Islamic Issues And Topics !!! Post Islamic Issues And Topics Here !!! |
Advertisement |
|
Thread Tools | Display Modes |
(#1)
|
|
|||
*مسواک شریف * -
>>
Show Printable Version
Email this Page
08-31-2012, 12:27 AM
*مسواک شریف * مسواک ، آقا علیہ الصلاہ والسلام کی سنت عظیمہ، جس کو ہم تقریبا چھوڑ چکے ہیں۔ اور اس کی جگہ ٹوتھ برش نے لے لی ہے۔۔۔ صفائی اور پاکیزگی حاصل کرنے کے لئے ٹوتھ برش استعمال کرنے میں کوئی حرج نہیں لیکن اس وجہ سے مسواک کو چھوڑ نہیں دینا چاہیئے۔ بلکہ ہم ٹوتھ برش استعمال کرنے کے بعد بھی مسواک کا استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ ہمارے منہ کو مزید پاکیزگی اور تازگی کا احساس دے گا۔ ان شاءاللہ۔ مسواک کے بے شمار فوائد کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں۔ اسلامک لٹریچر اس کی طبی اور روحانی خوبیوں سے بھرا پڑا ہے۔ جدید سائنسی تحقیق سے بھی اس کی افادیت ثابت ہو چکی ہے۔ لیکن میرے نزدیک مسواک کی اہمیت کے لئے آقا علیہ الصلاہ والسلام کا یہ فرما دینا کافی ہے کہ مسواک سے اللہ کی رضا حاصل ہوتی ہے۔۔۔ اسی رضا کا حصول ہی تو ہماری زندگی کا مقصود و مطلوب ہے۔ اگر مسواک جیسی سنت ادا کرنے سے اللہ عزوجل اور اس کے رسول صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خوشنودی حاصل ہو تو اور کیا چاہیئے۔۔۔ تو اپنے گھر کو مسواک کی موجودگی سے رونق بخشیں اور اپنے واش بیسن والے ہولڈر کے اوپر والے خانے میں مسواک کو فخر سے رکھیں۔ مجھے ان اسلامی بھائیوں کو دیکھ کر بے حد خوشی ہوتی ہے جو مسواک کو اپنے سینے پر تمغے کی طرح سجائے پھرتے ہیں اور اپنی قمیصوں پر سامنے والی جیب کے ساتھ دل کے قریب ایک مسواک ہولڈر (جیب) بھی بنواتے ہیں۔۔۔ اللہ عزوجل انہیں اس سنت کو زندہ کرنے کا اجر عظیم عطا فرمائے اور ہمیں بھی سنتوں کو زندہ کرنے کی توفیق بخشے۔۔۔ مسواک کو پکڑنے کا طریقہ یہ ہے کہ چھنگلیا اور اس کے پاس والی انگلی کے درمیان سے گزاریں اور انگوٹھے کو مسواک کے اوپر والے سرے پر رکھ کر پکڑ لیں تو چھنگلیا مسواک کے نیچے آجائے گی اور باقی کی تین انگلیاں اوپر آ جائیں گی اور انگوٹھا مسواک کے سرے پر نیچے کی طرف ہو گا۔ پہلے اوپر والے دانتوں پر کم از کم تین دفعہ ملیں اور پھر نیچے والے دانتوں پر۔ اور حضور علیہ الصلاہ والسلام زبان مبارک بھی مسواک سے صاف فرما لیتے تھے۔ مسواک کسی بھی وقت کی جا سکتی ہے۔ خاص طور پر رات کو سونے سے پہلے ، نیند سے بیداری کے بعد اور وضو کرتے وقت۔۔۔ مسواک والے وضو کے ساتھ کئے گئے اعمال کا ثواب کئی گنا بڑھ جا تا ہے۔ تو آج ہی سے اللہ عزوجل کی رضا حاصل کرنے اور پیارے نبی صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت کو زندہ کرنے کی نیت سے مسواک کا باقاعدہ استعمال شروع کر دیں۔۔۔ اللہ عزوجل آپ کا حامی و ناصر ہو۔۔۔ .....
|
Sponsored Links |
|
Bookmarks |
Tags |
شریف |
|
|
Similar Threads | ||||
Thread | Thread Starter | Forum | Replies | Last Post |
شیشہ اسموکنگ (ایک جان لیوا تفریح) | ROSE | Health & Care | 3 | 05-28-2013 11:24 PM |
~ آشنا کوئی سرِ شہرِ ستمگر نہ ملا ~ احمد فراز | Shaam | Great Urdu Poets&Poetry | 10 | 09-26-2012 10:09 PM |
امریکی سفیر کی مزار شریف حاضری لاہور | -|A|- | Pics And Images | 3 | 12-02-2011 05:34 PM |
عالمی سائبر جاسوسی نظام کا انکشاف | -|A|- | Computer and Information Technology | 10 | 01-29-2011 12:56 AM |
آپ سب کو بھی میری طرف سے جشن آزادی مبارک ہو | RAJA_PAKIBOY | Hamara Pakistan | 25 | 08-11-2010 05:55 PM |