوں سے تجاوز کر جائے گا اُسے اللہ آگ میں ڈالے گا ۔ (النسائ....۴۱)

 

(#25)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: پیغام قرآن: اوامر و نواہی - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   08-26-2012, 03:05 AM

۳۴۔تمہاری عورتوں میں سے جو بدکاری کی مرتکب ہوں اُن پر اپنے میں سے چار آدمیوں کی گواہی لو پھر اگر وہ توبہ کریں اور اپنی اصلاح کرلیں تو انہیں چھوڑ دو ۔(النسائ....۶۱۔۵۱)
۴۴۔ مگر توبہ اُن لوگوں کے لیے نہیں ہے جو بُرے کام کیے چلے جاتے ہیں یہاں تک کہ جب ان میں سے کسی کی موت کا وقت آ جاتا ہے اُس وقت وہ کہتا ہے کہ اب میں نے توبہ کی۔(النسائ....۸۱)
۵۴۔ تمہارے لیے یہ حلال نہیں ہے کہ زبردستی عورتوں کے وارث بن بیٹھو۔ اور نہ یہ حلال ہے کہ انہیں تنگ کر کے اُس مَہر کا کچھ حصہ اُڑا لینے کی کوشش کرو جو تم انہیں دے چکے ہو۔(النسائ....۹۱)
۶۴۔ اگر تم ایک بیوی کی جگہ دوسری بیوی لے آنے کا ارادہ ہی کر لو تو خواہ تم نے اسے ڈھیر سا مال ہی کیوں نہ دیا ہو، اس میں سے کچھ واپس نہ لینا۔(النسائ....۰۲)
۷۴۔ جن عورتوں سے تمہارے باپ نکاح کرچکے ہوں اُن سے ہرگز نکاح نہ کرو۔(النسائ....۲۲)
۸۴۔ تم پر حرام کی گئیں تمہاری مائیں، بیٹیاں، بہنیں، پھوپھیاں، خالائیں، بھتیجیاں، بھانجیاں اور تمہاری وہ مائیں جنہوں نے تم کو دودھ پلایا ہو، اور تمہاری دُودھ شریک بہنیں اور تمہاری بیویوں کی مائیں، اور تمہاری بیویوں کی لڑکیاں جنہوں نے تمہاری گودوں میں پرورش پائی ہے ۔(النسائ....۲۲)

 

(#26)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: پیغام قرآن: اوامر و نواہی - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   08-26-2012, 03:05 AM

۹۴۔ اور اُن بیویوں کی لڑکیاں جن سے تمہارا تعلق زن و شَو ہو چکا ہو۔(النسائ....۲۲)
۰۵۔ تمہارے اُن بیٹوں کی بیویاں جو تمہارے صُلب سے ہوں۔ اور یہ بھی تم پر حرام کیا گیا ہے کہ ایک نکاح میں دو بہنوں کو جمع کرو۔(النسائ....۳۲)

5.... والمحصنٰت میں امر و نہی کی تعلیمات

۱۔ اور وہ عورتیں بھی تم پر حرام ہیں جو کسی دوسرے کے نکاح میں ہوں (النسائ....۴۲)
۲۔ جوازدواجی لطف تم ان سے اُٹھا¶ اس کے بدلے اُن کے مَہر بطور فرض کے ادا کرو۔(النسائ....۴۲)
۳۔ جب وہ لونڈیاںحصارِ نکاح میں محفوظ ہو جائیں اور اس کے بعد کسی بدچلنی کی مرتکب ہوں تو ان پر آدھی سزا ہے، جو خاندانی عورتوں (مُحصَنات) کے لیے مقرر ہے۔(النسائ....۴۲)

 

(#27)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: پیغام قرآن: اوامر و نواہی - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   08-26-2012, 03:05 AM

۴۔ ایک دُوسرے کے مال باطل طریقوں سے نہ کھاؤ۔ لین دین ہونا چاہیے آپس کی رضا مندی سے۔ اور اپنے آپ کو قتل نہ کرو۔(النسائ....۸۲)
۵۔ ۔ اگر تم اُن بڑے بڑے گناہوں سے پرہیز کرتے رہو جن سے تمہیں منع کیا جا رہا ہے تو تمہاری چھوٹی موٹی بُرائیوں کو ہم تمہارے حساب سے ساقط کر دیں گے۔(النسائ....۱۳)
۶۔ جو کچھ اللہ نے تم میں سے کسی کو دُوسروں کے مقابلہ میں زیادہ دیا ہے اس کی تمنا نہ کرو۔ہاں! اللہ سے اس کے فضل کی دُعا مانگتے رہو۔ (النسائ....۲۳)
۷۔ وہ لوگ جن سے تمہارے عہد و پیمان ہوں تو ان کا حصہ اُنہیں دو۔(النسائ....۳۳)

 

(#28)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: پیغام قرآن: اوامر و نواہی - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   08-26-2012, 03:05 AM

