Islamic Issues And Topics !!! Post Islamic Issues And Topics Here !!! |
Advertisement |
![]() ![]() |
|
Thread Tools | Display Modes |
(#21)
![]() |
|
|||
![]() ![]() ![]() کیا پردہ فرض ہے؟ سوال جب قرآن کریم میں ازواج مطہرات یعنی مسلمانوں کی ماؤں کوبھی ستروحجاب کے متعلقات یعنی چہرے کا پردہ ، اضافی چادر ، زیب و زینت کو چھپانے ، نامحرموں سے اندازِ گفتگواورگھر سے باہر نکلنے کے حوالے سے احکامات دوٹوک اور واضح انداز سے دئیے گئے ہیںیعنی ان کو بھی مستثنیٰ نہ کیا گیا توآج کے مسلمان کیسے مستثنیٰ ہوسکتے ہیں۔ ؟
|
Sponsored Links |
|
(#22)
![]() |
|
|||
![]() ![]() ![]() شریعت کا حکم ( احادیث رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی روشنی میں) مرد و عورت کا تنہائی میںملنا منع ہے۔ ’’مرد کسی عورت سے تنہائی میں نہ ملے جب تک کہ اس کے ساتھ اس کا محرم نہ ہو اور کوئی عورت اپنے محرم کے بغیر ہر گز کسی جگہ کا سفر نہ کرے۔‘‘(بخاری و مسلم و ترمذی شریف) آنکھیں بھی زنا کرتی ہیں۔ ’’ آنکھوں کا زنا (نامحرموں کو ) دیکھنا ہے ۔‘‘(مسلم) "یعنی شہوت سے کسی نا محرم کو دیکھنا" دوسری نظر ناقابلِ معافی ہے ۔ ’’(کسی نا محرم عورت پر) ایک نظر کے بعد دوسری نظر نہ ڈالا کرو اس لئے کہ پہلی نظر تو تمہارے لئے معا ف ہے اور دوسری معاف نہیں۔‘‘(مسند احمد) تنگ ، باریک اورمختصر لباس پہننا منع ہے ۔ ’’جہنمیوں کی دو قسمیں ہیں جن کومیں نے(اب تک دنیا میں) نہیں دیکھا۔ ایک تو وہ لوگ جن کے پاس بیل کی دموں کی مانند کوڑے ہونگے جن سے وہ لوگوں کو ماریں گے اورایک وہ عورتیں جو کپڑے تو پہنے ہوئے ہونگی لیکن ننگی ہونگی۔ مردوں کو مائل کرنے والی اور خود ان کی طرف مائل ہونے والی ہونگی ان کے سر گویا بختی اونٹوں کے کوہان کی طرح ایک طرف جھکے ہوئے ہونگے۔ وہ جنت میں نہیں جائیں گی بلکہ جنت کی خوشبو بھی نہ سونگھ سکیں گی حالانکہ جنت کی خوشبو اتنی اتنی دور سے آتی ہے۔‘‘(مسلم)
|
(#23)
![]() |
|
|||
![]() ![]() ![]() عورتوں کیلئے خوشبولگاکر باہر جانا منع ہے۔
’’جو بھی عورت خوشبو لگا کر گلی بازار میں سے گزرے تاکہ لوگ اس کی خوشبو سے لطف اندوز ہوں تو وہ ایسی ہے ، ایسی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سخت الفاظ فرمائے۔‘‘ (مسلم) جسم میں سرمہ یا نیل بھروانا/ ابرو کے بال اکھیڑنا/ دانتوں کا تراشنا منع ہے۔ ’’ایسی عورتوں پر لعنت ہو جو گدواتی ہیں، جو بھنویں (Eye Brow) اکھیڑتی اور اکھڑواتی ہیں اور دانتوں کو گھِسوا کر خوبصورت بناتی ہیں۔ ‘‘(مسلم)۔ اپنے بالوں میں نقلی بال( Wig ، جوڑا ، کپڑے کا پراندہ اور چوٹی وغیرہ) کا اضافہ نہیں کرنا چاہئیے۔(بخاری ، ترمذی) ایک بات واضع کرتی چلوں عورت صرف شوہر کے لیے بھنویں بنوا سکتی ہے اسے صرف شوہر کے لیے سنگھار کی اجازت ہے دل میں اس فعل کو برا جانے لیکن شوہر کی خوشی کے لیے وہ اہتمام کر سکتی ہے یاد رہے جسم میں سرمہ بھروانا مطلب ٹیٹوز بنوانا بے پرد عورت شیطان کا شکار ’’عورت پردہ کی چیز ہے جب وہ گھر سے باہر نکلتی ہے تو شیطان اس کی تاک جھانک کرتا رہتا ہے۔