Members Poetry Collections !! Share your Poetry Collections Here !! |
Advertisement |
![]() ![]() |
|
Thread Tools | Display Modes |
(#151)
![]() |
|
|||
عکس کتنے اُتر گئے ____ مجھ میں
پھر نجانے ___ کدھر گئے مجھ میں یہ جو میں ہوں __ زرا سا باقی ہوں وہ جو تم تھے وہ مر گئے مجھ میں میرے اندر تھی ____ ایسی تاریکی آ کے آسیب ڈر گئے ____ مجھ میں میں نے چاہا تھا ___ زخم بھر جایئں زخم ہی زخم بھر گئے ___ مجھ میں پہلے اُترا ____ میں دل کے دریا میں پھر سمندر اُتر گئے _____ مجھ میں کیسا خاکہ بنا دیا _______ مجھ کو کون سا رنگ بھر گئے ___ مجھ میں میں وہ پل تھا __ جو کھا گیا صدیاں سب زمانے گزر گئے ____ مجھ میں بن کے خورشید _____ سامنے آئے اور پھر _____ رات کر گئے مجھ میں
ایک تیرا ہجر جو بالوں میں سفیدی لایا ایک تیرا عشق جو سینے میں جوان رہتا ہے ![]() And Allah is All Enough For Me (Al-Quran)
|
Sponsored Links |
|
(#152)
![]() |
|
|||
سن لیا ہم نے فیصلہ۔۔۔۔۔ تیرا
اور سن کر، اداس ہو بیٹھے ذہن چپ چاپ آنکھ خالی ہے جیسے ہم کائنات کھو بیٹھے دل یہ کہتا ہے۔۔۔ضبط لازم ہے ہجر کے دن کی دھوپ ڈھلنے تک اعتراف شکست کیا کرنا فیصلے کی گھڑی بدلنے تک دل یہ کہتا ہے۔۔۔ حوصلہ رکھنا سنگ رستے سے ہٹ بھی سکتے ہیں اس سے پہلے کہ آنکھ بجھ جائے جانے والے پلٹ بھی سکتے ہیں اب چراغاں کریں ہم اشکوں سے یا مناظر بجھے بجھے ۔۔۔دیکھیں اک طرف تو ہے ، اک طرف دل ہے دل کی مانیں، کہ اب تجھے دیکھیں ؟ خود سے کشمکش سی جاری ہے راہ میں حائل تیرا غم بھی۔۔۔۔ حائل ہے چاک در چاک ہے قبائے حواس بے رفو سوچ، روح گھائل ہے تجھ کو پایا تو چاک سی لیں گے غم بھی امرت سمجھ کے پی لیں گے ورنہ یوں ہے کہ دامن ِ دل میں چند سانسیں ہیں، گن کے جی لیں گے
ایک تیرا ہجر جو بالوں میں سفیدی لایا ایک تیرا عشق جو سینے میں جوان رہتا ہے ![]() And Allah is All Enough For Me (Al-Quran)
|
(#153)
![]() |
|
|||
ﺍﺱ کی ﮐﺎﻟﯽ ﺁﻧﮑﮭﻮﮞ ﻣﯿﮟ ہیں ﺟﻨﺘﺮ ﻣﻨﺘﺮ ﺳﺐ
ﭼﺎﻗﻮ ﻭﺍﻗﻮ، ﭼﮭﺮﯾﺎﮞ ﻭُﺭﯾﺎﮞ، ﺧﻨﺠﺮ ﻭﻧﺠﺮ ﺳﺐ ﺟﺲ ﺩﻥ ﺳﮯ ﺗﻢ ﺭﻭﭨﮭﮯ ﻣﺠﮫ ﺳﮯ، ﺭﻭﭨﮭﮯ ﺭﻭﭨﮭﮯ ہیں ﭼﺎﺩﺭ ﻭﺍﺩﺭ، ﺗﮑﯿﮧ ﻭﮐﯿﮧ، ﺑﺴﺘﺮ ﻭِﺳﺘﺮ ﺳﺐ ﻣﺠﮫ ﺳﮯ ﺑﭽﮭﮍ کے ﻭﮦ ﺑﮭﯽ ﮐﮩﺎﮞ ﺍﺏ ﭘﮩﻠﮯ ﺟﯿﺴﯽ ہے پھیکے پڑ گئے کپڑے ﻭﭘﮍﮮ، ﺯﯾﻮﺭ ﺷﯿﻮﺭ ﺳﺐ ﺁﺧﺮ ﮐﺲ ﺩﻥ ﮈﻭﺑﻮﮞ ﮔﺎ ﻣﯿﮟ ﻓﮑﺮﯾﮟ ﮐﺮﺗﮯہیں ﺩﺭﯾﺎ ﻭﺭﯾﺎ، ﮐﺸﺘﯽ ﻭﺷﺘﯽ، ﻟﻨﮕﺮ ﻭﻧﮕﺮ ﺳﺐ
ایک تیرا ہجر جو بالوں میں سفیدی لایا ایک تیرا عشق جو سینے میں جوان رہتا ہے ![]() And Allah is All Enough For Me (Al-Quran)
|
(#154)
![]() |
|
|||
|
(#155)
![]() |
|
|||
|
(#156)
![]() |
|
|||
|
(#157)
![]() |
|
|||
مکمل دو ہی دانوں پہ یہ تسبیح محبت ہے
