Quran !!!!Quran ki Nazar Sey!!!! |
Advertisement |
![]() ![]() |
|
Thread Tools | Display Modes |
|
(#1)
![]() |
|
|||
(۳۹)ان کا کیا بگڑتا اگر وہ اللہ اور یومِ آخر پر ایمان رکھتے اور اللہ کے بخشے ہوئے مال میں سے خرچ کرتے ؟ اللہ ان کو خوب جانتا ہے ۔ (۴۰)اللہ ذرہ برابر کسی کی حق تلفی نہیں کرے گا اگر ایک نیکی ہو گی تو وہ اس کو کئی گنا کر دے گا اور خاص اپنے پاس سے بہت بڑا اجر عطا فرمائے گا(۹۵) ۔ (۴۱)اس دن ( ان کا ) کیا حال ہو گا جب ہم ہر امت میں سے ایک گواہ لائیں گے اور تمہیں ان لوگوں پر گواہ بنا کر کھڑا کریں گے (۹۶)۔ (۴۲)اس دن وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا تھا اور رسول کی نافرمانی کی تھی تمنا کریں گے کہ کاش ان کے سمیت زمین برابرکر دی جاتی وہ اللہ سے کوئی بات چھپا نہ سکیں گے
|
Sponsored Links |
|
(#2)
![]() |
|
|||
(۴۳)اے ایمان والو !نشہ کی حالت(۹۷) میں نماز کے قریب نہ جاؤجب تک کہ یہ نہ جانو(۹۸) کہ تم کیا کہہ رہے ہو اور جنابت (۹۹)کی حالت میں بھی نماز کے قریب نہ جاؤ جب تک کہ غسل نہ کر لو الا یہ کہ رہ گزر میں ہو(۱۰۰) اور اگر تم بیمار ہو یا سفر میں ہو یا تم میں سے کوئی رفع حاجت کر کے آئے یا تم نے عورتوں کو چھوا ہو(۱۰۱)( مباشرت کی ہو) اور پانی میسر نہ آئے تو پاک زمین سے کام لو ۔اس سے اپنے چہرے اور ہاتھوں پر مسح کرلو(۱۰۲) ۔بے شک اللہ درگزر کرنے والا بخشنے والا ہے(۱۰۳) ۔ (۴۴)تم نے(۱۰۴) ان لوگوں کو نہیں دیکھا جنہیں کتا ب کا ایک حصہ(۱۰۵) دیا گیا ہے وہ گمراہی مول لے رہے ہیں وہ چاہتے ہیں کہ تم بھی راہ سے بھٹک جاؤ۔
|
(#3)
![]() |
|
|||
(۴۵)اللہ تمہارے دشمنوں کو اچھی طرح جانتا ہے اور اللہ رفاقت کے لئے بھی کافی ہے اور اللہ مدد کے لئے بھی کافی ہے ۔ (۴۶)یہود میں کچھ لوگ ایسے ہیں جو بات کو اس کی اصل جگہ سے پھیر دیتے ہیں اور دین پر طعن(۱۰۶) کرنے کی غرض سے زبان کو تو ڑ مروڑ کر کہتے ہیں سمعنا وعصینا(ہم نے سنا اور خلاف ورزی کی) اسمع غیر مسمع (سنئے اور نہ سن سکو ) اور راعنا(اے ہمارے چروا ہے )(۱۰۷) اگر وہ سمعنا واطعنا(ہم نے سنا اور اطاعت کی ) اور اسمع(سنئے ) اور انظرنا (ہماری طرف توجہ فرمائیے ) کہتے تو ان کے حق میں بہتر ہوتا ، اور یہ بات بھی بالکل درست ہوتی لیکن ان کے کفر کی وجہ سے اللہ نے ان پر لعنت کر دی ہے(۱۰۸) اس لئے وہ کم ہی ایمان رکھتے ہیں ۔
|
(#4)
![]() |
|
|||
(۴۷)اے وہ لوگو جنہیں کتا ب دی گئی !ایمان لاؤ اس ( کتاب ) پر جو ہم نے نازل کی ہے اور جو اس کتاب کی تصدیق کرتی ہے جو تمہارے پاس موجود ہے قبل اس کے کہ ہم چہروں کو مسخ کرکے پیچھے پھیردیں (۱۰۹) یا ان پر بھی اسی طرح لعنت کریں جس طرح سبت والوں (۱۱۰)پر لعنت کی تھی اور اللہ کی بات تو پوری ہوکر رہتی ہے ۔ (۴۸)اللہ شرک(۱۱۱) کو کبھی نہیں بخشے گا اس کے سوا دوسرے گناہوں کو جس کے لئے چا ہے گا معاف کر دے گا(۱۱۲) اور جو کوئی اللہ کا شریک ٹھہراتا ہے وہ بہت بڑے گنا ہ کا مرتکب ہوتا ہے(۱۱۳) ۔ (۴۹)کیاتم نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جو اپنے کو پاکیزہ ٹھہراتے ہیں (۱۱۴) حالانکہ پاکیزگی اللہ ہی جسے چاہتا ہے عطاکرتا ہے اور ان کے ساتھ ذرہ برابر بھی ناانصافی نہیں کی جائیگی ۔
