MobiLe Zone !!! Discuss latest mobiles post there pictures and softwares !!! |
Advertisement |
![]() ![]() |
|
Thread Tools | Display Modes |
(#1)
![]() |
|
|||
![]() ![]() ![]() OPPO
نے گھومنے والے کیمرے سے مزین N1 Mini پاکستان میں لانچ کر دیا سمارٹ فونز بنانے والی عالمی شہرت یافتہ چینی موبائل کمپنی OPPO جس نے حال ہی میں پاکستانی مارکیٹ میں قدم رکھا ہے، اسکی جانب سے نیا سمارٹ فون N1 mini متعارف کروا دیا گیا ہے۔ اس فون کی سب سے خاص بات اسکا گھومنا والا کیمرہ ہے۔ آپ کو یاد ہوگا کہ گذشتہ سال کمپنی نے N1 فون متعارف کروایا تھا جس میں پہلی بار کیمرہ کا یہ ڈیزائن استعمال کیا گیا تھا۔ ![]() کمپنی کی جانب سے پاکستان میں لانچ کیا جانے والے N1 mini دیکھنے میں تو N1 جیسا ہی ہے تاہم اسکا سائز قدرے چھوٹا ہے۔ یہ فون 5 انچ لمبی ایل سی ڈی کا حامل ہے جسکی ریزولیوشن 1280Χ720 ہعنی 720p ہے۔ گو کہ آج کل بہت سے سمارٹ فونز میں 1080p یا پھر اس سے بھی زیادہ ریزولیوشن کی سکرینز استعمال کی جارہی ہیں، تاہم 720p ریزولیوشن بھی کافی اچھی ہے۔ اس فون کی سب سے خاص بات اسکا گھومنے والا کیمرہ ہے جو 180 ڈگری کے زاویے پر گھوم کر آگے اور پیچھے دونوں طرف کے کیمروں کا کام سرانجام دیتا ہے۔ 13 میگا پکزل سنسر کے حامل اس کیمرہ کو آپ گھما کر کسی بھی طرح تصویر اتارنے کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔ عام طور پر فون کی پشت پر تو اچھا کیمرہ نصب ہوتا ہے لیکن سامنے کی جانب والا کیمرہ کچھ خاص نہیں ہوتا، تاہم N1 mini میں اسی مشکل کا حل نکالاگیا ہے اور آپ سلیفی اور ویڈیو کالنگ کے لیے فلیش لائیٹ سے مزین 13 میگا پکزل کیمرہ کو گھما کر استعمال کرسکتے ہیں۔ کمپنی دعوی کے مطابق باربار کیمرے کو گھمانے سے اسکی پائیداری پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ اس فون میں کوالکام کا کواڈکور 1.6 GHz پراسیسر نصب ہے، جسکے ساتھ Adreno 305 گرافکس اور 2 گیگا بائیٹ ریم بھی شامل ہے۔ فون کی میموری 16 گیگا بائیٹ ہے، تاہم اس میں میموری کارڈ استعمال کرنے کی سہولت موجود نہیں۔ ![]() N1 mini میں اینڈرائیڈ جیلی بین 4.3 آپریٹنگ سسٹم کا استعمال کیا گیا ہے، جس پر OPPO کا تیار کردہ Color OS چلتا ہے۔ یعنی انٹرفیس نہ صرف فون کے استعمال کو آسان بناتا ہے بلکہ یہ عام اینڈرائیڈ سسٹم کے مقابلے میں کافی تیز اور فیچرز سے بھرپور بھی ہے۔ اس فون مین 2140 mAh بیٹری نصب ہے، جو کہ عام صارفین کو کم و بیش 1 دن کا بیک اب فراہم کرنے کے قابل ہوگی۔ اس فون میں تھری جی، وائی فائی بلیوٹوتھ، این ایف سی اور یوایس بی OTG جیسے فیچرز کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ قیمت اور دستیابی : OPPO کا یہ نیا فون پاکستان بھر میں دستیاب ہے اور اسکی قیمت 43900 روپے مقرر کی گئی ہے۔ فی الوقت صارفین اسے سفید اور ہلکے نیلے رنگوں میں خرید سکتے ہیں۔ ![]() کمپنی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ جلد یہ فون دیگر رنگوں اور اسیسریز کے ساتھ بھی دستیاب ہوگا، جس میں O-Click ریموٹ کنٹرول بھی شامل ہے۔ یہ ننھا منا ریموٹ کنٹرول نہ صرف فاصلہ سے تصاویر اتارنے میں مدد دیتا ہے بلکہ اگر آپ کا فون گھر میں ادھر اُدھر ہوجائے تو یہ اسے ڈھونڈ بھی سکتا ہے۔ اوپو کی جانب سے کمپنی کے فیس بک پیج پر ایک مقابلے کا اہتمام بھی کیا گیا ہے، جہاں صارفین اپنے فوٹوگرافی اپلوڈ کرکے یہ فون جیت سکتے ہیں، تاہم شرط یہ ہے کہ آپ کی فوٹو کو سب سے زیادہ لائکس ملیں۔ ہماری پوری کوشش ہوگی کہ فون کا مکمل ریویو بہت جلد آپ کے لیے پیش کیا جائے۔
დ∫დ→◄●♥●►↔ǺήĐằ~◊Ệ◊~ίάΫǻЙ↔◄●♥●►←დ∫დ ![]() ![]() ![]() ![]() |
Sponsored Links |
|
(#2)
![]() |
|
|||
![]() ![]() ![]() |
(#3)
![]() |
|
|||
![]() ![]() ![]() |
(#4)
![]() |
|
||||
![]() ![]() ![]()
Thanks for this informative thread
![]() ![]() ![]() ALLAH FARMATA HAI : AEY BANDEY JO HUA WO ACHA HUA . JO HORAHA HAI ACHA HO RAHA HAI. JO HOGA WO BHI ACHA HOGA. TERA KIYA GAIYA JO TU ROTA HAI TU KIA LAYA JO TU NE KHO DIYA. JO LIYA YAHIN (DUNYA) SEI LIYA JO DIYA YAHIN (DUNYA) PE DIYA JO AAJ TERA HAI PEHLAY KISI AUR KA THA AUR KAL KISI AUR KA HOGA. TABDEELI KAINAAT KA MAMOOL HAI BAS TU WO JAMA KAR JO TU SATH LEI KAR JANEY WALA HAI YANI NAIK AMAAL. |
(#5)
![]() |
|
||||
![]() ![]() ![]() |
(#6)
![]() |
|
|||
![]() ![]() ![]() |
(#7)
![]() |
|
|||
![]() ![]() ![]() |
![]() ![]() |
Bookmarks |
Tags |
camere, diya, ghoomny, kar, launch, mein, mini, oppo, pakistan, wala, wale |
|
|
![]() |
||||
Thread | Thread Starter | Forum | Replies | Last Post |
Warid 4G Service is Saal September Mein Launch Ki Jaye Gi | (*JiĢδR*) | MobiLe Zone | 2 | 07-22-2014 04:02 PM |
Microsoft Launch Nokia XL in Pakistan | (*JiĢδR*) | Nokia | 4 | 06-04-2014 11:35 AM |
Duniya mein Ek Masjid bananey wale ke liye Jannat mein Ek Ghar | ROSE | Hadees Shareef | 3 | 07-08-2012 05:48 PM |
Kajra Mohabbat Wala (Feat Diya Mirza) ;) | (―*♥€»ƙɧՄՏɧՅԾԾ«€♥*―) | Share Your Favourite Videos | 3 | 05-26-2011 09:28 PM |
US could launch unilateral action in Pakistan: Robert Gates | Tabish | Political Issues Of Pakistan | 7 | 10-03-2008 07:51 PM |