جو آئے تیسرا دانہ ۔۔یہ ڈوری ٹوٹ جاتی ہے متعین وقت ہوتا ہے محبت کی نمازوں کا ادا جن کی نکل جائے۔۔قضا بھی چھوٹ جاتی ہے محبت کی نمازوں میں امامت ایک کو سونپیں اسے تکنے اُسے تکنے سے نیت ٹوٹ جاتی ہے محبت دل کا سجدہ ہے جو ہے توحید پرقائم نظر کے شرک والوں سے محبت روٹھ جاتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔
ایک تیرا ہجر جو بالوں میں سفیدی لایا ایک تیرا عشق جو سینے میں جوان رہتا ہے ![]() And Allah is All Enough For Me (Al-Quran)
|
(#158)
![]() |
|
|||
مجھے اکثر یہ کہتی تھی محبت کچھ نہیں ہوتی
ہجر کا خوف بے مطلب وصل کے خواب بے معنی کوئی صورت نگاہوں میں کہاں دن رات رہتی ہے اسے کیوں خامشی کہیے کہ جس میں بات رہتی ہے یہ آنسو بے زباں آنسو بھلا کیا بول سکتے ہیں کہاں دل میں کسی کی یاد سے طوفان اٹھتے ہیں کہاں پلکوں کے سائے میں نمی دن رات رہتی ہے کہاں ہوتی ہیں وہ آنکھیں جہاں برسات رہتی ہے مجھے اکثر یہ کہتی تھی محبت کچھ نہیں ہوتی! مگر جب آج برسوں بعد میں نے اُس کو دیکھا ہے کہ اُس کی جھیل آنکھوں میں ہجر کا خوف رہتا ہے وصل کے خواب رہتے ہیں وہاں برسات رہتی ہے یوں لگتا ہے کئی راتوں سے وہ سوئی نہیں شاید یوں لگتا ہے کسی کی یاد اب دن رات رہتی ہے اور اس کی نرم پلکوں کے حسیں سائے بھی گیلے ہیں اور اُس کی خامشی ایسی کہ جس میں بات رہتی ہے مجھے اب وہ نہیں کہتی محبت کچھ نہیں ہوتی کہ اب شاید محبت کی وہ سب رمزیں سمجھتی ہے
ایک تیرا ہجر جو بالوں میں سفیدی لایا ایک تیرا عشق جو سینے میں جوان رہتا ہے ![]() And Allah is All Enough For Me (Al-Quran)
|
(#159)
![]() |
|
|||
اگر نہ درد میری رُوح میں اُتر جاتا
مَیں جیسا بے خبر آیا تھا، بے خبر جاتا ابھی کہیں نہ کہیں صدق بھی ہے، عدل بھی ہے میں ورنہ خیر کے اثبات سے مُکر جاتا فضائے تیرہ سے مانوس تھی نگاہ میری فلک سے ورنہ میں درّانہ کیوں گُزر جاتا کہیں خلاؤں میں آدم کو لاش کھو جاتی زمیں پہ آ کے اگر زندگی سے ڈر جاتا ہر ایک ڈوبنے والا یہ سوچتا ہے، کہ مَیں بھنور سے بچ کے نکلتا تو پار اُتر جاتا تمام عمر میرا دشت میرے ساتھ رہا تمام عمر تمنّا رہی کہ گھر جاتا میرا کوئی بھی نہیں کائنات بھر میں ندیم اگر خدا بھی نہ ہوتا تو میں کدِھر جاتا
ایک تیرا ہجر جو بالوں میں سفیدی لایا ایک تیرا عشق جو سینے میں جوان رہتا ہے ![]() And Allah is All Enough For Me (Al-Quran)
|
(#160)
![]() |
|
|||
|
![]() ![]() |
Bookmarks |
Tags |
shaam, yeh, zindagi |
|
|
![]() |
||||
Thread | Thread Starter | Forum | Replies | Last Post |
Akhri Shaam .... Dedicated To Shaam Bhai | Zafina | MF Design Poetry | 29 | 07-27-2010 04:34 AM |
Kisi Shaam Gher Bhi Raha Karo (Shaam) | Shaam | Miscellaneous/Mix Poetry | 4 | 07-01-2010 09:35 PM |
Zindagi ki shaam hojaye | Hussain | Miscellaneous/Mix Poetry | 2 | 03-15-2009 04:31 PM |