‘‘(ترمذی) گناہ سے بچنے کے لئے نکاح کرو۔ ’’نکاح آنکھوں کو بد نظری سے روکنے اور شرمگاہ کی حفاظت کا بہترین ذریعہ ہے۔ ‘‘ (بخاری ، ترمذی) چہرہ ، ہاتھ اور پاؤں بھی چھپانے کی چیز یں ہیں۔ ’’عورت کو اپنا چہرہ ، ہاتھ اور پاؤں بھی غیر محرم سے چھپانے چاہئیں۔‘‘(ابو داؤد)
|
(#24)
![]() |
|
|||
![]() ![]() ![]() ستر عورت 31. وَ قُلْ لِّلْمُؤْمِنٰتِ یَغْضُضْنَ مِنْ اَبْصَارِهِنَّ وَ یَحْفَظْنَ فُرُوْجَهُنَّ وَ لَا یُبْدِیْنَ زِیْنَتَهُنَّ اِلَّا مَا ظَهَرَ مِنْهَا وَ لْیَضْرِبْنَ بِخُمُرِهِنَّ عَلٰى جُیُوْبِهِنَّ١۪ وَ لَا یُبْدِیْنَ زِیْنَتَهُنَّ اِلَّا لِبُعُوْلَتِهِنَّ اَوْ اٰبَآىِٕهِنَّ اَوْ اٰبَآءِ بُعُوْلَتِهِنَّ اَوْ اَبْنَآىِٕهِنَّ اَوْ اَبْنَآءِ بُعُوْلَتِهِنَّ اَوْ اِخْوَانِهِنَّ اَوْ بَنِیْۤ اِخْوَانِهِنَّ اَوْ بَنِیْۤ اَخَوٰتِهِنَّ اَوْ نِسَآىِٕهِنَّ اَوْ مَا مَلَكَتْ اَیْمَانُهُنَّ اَوِ التّٰبِعِیْنَ غَیْرِ اُولِی الْاِرْبَةِ مِنَ الرِّجَالِ اَوِ الطِّفْلِ الَّذِیْنَ لَمْ یَظْهَرُوْا عَلٰى عَوْرٰتِ النِّسَآءِ١۪ وَ لَا یَضْرِبْنَ بِاَرْجُلِهِنَّ لِیُعْلَمَ مَا یُخْفِیْنَ مِنْ زِیْنَتِهِنَّ وَ تُوْبُوْۤا اِلَى اللّٰهِ جَمِیْعًا اَیُّهَ الْمُؤْمِنُوْنَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُوْنَ۳۱ 31. اور مسلمان عورتوں کو حکم دو اپنی نگاہیں کچھ نیچی رکھیں اور اپنی پارسائی کی حفاظت کریں اور اپنا بناؤ نہ دکھائیں مگر جتنا خود ہی ظاہر ہے اور وہ دوپٹے اپنے گریبانوں پر ڈالے رہیں اور اپنا سنگار ظاہر نہ کریں مگر اپنے شوہروں پر یا اپنے باپ یا شوہروں کے باپ یا اپنے بیٹے یا شوہروں کے بیٹے یا اپنے بھائی یا اپنے بھتیجے یا اپنے بھانجے یا اپنے دین کی عورتیں یا اپنی کنیزیں جو اپنے ہاتھ کی مِلک ہوں یا نوکر بشرطیکہ شہوت والے مرد نہ ہوں یا وہ بچّے جنہیں عورتوں کی شرم کی چیزوں کی خبر نہیں اور زمین پر پاؤں زور سے نہ رکھیں کہ جانا جائے ان کا چُھپا ہوا سنگار اور اللہ کی طرف توبہ کرو اے مسلمانو سب کے سب اس امید پر کہ تم فلاح پاؤ پارہ 18 سورہ 24 سورہ النور آیت 31 حضرت عمر رضی اللہ تعالٰی عنہ نے ابو عبیدہ بن جراح کو لکھا تھا کہ کُفّار اہلِ کتاب کی عورتوں کو مسلمان عورتوں کے ساتھ حمّام میں داخل ہونے سے منع کریں ۔ اس سے معلوم ہوا کہ مسلمہ عورت کو کافِرہ عورت کے سامنے اپنا بدن کھولنا جائز نہیں ۔ مسئلہ : عورت اپنے غلام سے بھی مِثل اجنبی کے پردہ کرے ۔ (مدارک و غیرہ) حُرّہ کا تمام بدن عورت ہے ، شوہر اور مَحرم کے سوا اور کسی کے لئے اس کے کسی حصّہ کا دیکھنا بے ضرورت جائز نہیں اور معالجہ وغیرہ کی ضرورت سے قدرِ ضرورت جائز ہے ۔ (تفسیرِ احمدی) مسئلہ : عورت اپنے غلام سے بھی مِثل اجنبی کے پردہ کرے ۔ (مدارک و غیرہ) ان پر اپنا سنگار ظاہر کرنا ممنوع نہیں اور غلام ان کے حکم میں نہیں ، اس کو اپنی مالکہ کے مواضعِ زینت کو دیکھنا جائز نہیں ۔ عورتیں گھر کے اندر چلنے پھرنے میں بھی پاؤں اس قدر آہستہ رکھیں کہ ان کے زیور کی جھنکار نہ سُنی جائے ۔ مسئلہ : اسی لئے چاہیئے کہ عورتیں باجے دار جھانجھن نہ پہنیں حدیث شریف میں ہے کہ اللہ تعالٰی اس قوم کی دعا نہیں قبول فرماتا جن کی عورتیں جھانجھن پہنتی ہوں ۔ اس سے سمجھنا چاہیئے کہ جب زیور کی آواز عدمِ قبولِ دعا کا سبب ہے تو خاص عورت کی آواز اور اس کی بے پردگی کیسی موجبِ غضبِ الٰہی ہو گی ، پردے کیطرف سے بے پروائی تباہی کا سبب ہے ۔ (اللہ کی پناہ) ( تفسیرِ احمدی وغیرہ )
|
(#25)
![]() |
|
|||
![]() ![]() ![]() بوڑھی عورتوں پر پردہ فرض نہیں ہے بوڑھی عورتیں پردہ کریں تو افضل ہے 60. وَ الْقَوَاعِدُ مِنَ النِّسَآءِ الّٰتِیْ لَا یَرْجُوْنَ نِكَاحًا فَلَیْسَ عَلَیْهِنَّ جُنَاحٌ اَنْ یَّضَعْنَ ثِیَابَهُنَّ غَیْرَ مُتَبَرِّجٰتٍۭ بِزِیْنَةٍ وَ اَنْ یَّسْتَعْفِفْنَ خَیْرٌ لَّهُنَّ وَ اللّٰهُ سَمِیْعٌ عَلِیْمٌ۶۰ 60. اور بوڑھی خانہ نشین عورتیں (ف۱۴۲) جنہیں نکاح کی آرزو نہیں ان پر کچھ گناہ نہیں کہ اپنے بالائی کپڑے اتار رکھیں جب کہ سنگار نہ چمکائیں (ف۱۴۳) اور اس سے بچنا (ف۱۴۴) ان کے لئے اور بہتر ہے اور اللہ سنتا جانتا ہے (ف۱۴۲) - جن کا سن زیادہ ہو چکا اور اولاد ہونے کی عمر نہ رہی اور پیرانہ سالی کے باعث ۔ (ف۱۴۳) - اور بال ، سینہ ، پنڈلی وغیرہ نہ کھولیں ۔ (ف۱۴۴) - بالائی کپڑوں کو پہنے رہنا ۔ پارہ 18 سورہ 24 سورہ النور آیت 60
|
(#26)
![]() |
|
|||
![]() ![]() ![]() مردوں کے لیے حکم
30. قُلْ لِّلْمُؤْمِنِیْنَ یَغُضُّوْا مِنْ اَبْصَارِهِمْ وَ یَحْفَظُوْا فُرُوْجَهُمْ ذٰلِكَ اَزْكٰى لَهُمْ اِنَّ اللّٰهَ خَبِیْرٌۢ بِمَا یَصْنَعُوْنَ۳۰ 30. مسلمان مردوں کو حکم دو اپنی نگاہیں کچھ نیچی رکھیں (ف۵۴) اور اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کریں (ف۵۵) یہ ان کے لئے بہت ستھرا ہے بیشک اللہ کو ان کے کاموں کی خبر ہے پارہ 18 سورہ 24 سورہ النور آیت 30 (ف۵۴) - اور جس چیز کا دیکھنا جائز نہیں اس پر نظر نہ ڈالیں ۔ مسائل : مرد کا بدن زیرِ ناف سے گھٹنے کے نیچے تک عورت ہے ، اس کا دیکھنا جائز نہیں اور عورتوں میں سے اپنے محارم اور غیر کی باندی کا بھی یہی حکم ہے مگر اتنا اور ہے کہ ان کے پیٹ اور پیٹھ کا دیکھنا بھی جائز نہیں اور حُرۂ اجنبیہ کے تمام بدن کا دیکھنا ممنوع ہے ۔ اِنْ لَّمْ یَاْمَنْ مِّنَ الشَّھۡوَہ وَ اِنْ اَمِنَ مِنھَا فَالْمَمْنُوعُ النَّظرُ اِلیٰ مَاسِوٰی الْوَجْہِ وَالْکَفِّ وَ القَدَمِ وَ مَنْ یَّامَنُ فَاِنَّ الزَّمَانَ زَمَانُ الْفَسَادِ فَلَا یَحِلُّ النَّظَرُ اِلیَ الحُرَّۃِ الاَجنَبِیَّۃِ مُطْلَقًا مِّن غَیرضُرُورۃٍ مگر بحالتِ ضرورت قاضی و گواہ کو اور اس عورت سے نکاح کی خواہش رکھنے والے کو چہرہ دیکھنا جائز ہے اور اگر کسی عورت کے ذریعہ سے حال معلوم کر سکتا ہو تو نہ دیکھے اور طبیب کو موضعِ مرض کا بقدرِ ضرورت دیکھنا جائز ہے ۔ مسئلہ : اَمْرد لڑکے کی طرف بھی شہوت سے دیکھنا حرام ہے ۔ (مدارک و احمدی) (ف۵۵) - اور زنا و حرام سے بچیں یا یہ معنٰی ہیں کہ اپنی شرم گاہوں اور ان کے لواحق یعنی تمام بدنِ عورت کو چھپائیں اور پردہ کا اہتمام رکھیں ۔