۷۔ وہ لوگ جن سے تمہارے عہد و پیمان ہوں تو ان کا حصہ اُنہیں دو۔(النسائ....۳۳)
۸۔ جو صالح عورتیں ہیں وہ اطاعت شعار ہوتی ہیں اور مردوں کے پیچھے اللہ کی حفاظت و نگرانی میں اُن کے حقوق کی حفاظت کرتی ہیں۔ (النسائ....۴۳)
۹۔ اور جن عورتوں سے تمہیں سرکشی کا اندیشہ ہو انہیں سمجھاؤ، خواب گاہوں میں اُن سے علیٰحدہ رہو اور مارو، پھر اگر وہ تمہاری مطیع ہو جائیں تو خواہ مخواہ ان پر دست درازی کے لیے بہانے تلاش نہ کرو۔ (النسائ....۴۳)
۰۱۔ اور اگر تم لوگوں کو کہیں میاں اور بیوی کے تعلقات بگڑ جانے کا اندیشہ ہو تو ایک حَکَم مرد کے رشتہ داروں میں سے اور ایک عورت کے رشتہ داروں میں سے مقرر کرو۔ (النسائ....۵۳)
۱۱۔ تم سب اللہ کی بندگی کرو، اُس کے ساتھ کسی کو شریک نہ بناؤ۔(النسائ....۶۳)
۲۱۔ ماں باپ کے ساتھ نیک برتاؤ کرو۔ قرابت داروں اور یتیموں اور مسکینوں کے ساتھ حُسن سلوک سے پیش آؤ، اور پڑوسی رشتہ دار سے، اجنبی ہمسایہ سے، پہلو کے ساتھی اور مسافر سے اور اُن لونڈی غلاموں سے جو تمہارے قبضہ میں ہوں، احسان کا معاملہ رکھو۔ (النسائ....۶۳)

 

(#29)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: پیغام قرآن: اوامر و نواہی - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   08-26-2012, 03:05 AM

۳۱۔ اللہ کسی ایسے شخص کو پسند نہیں کرتا جو مغرور ہو اور اپنی بڑائی پر فخر کرے۔(النسائ....۶۳)
۴۱۔ اللہ کو ایسے لوگ بھی پسند نہیں جو کنجوسی کرتے ہیں اور دُوسروں کو بھی کنجوسی کی ہدایت کرتے ہیں(النسائ:۷۳)
۵۱۔اللہ کووہ لوگ بھی ناپسند ہیں جو محض لوگوں کو دکھانے کے لیے خرچ کرتے ہیں۔ (النسائ....۸۳)
۶۱۔ جنابت کی حالت میں نماز کے قریب نہ جاؤ، جب تک غسل نہ کر لو۔(النسائ....۳۴)
۷۱۔ تم بیمار ہو، یا سفر میں ہو، یا تم میں سے کوئی شخص رفعِ حاجت کرکے آئے، یا تم نے عورتوں سے لمس کیا ہو، اور پھر پانی نہ ملے تو پاک مٹی سے کام لو اور اس سے اپنے چہروں اور ہاتھوں پر مسح کر لو۔(النسائ....۳۴)
۸۱۔ تمہاری حمایت و مددگاری کے لیے اللہ ہی کافی ہے۔ (النسائ....۴۴)

 

(#30)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: پیغام قرآن: اوامر و نواہی - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   08-26-2012, 03:05 AM

۹۱۔ اللہ کے ساتھ جس نے کسی اور کو شریک ٹھیرایا تواُس نے بڑے سخت گناہ کی بات کی۔ (النسائ:۸۴)
۰۲۔ کیا یہ دُوسروں سے اس لیے حسد کرتے ہیں کہ اللہ نے انہیں اپنے فضل سے نواز دیا؟ (النسائ:۴۵)
۱۲۔امانتیں اہلِ امانت کے سپرد کرو۔لوگوں کے درمیان عدل کے ساتھ فیصلہ کرو۔(النسائ....۸۵)
۲۲۔ اطاعت کرو اللہ کی، اطاعت کرو رسول کی اور اُن لوگوں کی جو تم میں صاحبِ امر ہوں۔(النسائ:۸۵)
۳۲۔ کسی معاملہ میں نزاع ہو جائے تو اسے اللہ اور رسول کی طرف پھیر دو۔ (النسائ....۸۵)
۴۲۔ ہم نے جو رسول بھی بھیجا ہے کہ اذنِ خداوندی کی بنا پر اس کی اطاعت کی جائے۔(النسائ....۳۶)
۵۲۔ مقابلہ کے لیے ہر وقت تیار رہو۔ پھر جیسا موقع ہو الگ الگ نکلو یا اکٹھے ہو کر۔(النسائ....۱۷)
۶۲۔ آخر کیا وجہ ہے کہ تم اللہ کی راہ میں اُن بے بس مردوں، عورتوں اور بچوں کی خاطر نہ لڑو جو کمزور پا کر دبا لیے گئے ہیں اور فریاد کر رہے ہیں۔ (النسائ....۵۷)

 

Post New Thread  Reply

Bookmarks

Tags
قرآن, و

« Previous Thread | Next Thread »

Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
آئیں قرآن پڑہیں بمع اردو انگلش ترجمہ رو -|A|- Quran 304 02-11-2017 08:00 AM
اعوذ باللہ من الشیطان الرجیم کی فضیلت ROSE Hadees Shareef 3 07-15-2012 09:13 PM
اعوذ باللہ من الشیطان الرجیم کی فضیلت ROSE Hadees Shareef 2 07-14-2012 07:14 AM
حدیث رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم: ایمان ک !~*AdOrAbLe*~! Hadees Shareef 7 04-15-2012 03:01 AM
ربیع الاول کی اہمیت اور مسلمانوں کی ذمہ دا ROSE Islamic Issues And Topics 2 04-30-2010 07:29 PM


All times are GMT +5. The time now is 07:19 AM.
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.

All the logos and copyrights are the property of their respective owners. All stuff found on this site is posted by members / users and displayed here as they are believed to be in the "public domain". If you are the rightful owner of any content posted here, and object to them being displayed, please contact us and it will be removed promptly.

Nav Item BG