دعوت القرآن/سورۃ 12:يوسف - Page 15 - MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

link| link| link| link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link |
MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community » Islam » Quran » دعوت القرآن/سورۃ 12:يوسف
Quran !!!!Quran ki Nazar Sey!!!!

Advertisement
Post New Thread  Reply
 
Thread Tools Display Modes
(#141)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: دعوت القرآن/سورۃ 12:يوسف - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   06-30-2011, 02:46 AM

جبکہ بائبل کے بیان کی یہ خصوصیت نہیں ہے ۔ دوسر فرق یہ ہے کہ اس واقعہ کی تمام کڑیاں بائبل میں بیان نہیں ہوئی ہیں جبکہ قرآن نے اس کو ایک مربوط واقعہ کے طور پر پیش کر دیا ہے اور ان اہم پہلوؤں کو روشنی میں لایا ہے جو پردہ غیب میں چلے گۓ تھے ۔ مثال کے طور پر یوسف کے خواب کی وہ تعبیر جو یعقوب علیہ السلام نے بتلائی تھی ۔ برادران یوسف کا ایک سازش کے مطابق یوسف کو لے جاتا اور اپنے باپ کو جھوٹا یقین دلانا کہ وہ اس کی حفاظت کریں گے یوسف کے کنویں میں پھینک دیۓ جانے پر ان کے اطمینان قلب کے لیے ان کی طرف وحی کا بھیجا جانا ، یوسف کو ’’تاویل احادیث‘‘ کا علم عطاء ہونا ، یوسف کے پیرہن کے پیچھے سے پھٹ جانے اور قرینہ کی گواہی کا وہ واقعہ جس سے ان کے بے گناہ ہونے کا ثبوت فراہم ہوا ، عزیز مصر کا یہ اعتراف کہ اس کی بیگم ہی خطا کار ہے ،

 

Sponsored Links
(#142)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: دعوت القرآن/سورۃ 12:يوسف - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   06-30-2011, 02:46 AM

بیگم عزیز کا ایک سازش کے تحت خواتین مصر کی دعوت کرنا ، خواتین مصر کا ایک بھری مجلس میں بول اٹھنا کہ یوسف انسان نہیں بلکہ فرشتہ ہے ، بیگم عزیز کی طرف سے یوسف کو جیل بھیج دینے کی دھمکی ، یوسف کی ثابت قدمی کے لیے دعا ، قید خانہ میں یوسف کی تبلیغ، بادشاہ کی اجازت سے قید خانہ جانا اور یوسف سے خوابکی تعبیر پوچھنا ، بادشاہ کے طلب کرنے پر یوسف کا رہا ہونے سے ا نکار اور خواتین مصر کی سازش کی تحقیق کا مطالبہ، بادشاہ کا تحقیق کرنا اور یوسف کا بے گناہ ثابت ہونا ، بن یمین کے روک لیے جانے پر یعقوب کو صدمہ ، یعقوب کا اپنے بیٹوں کو یہ ہدایت دینا کہ وہ یوسف کا کھوج لگائیں ، یوسف کا اپنے بھائیوں کو معاف کرنا، قافلہ کے پیراہن یوسف کو لے کر مصر سے روانہ ہونے پر یعقوب کا یوسف کی مہک محسوس کرنا، پیراہن یوسف کے یعقوب کے چہرے پر ڈال دینے سے ان کی بینائی کا لوٹ آنا ، برادران یوسف کا معافی طلب کرتا ، یوسف کا اپنے والدین کو تخت پر بٹھانا اور ان کا پورا پورا احترام کرنا ، برادران یوسف کا یوسف کے آگے جھک جانا ، یوسف کا اللہ کے حضور حمد و ثنا کرا

 

(#143)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: دعوت القرآن/سورۃ 12:يوسف - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   06-30-2011, 02:47 AM

۔ اور اس کا شکر ادا کرتے ہوۓ اپنے حسن خاتمہ کے لیے دعا کرنا ۔ یہ اور اس قسم کی دوسرے اہم باتوں کے ذکر سے بائبل کے صفحات خالی ہیں ۔ پھر ایک امی نے یہ سرگزشت کس طرح بے کم و کاست بیان کر دی اور تاریخ کے گم شدہ اوراق کو کس طرح منظر عام پر لایا ؟ اس کا صحیح جواب اس کے سوا کچھ ہو ہی نہیں سکتا کہ وحی الٰہی نے یہ سرگزشت بیان کی ہے ۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی طرف سے بائبل سے نقل کرکے بیان نہیں کی ہے اور آج بھی جو شخص تحقیق کی غرض سے قرآن اور بائبل کا تقابلی مطالعہ کرے گا وہ اس حقیقت کو محسوس کیے بغیر نہیں رہے گا۔‘‘