|
(#27)
![]() |
|
|||
![]() ![]() ![]() آج کل ایک چیز بہت عام ہے فیمیل کا میلز کے ساتھ شیک ہینڈ کرنا
یعنی مصافحہ عورت سے مصافحہ کے متعلق ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہ فرماتی ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جس عورت کو بیت کرتے اسے اپنی زبان مبارک سے فرماتے میں نے تجھے بیت کیا خدا کی قسم سلسلہ پیت میں آپ کا ہاتھ کبھی کسی عورت کے ہاتھ کیساتھ نہیں چھوا بخاری و مسلم آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا انی الا اصافع النساء یعنی میں عورتوں سے مصافحہ نہیں کرتا موطا امام احمد کتاب کالج اور لڑکی فیض القادری احمد اویسی رضوی
|
(#28)
![]() |
|
|||
![]() ![]() ![]() |
(#29)
![]() |
|
|||
![]() ![]() ![]() آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا" عورت کے لیے پردہ ضروری ہے کیونکہ جب وہ نکلتی ہے تو شیطان اسے بہکانے کے لیے مواقع تلاش کرتا ہے
ترمذی شریف جلد 1 کتاب الرضاع حدیث 1044 راوی حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ غیر محرم عورتوں سے خلوت کی ممانعت آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا "عورتوں کے پاس داخل ہونے سے پرہیز کرو ایک انصاری شخص نے عرض کیا یا رسول اللہ! حمو کے متعلق کیا ارشاد ہے؟ فرمایا حمو تو موت ہے ترمذی شریف جلد 1 کتاب الرضاع حدیث 1042 راوی حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ اس حدیث کی تفصیل میں موجود ممانعت کے متعلق کو شخص جب کسی عورت کے ساتھ خلوت میں رہتا ہے تو ان کے درمیان تیسرا شیطان ہوتا ہے حمو شوہر کے باپ کے علاوہ بھائیوں کو اور عزیزواقارب کو کہا جاتا واللہ اعلم
|
(#30)
![]() |
|
|||
![]() ![]() ![]() |
![]() ![]() |
Bookmarks |
Tags |
ضروی, پردہ, کرنا, کیا, ہے؟, >, hai, kia, parda, zaruri |
|
|
![]() |
||||
Thread | Thread Starter | Forum | Replies | Last Post |
کہو کیا میں خدا کے سوا اور پروردگار تلاش کر | ROSE | Quran | 3 | 07-06-2012 09:39 PM |
کیا قرآن کریم مصحف کو دیکھ کر پڑھنا افضل ہے | ROSE | Quran | 3 | 07-04-2012 03:42 PM |
ابن صیاد کون ہے ؟ اور کیا یہی مسیح دجال ہے ؟ | ROSE | Quran | 3 | 07-04-2012 01:05 PM |
جب رمضان کا پہلا دن آتا ہے تو کیا ہوتا ہے؟؟؟ | ROSE | Ramdan Ul Mubarak | 0 | 07-27-2011 12:15 PM |
شریف برادران نا اہل، آپ کی رائے؟ | -|A|- | Political Issues Of Pakistan | 29 | 02-27-2009 01:56 PM |