|
(#5)
![]() |
|
|||
(۵۰)دیکھو یہ لوگ کس طرح اللہ پر جھوٹ باندھ رہے ہیں اور ان کے صریح گناہ گار ہونے کے لئے یہ ایک گناہ ہی کافی ہے ۔ (۵۱)کیا تم نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جنہیں کتاب کا ایک حصہ دیا گیا تھا یہ جبت(۱۱۵) ( اوہام و خرافات ) اور طاغوت (۱۱۶)پر اعتقاد رکھتے ہیں اور کافروں کے متعلق کہتے ہیں کہ یہ لوگ اہل ایمان کے مقابلہ میں زیادہ صحیح راستہ پر ہیں (۱۱۷)۔ (۵۲)یہ وہ لوگ ہیں جن پر اللہ نے لعنت کی ہے اور جن پر اللہ لعنت کر دے ان کا تم کوئی مددگار نہ پاؤگے
|
(#6)
![]() |
|
|||
(۵۳)کیا ان کے قبضہ میں سلطنت کا کوئی حصہ آ گیا ہے ؟ اگر ایسا ہوتا تو یہ دوسروں (۱۱۸)کو رتی برابر بھی نہ دیتے(۱۱۹) ۔ (۵۴)یا پھر یہ لوگوں سے اس بنا پر حسد کر رہے ہیں کہ اللہ نے انہیں اپنے فضل سے نوازا ہے(۱۲۰) اگر یہ بات ہے تو ( انہیں اس بات کو بھولنا نہیں چاہئیے کہ ) ہم نے آل ابراہیم کو کتاب وحکمت سے نوازا تھا اور عظیم سلطنت بھی عطا فرمائی تھی(۱۲۱) ۔ (۵۵)مگر ان میں سے کوئی اس پر ایمان لایا اور کسی نے روگردانی کی اور ( روگردانی کرنے والوں کے لئے ) جہنم کی بھڑکتی ہوئی آگ کافی ہے ۔
|
(#7)
![]() |
|
|||
(۵۶)جن لوگوں نے ہماری آیتوں کا انکار کیا ان کو ہم آگ میں جھونک دیں گے اور جب کبھی ایسا ہو گا کہ ان کے بدن کی کھال پک جائیگی ہم اس کی جگہ دوسری کھال پید ا کر دیں گے تاکہ وہ ( اچھی طرح ) عذاب کامزہ چکھیں ۔یقینا اللہ تعالیٰ زبردست قدر ت والا ہے اور حکیم بھی (۱۲۲) ۔ (۵۷)اور جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کئے ان کو ہم ایسے باغوں میں داخل کرینگے جس کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی وہ اس میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے ان کے لئے وہاں پاکیزہ بیویا ں ہونگی نیز انہیں ہم گھنی چھاؤ ں میں داخل کریں گے
|
(#8)
![]() |
|
|||
(۵۸)اللہ تمہیں حکم دیتا ہے کہ امانتوں (۱۲۳) کو ان کے حقداروں کے حوالہ کرو اور جب لوگوں کے درمیان فیصلہ کرو تو عدل کے ساتھ فیصلہ کرو(۱۲۴) اللہ تمہیں بہترین باتوں کی نصیحت کرتا ہے یقینا اللہ سب کچھ سننے والا اور سب کچھ جاننے والا ہے ۔ (۵۹)اے ایمان والو !اللہ کی اطاعت کرو ، رسول کی اطاعت کرو، اور ان لوگوں کی جو تم میں سے صاحب امر(۱۲۵) ( صاحب اختیار ) ہوں پھر اگر تمہارے درمیان کسی معاملہ میں نزاع پیدا ہو جائے تو اس کو اللہ اور رسول کی طرف لوٹاؤ(۱۲۶) اگر تم اللہ اور یوم آخر پر ایمان رکھتے ہو یہ طریقہ باعث خیر بھی ہے اور بہتر نتیجہ کا موجب بھی (۱۲۷) ۔ (۶۰)کیا تم نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جن کا دعویٰ تو یہ ہے کہ جو کتاب تم پر ناز ل کی گئی ہے اس پر نیز تم سے پہلے ناز ل کی گئی تھی اس پر بھی وہ ایمان رکھتے ہیں ، لیکن چاہتے ہیں کہ اپنے معاملات فیصلہ کے لئے طاغوت(۱۲۸) ( سرکشوں )کے پاس لے جائیں حالانکہ انہیں اس سے انکا رکا حکم دیا گیا تھا اور شیطان چاہتا ہے کہ انہیں بھٹکا کر بہت دور لے جائے ۔