157 ۔ یعنی اکثر لوگوں کا حال یہ ے کہ وہ دلیل سے بات سمجھنا نہیں چاہتے بلکہ اپنے غلط خیالات پر جمے رہنا چاہتے ہیں ورنہقرآن پر ایمان لانے کے لیے یہ ایک دلیل ہی کافی ہے جو اس کے وحی الٰھی ہونے کے ثبوت میں اوپر بیان ہوئی ۔

 

(#144)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: دعوت القرآن/سورۃ 12:يوسف - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   06-30-2011, 02:47 AM

158 ۔ نبی صلی اللہ ولیہ وسلم کا پیغام لوگون تک پہنچانے کی خدمت بے غرض ہو کر اور کسی قسم کا معاوضہ طلب کے بغیر انجام دے رہے تھے اس لیے یہ شبہ کرنے کی کوئی گنجائش نہیں تھی کہ آپ اپنے مچاد کی خاطر یہ کام انجام دے رہے ہیں ۔

159 ۔ یعنی انبیاء علیہمالسلام کے ذریعہ توحید کا جو سبق لوگوں کو سکھایا گیا تھا اور جس کو لوگ بھول چکے ہیں قرآن اسی سبق کی یاد دہانی ہے اور یہ یاد دہانی کسی ایک قوم کے لیے نہیں بلکہ تمام اقوام اور تمام انسانوں کے لیے ہے ۔

160۔ یہ اصل وجہ ہے اس حق کو نہ پانے کی جس کی طرف قرآن دعوت دے رہا ہے ۔ توحید کی نشانیاں دنیا میں قدم قدم پر موجود ہیں مگر لوگوں نے اس کائنات کی ایسی غلط توجیہ کر لی ہے اور اپنی زندگی کے بارے میں ایسے غلط نظریات قائم کر لیے ہیں اور ان پر ایسے جم گۓ ہیں کہ ان نشانیوں کو نظر اٹھا کر دیکھنے کے لیے بھی آمادہ نہیں ہیں ۔

 

(#145)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: دعوت القرآن/سورۃ 12:يوسف - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   06-30-2011, 02:47 AM

161۔ یعنی خدا کو ماننا وہی معتبر ہے جو توحید کے ساتھ ہو کیونکہ شرک خدا کی صفات کی نفی ہے اور بندہ ، خدا سے صحیح تعلق اسی وقت قائم ہوجاتا ہے جب کہ وہ خداکو اسی طرح مانتا ہو جیسی کہ اس کی صفات ہیں ۔

آج بھی دنیا کی اکثریت خدا پر اعتقاد رکھتی ہے مگر نہ ہدایت کے سلسلہ میں اس کی طرف رجوع کرتے کی ضرورت محسوس کرتی ہے اور نہ اس کی اطاعت و بندگی سے انہیں کوئی سروکا ہے نیز وہ ایک خدا پر ہر گز مطمئن نہیں ہیں بلکہ اپنے اطمینان کے لیے بہت سے خدا تراش لیے ہیں ۔ ایسی صورت میں ان کا خدا پر اعتقاد بالکل بے معنی ہو کر رہ جاتا ہے مگر لوگوں کی اکثریت فریب نفس میں مبتلا ہے ۔

 

(#146)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: دعوت القرآن/سورۃ 12:يوسف - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   06-30-2011, 02:47 AM

162 ۔ یعنی یہ ہے میرا طریقہ اور میرا دین ۔

163۔ یعنی میری دعوت نہ بے دلیل ہے اور نہ غیر معقول اور نہ ہی کسی ایسے مذہب کو قبول کرنے کی دعوت ہے جس کے ساتھ علم اور فطرت کی روشنی نہیں ہے بلکہ میری دعوت سراسر معقول ، مدلل ، فطرت کی آواز اور علم کی پوری روشنی لیے ہوۓ ہے ۔

164 ۔ واضح ہو کہ مکہ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ آپ کے پیرو بھی دعوتی کام میں سرگرم تھے ۔ گویا امت مسلمہ کو اول روز ہی سے دعوتی کام کے لیے تیار کیا گیا ۔

165 ۔ معلوم ہوا کہ جتنے رسول بھی دنیا میں آۓ وہ سب انسانوں میں سے تھے اور مرد تھے نیز وہ شہروں کے رہنے والے تھے ۔ کیونکہ رسالت کا منصب نہایت پر وقار منصب ہے جس کے لیے مرد ہی موزوں ہوسکتے ہیں اور رسالت کی ذمہ داریوں کو ادا کرنے کے لیے اعلیٰ ذہنی صلاحیتوں کے ساتھ وقت کے فرعونوں کو خطاب کرنے کے مواقع کا حاصل ہونا بھی ضروری ہے اور یہ باتیں شہروں ہی میں میسر آ سکتی ہیں اس لیے پیغمبر بڑے بڑے شہروں ہی میں مبعوث کیے گیے ۔

 

(#147)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: دعوت القرآن/سورۃ 12:يوسف - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   06-30-2011, 02:47 AM

