| Islamic Issues And Topics !!! Post Islamic Issues And Topics Here !!! |
| Advertisement |
![]() |
|
|
Thread Tools | Display Modes |
|
(#11)
|
|
|||
Show Printable Version
Email this Page
08-26-2012, 03:05 AM
صدیق رضی اللہ عنہ کے لئے ہے خدا کا رسول بس آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے 12 ربیع الاول 11 ھجری کو وصال فرمایا ۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ خلیفہ منتخب ہوئے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے آخری دور میں جھوٹے نبی پیدا ہو چکے تھے ۔ لیکن جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وصال فرمایا تو کئی اور فرقے اسلام کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ۔ ایک تو جھوٹے مدعیان نبوت تھے ۔ ان کے علاوہ ایک گروہ ایسا پیدا ہوا ۔ جس نے زکوٰۃ دینے سے انکار کر دیا ۔ اور ساتھ ایک اور گروہ سامنے آیا ۔ جنہوں نے دین اسلام سے انحراف کیا ۔ یعنی مرتدین اسلام ۔ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے لئے یہ بڑا سخت وقت تھا ۔ آپ نے ان سب فتنوں کا بڑی بہادری ، شجاعت اور فہم و بصیرت سے مقابلہ کیا ۔ حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا قول ہے ۔ لقد قمنا بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مقاما کنا نھلک فیہ لولا ان اللہ من علینا بابی بکر ” ہم سب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد ایسے حالات میں گھر گئے تھے ۔ کہ اگر اللہ نے ابوبکر رضی اللہ عنہ کے ذریعہ ہم پر احسان نہ کیا ہوتا تو ہم ہلاک ہو جاتے ۔ “
|
| Sponsored Links |
|
|
|
(#12)
|
|
|||
Show Printable Version
Email this Page
08-26-2012, 03:05 AM
عرف عام میں اگرچہ خلفائے راشدین میں حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کو زیادہ شہرت حاصل ہے ۔ لیکن حق یہ ہے کہ اگر خلیفہ اول نے پورے عرب کو ایک اسلام کے عَلَم کے نیچے لا کر نہ جمع کر دیا ہوتا ۔ تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے جو عظیم کارنامے انجام دئیے ۔ ان کے لئے راہ ہموار نہیں ہو سکتی تھی ۔ ( صدیق اکبر از مولانا سعید احمد اکبر آبادی ص 11 ۔ مطبوعہ دہلی 1957ء ) حضرت صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کی مدت خلافت سوا دو برس ہے ۔ اور اس قلیل مدت میں آپ نے جو عظیم الشان کارنامے انجام دئیے ۔ ان کی مثال تاریخ اسلام میں مشکل ہی سے ملے گی ۔ مولانا طالب الہاشمی مرحوم لکھتے ہیں کہ : ” حضرت ابوبکر صدیق کی مدت خلافت صرف سوا دو برس ہے لیکن اس قلیل مدت میں انہوں نے جو عظیم الشان کارنامے انجام دئیے ۔ ان کا حال پڑھ کر انسان ورطہ حیرت میں غرق ہو جاتا ہے ۔ انہیں اپنے دور خلافت کا بیشتر حصہ اندرونی اور بیرونی دشمنوں سے نمٹنے میں صرف کرنا پڑا ۔ لیکن اس کے باوجود وہ ملکی نظم و نسق سے غافل نہیں رہے فی الحقیقت انہوں نے اپنی قوت ایمانی ، تدبر و فراست اور عزم و ہمت کی بدولت نوزائیدہ خلافت اسلامیہ کو اتنی مستحکم بنیادوں پر قائم کر دیا ۔ جس پر ان کے اولوالعزم جانشین حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے ایک عظیم الشان تعمیر کر دی ۔ ( سیرت خلیفۃ الرسول : ص 477 ) علم و فضل کے اعتبار سے حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ بڑے جامع الکمالات تھے ۔ تفسیر ، حدیث ، علم تفسیر ، علم الانساب ، شعر و سخن ، حکایت ، تحریر و کتابت میں انہیں مہارت تامہ حاصل تھی ۔ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کا عظیم الشان کارنامہ ” جمع قرآن مجید “ ہے ۔ موطا امام مالک میں ہے کہ : حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے حضرت زید بن ثابت انصاری رضی اللہ عنہ کو حکم دیا کہ قرآن مجید کے تمام اجزاءکو جمع کر کے ایک کاغذ پر یک جا جمع کرنے کا اہتمام کریں ۔ چنانچہ حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ نے یہ عظیم الشان کارنامہ انجام دیا ۔
|
|
(#13)
|
|
|||
Show Printable Version
Email this Page
08-26-2012, 03:05 AM
وفات : 7 جمادی الثانی 13 ہجری کو حضرت صدیق اکبر رضی اللہ عنہ نے غسل کیا ۔ اس دن سردی بہت زیادہ تھی ۔ جس کی وجہ سے بخار ہو گیا ۔ 15 دن مسلسل بخار رہا ۔ 22 جمادی الثانی 13 ہجری بروز دو شنبہ مغرب اور عشاءکے درمیان انتقال کیا ۔ حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے نماز جنازہ پڑھائی ۔ اور حجرہ عائشہ رضی اللہ عنہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پہلو میں دفن کئے گئے ۔ وفات کے وقت عمر 63 سال تھی ۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے آپ کی وفات پر ارشاد فرمایا : ” آج خلافت نبوت کا انقطاع ہو گیا ۔ “ دعا کریں ، حضرت ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے اپنے چچا ابو عامر رضی اللہ عنہ کا پیغام رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیا تو آپ نے پہلے پانی منگوایا ، وضو کیا پھر ہاتھ اٹھائے اور دعا کی ۔ ” اے اللہ ! ابو عامر عبید کو معاف کر دے اور قیامت کے دن اسے بے شمار لوگوں پر برتری عطا فرما ۔ “ ( صحیح بخاری ، المغازی : 4323 ) اس روایت میں کوئی تعزیت کا موقع نہیں ہے بلکہ انہوں نے حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے کہا کہ میرے لئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے دعا کی اپیل کرنا ، آپ نے ان کی وصیت پر عمل کرتے ہوئے ہاتھ اٹھا کر دعا فرمائی ، اس حدیث سے تعزیت کے موقع پر ہاتھ اٹھا کر دعا کرنے کا مسئلہ کشید کرنا محل نظر ہے ۔ ( واللہ اعلم ) جناب ملک عبدالرشید
|
![]() |
| Bookmarks |
| Tags |
| اللہ, اکبر, حضرت, رضی, صدیق, عنہ |
|
|
Similar Threads
|
||||
| Thread | Thread Starter | Forum | Replies | Last Post |
| خاتون جنّت حضرت فاطمہ الزّہرا رضی اللہ عن¬ | life | Islamic Issues And Topics | 33 | 08-21-2012 11:47 PM |
| حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہ روایت کرتے | ROSE | Hadees Shareef | 2 | 07-08-2012 06:29 PM |
| صدیقہ کائنات رضی اللہ عنہا و أرضاھا کا عِل | ROSE | Quran | 15 | 07-06-2012 10:33 PM |
| حضرت حارثة بن وهب الخزاعي رضی اللہ عنہ سے ر | ROSE | Hadees Shareef | 6 | 02-10-2012 11:53 PM |
| حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہ روایت کرتے | ROSE | Hadees Shareef | 4 | 02-10-2012 11:41 PM |