Islamic Issues And Topics !!! Post Islamic Issues And Topics Here !!! |
Advertisement |
|
Thread Tools | Display Modes |
|
(#1)
![]() |
|
|||
تیسرے خلیفہ :: عثمان رضی اللہ عنہ
حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ 23 ذوالحجہ کی آخری تاریخوں میں خلیفہ ثانی امیر المومنین حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ پر ایک مجوسی ابولولو فیروز نے نماز فجر میں قاتلانہ حملہ کیا ۔ جس میں آپ شدید زخمی ہو گئے ۔ اور یکم محرم 24 ھ کو آپ نے داعی اجل کو لبیک کہا ۔ آپ نے شہادت سے پہلے یہ وصیت فرمائی کہ حضرت عثمان ، علی ، طلحہ ، زبیر ، سعد بن ابی وقاص اور عبدالرحمان بن عوف رضوان اللہ علیہم اجمعین یہ چھ آدمی تین دن کے اندر اندر کسی کو خلیفہ منتخب کر لیں ۔ اور تین دن صہیب رومی قائم مقام خلیفہ ہوں گے ۔ دو دن نئے خلیفہ کے انتخاب کے لئے بحث و مباحثہ جاری رہا لیکن کوئی بات طے نہ ہو سکی ۔ تیسرے دن حضرت عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ نے کہا : کہ ہم میں سے تین آدمی ایک ایک شخص کے حق میں دستبردار ہو جائیں ۔ تا کہ چھ کی بحث تین میں محدود ہو جائے ۔ اس پر حضرت زبیر رضی اللہ عنہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے حق میں دستبردار ہو گئے ۔ حضرت طلحہ رضی اللہ عنہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے حق میں اور حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ حضرت عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کے حق میں دستبردار ہو گئے ۔ حضرت عبدالرحمان بن عوف رضی اللہ عنہ نے کہا : کہ میں امیدواری سے دستبردار ہوتا ہوں اب بحث صرف حضرت عثمان اور حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ میں رہ گئی ۔ حضرت عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ نے ایثار کیا تھا ۔ اس لئے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ اور حضرت علی رضی اللہ عنہ دونوں نے اپنا آخری فیصلہ ان کے سپرد کر دیا ۔ حضرت عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ نے تمام صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کو مسجد نبوی میں جمع کیا ۔ اور ایک مختصر تقریر کی ۔ اور اپنا فیصلہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے حق میں دے دیا ۔ یہ 4 محرم 24 ھ کا واقعہ ہے ۔ چنانچہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ جن کا تعلق بنی امیہ سے تھا ۔ تیسرے خلیفہ راشد منتخب ہوئے ۔ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کا شجرہ نسب پانچویں پشت پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے مل جاتا ہے ۔ شجرہ نسب یہ ہے : عثمان بن عفان بن ابی العاص بن امیہ بن عبد شمس بن عبدمناف/ والدہ کی طرف سے بھی شجرہ نسب پانچویں پشت پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے مل جاتا ہے ۔ شجرہ نسب یہ ہے : ارویٰ بنت کریز بن ربیعہ بن حبیب بن عبد شمس بن عبد مناف ۔ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی نانی ام حکیم البیضا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دادا سردار عبدالمطلب کی صاجزادی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے والد عبداللہ کی سگی بہن بھی اس لحاظ سے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سگی پھوپھی کے نواسے تھے ۔ اور حضرت علی رضی اللہ عنہ سے بھی آپ کا یہی رشتہ تھا ۔
|
Sponsored Links |
|
Bookmarks |
Tags |
اللہ, رضی, عنہ |
|
|
![]() |
||||
Thread | Thread Starter | Forum | Replies | Last Post |
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللٌھ تعالیٰ عنہ کہتے | ROSE | Hadees Shareef | 4 | 02-12-2012 12:29 AM |
حضرت حارثة بن وهب الخزاعي رضی اللہ عنہ سے ر | ROSE | Hadees Shareef | 6 | 02-10-2012 10:53 PM |
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی | ROSE | Hadees Shareef | 5 | 02-10-2012 10:49 PM |
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی | ROSE | Hadees Shareef | 4 | 02-10-2012 10:41 PM |
عثمان رضی اللہ عنہ کی فضیلت | ROSE | Islamic Images And Miracle Pics | 6 | 11-18-2010 04:18 PM |