166 ۔ تشریح کے لیے ملاحظہ ہو سورہ انعام نوٹ 20 ۔

167۔ آخرت کے گھر سے مراد جنت ہے ۔

168۔ یعنی ہماری مدد رسولوں کے پاس ٹھیک اس وقت پہنچ گئی جب کہ وہ اپنی قوموں کے ایمان لانے سے مایوس ہو گۓ اور لوگوں کو جو ڈھیل مل گئی تھی اس کی بنا پر انہوں نے خیا ل کیا کہ عذاب کی جو وعیدیں سنائی گئی تھیں وہ جھوٹی تھیں ۔ ایمان نہ لانے کی بنا پر کوئی عذاب آنے والا نہیں ۔

یہاں اس بات کو بیان کرنے سے مقصود نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے ساتھیوں کو تسلی دینا ہے کہ کاروں کو جو ڈھیل دی جارہی ہے وہ اللہ کی حکمت کا تقاضا ہے ۔ یہ ڈھیل اس وقت تک ہے جب تک کہ رسول ان کے ایمان لانے کی طرف سے بالکل مایوس نہیں ہوجاتا ۔ اگر بات مایوسیکی حد تک پہنچ گئی تو وہ عذاب کی لپیٹ میں آ جائیں گے اور اہل ایمان کے حق میں اللہ کی مدد نازل ہوگی اور انہیں ان کافروں سے بھی نجات مل جاۓ گی اور عذاب سے بھی محفوظ رہیں گے ۔

 

(#148)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: دعوت القرآن/سورۃ 12:يوسف - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   06-30-2011, 02:47 AM

169 ۔ قرآن میں پیغمبروں اور ان کی قوموں کی جو سرگزشتیں بیان کی گئی ہیں ان کا اصل مقصد یہی ہے کہ لوگ ان سے عبرت حاصل کریں اور محض ماضی کے قصے سمجھ کر نہ پڑھیں ۔

170 ۔ اشارہ ہے تورات کی طرف کہ اس میں جو رہنمائی دی گئی تھی قرآن اس کی تصدیق کرتا ہے ۔ تورات کی موجودہ کتاب پیدائش میں یوسف کا جو قصہ بیان ہوا ہے وہ اگر چہ قرآن کے بیان سے مختلف ہے لیکن جہاں تک اصل واقعہکا تعلق ہے دونوں میں مطابقت پائی جاتی ہے اور یہ مطابقت اس بات کی دلیل ہے کہنبی صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ قصہ اپنی طرف سے گھڑ کر پیش نہیں کیا ہے بلکہ جس ہستی نے تورات نازل کی تھی اس نے قرآن نازل کیا ہے اور تورات کے اوراق سے جو حقیقتیں مٹ گئی تھیں قرآن میں ان کو ثبت کر دیا گیا ۔

171 ۔ تفصیل کے اصل معنی کھول کر بیان کرنے کے ہیں مطلب یہ ہے کہ قرآن میں تمام ضروری باتیں کھول کر بیان کی گئی ہیں تاکہ اللہ کا راستہ کون سا ہے ، وہکن باتوں کو پسند اور کن باتوں کو ناپسند کرتا ہے اور اس کی تعلیمات کیا ہیں ان کو معلوم کرتے میں کسی کو کوئی دقعت پیش نہ آۓ ۔

172 ۔ یعنی قرآن ہدایت کی جو راہ کھو لتا ہے اس پر چل کر اہل ایمان اللہ کی رحمت کے مستحق بن سکتے ہیں

 

(#149)
Old
Sami Sami is offline
 


Posts: 2,420
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Sep 2010
Location: .. In My Gfs Heart ..
Gender: Male
Default Re: دعوت القرآن/سورۃ 12:يوسف - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   06-30-2011, 03:04 AM

Jazak ALLAH .. !!

 

(#150)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: دعوت القرآن/سورۃ 12:يوسف - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   06-30-2011, 07:35 AM

thanks sami...

 

Post New Thread  Reply

Bookmarks

Tags
دعوت

« Previous Thread | Next Thread »

Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
دعوت القرآن/سورۃ 11: ہود life Quran 99 08-13-2012 02:58 AM
دعوت القرآن/سورۃ 1:الفاتحۃ life Quran 7 08-13-2012 02:23 AM
دعوت القرآن/سورۃ 7:الاعراف life Quran 10 08-13-2012 02:12 AM
دعوت القرآن/سورۃ 9:التوبۃ life Quran 180 08-13-2012 02:11 AM
دعوت القرآن/سورۃ 10:يونس life Quran 93 08-13-2012 02:07 AM


All times are GMT +5. The time now is 11:56 PM.
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.

All the logos and copyrights are the property of their respective owners. All stuff found on this site is posted by members / users and displayed here as they are believed to be in the "public domain". If you are the rightful owner of any content posted here, and object to them being displayed, please contact us and it will be removed promptly.

Nav Item BG