|
(#9)
![]() |
|
|||
(۶۱)جب ان سے کہا جاتا ہے کہ آؤ اس ( حکم ) کی طرف جو اللہ نے نازل فرمایا ہے اور آؤ رسول کی طرف تو تم دیکھتے ہو کہ منافقین تم سے کترانے لگتے ہیں (۱۲۹) ۔ (۶۲)تو اس وقت ان کا کیا حال ہو گا جب کہ ان کی ان حرکتوں کی وجہ سے ان پر مصیبت آ پڑے گی ؟ اس وقت وہ تمہارے پاس اللہ کی قسمیں کھاتے ہو ئے آئیں گے کہ ہم تو بھلائی چاہتے تھے اور ہمارا مقصد تو ( دونوں کے درمیان) موافقت پیدا کرنا تھا(۱۳۰) ۔ (۶۳)ان لوگوں کے دلوں میں جو کچھ ہے اسے اللہ جانتا ہے تو ان سے صرف نظر کرو اور انہیں نصیحت کرو اور ان سے ایسی بات کہو جو ان کے دلوں میں اتر جانے والی ہو (۱۳۱) ۔
|
(#10)
![]() |
|
|||
(۶۴)ہم نے جو رسول بھی بھیجا اسی لئے بھیجا کہ اللہ کے حکم سے اس کی اطاعت کی جائے (۱۳۲) اور یہ لوگ جب اپنے نفس پر ظلم کر بیٹھتے تھے اگر تمہاری خدمت میں حاضر ہوتے اور اللہ سے معافی مانگتے اور رسول بھی ان کے لئے معافی کی دعا کرتا (۱۳۳) تو یقیناً وہ اللہ کو توبہ قبول کرنے والا اور رحم فرمانے والا پاتے ۔ (۶۵)مگر نہیں ( اے پیغمبر !)تمہارے رب کی قسم ، یہ لوگ مومن نہیں ہوسکتے جب تک کہ یہ اپنے نزاعی معاملات میں تمہیں فیصلہ کرنے والا نہ مان لیں پھر جو فیصلہ تم کرو اس پر اپنے دلوں میں بھی تنگی محسوس نہ کریں بلکہ اسے سر آنکھوں سے تسلیم کر لیں (۱۳۴) ۔ (۶۶)اگر ہم نے انہیں حکم دیا ہوتا کہ اپنے آپ کو قتل کرو یا اپنے گھروں سے نکل کھڑے ہو تو ان میں سے چند کے سوا کو ئی بھی اس کی تعمیل نہ کرتا (۱۳۵) حالانکہ جس بات کی انہیں نصیحت کی جاتی ہے اگر یہ اس پر عمل کرتے تو یہ بات ان کے حق میں بہتر ی کا باعث اور زیادہ ثابت قدمی کا موجب ہوتی ۔ (۶۷)اور اس صورت میں ہم انہیں اپنے پاس سے اجر عظیم عطا کرتے ۔
|
![]() ![]() |
Bookmarks |
Tags |
ء, سورۃ, ۴ |
|
|
![]() |
||||
Thread | Thread Starter | Forum | Replies | Last Post |
اورجو شخص الله اور اس کے رسول کا فرمانبردا | ROSE | Quran | 2 | 07-06-2012 09:21 PM |
ان شاء اللہ اور انشاء اللہ میں فرق | ROSE | Quran | 5 | 07-04-2012 03:57 PM |
سیدنا جابر الانصاری (رضی اللہ عنہ) سے روایت | ROSE | Hadees Shareef | 3 | 02-11-2012 01:57 AM |
وائرس پھیلانےکا الزام، انٹرنیٹ سروس بند | -|A|- | Computer and Information Technology | 11 | 01-29-2011 12:55 AM |
سولہ سو سال پرانا انجیل کا نسخہ | -|A|- | Islamic Issues And Topics | 7 | 07-27-2009 05:21 AM |