| Islamic Issues And Topics !!! Post Islamic Issues And Topics Here !!! |
| Advertisement |
|
|
Thread Tools | Display Modes |
|
|
|
(#1)
|
|
|||
Show Printable Version
Email this Page
08-21-2012, 10:25 PM
حضرت اسماء بنت عُمیس خثعمیّہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا غزوہ خیبر (محرّم سنہ 7ھ) کے چند دن بعد کا ذکر ہے کہ حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ اپنی صاحبزادی امّ المؤمنین حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا سے ملنے ان کے گھر تشریف لے گئے۔ وہاں ایک اجنبی خاتون حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا سے محوِ گفتگو تھیں۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے پوچھا: ’’ یہ بی بی کون ہیں؟‘‘ حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا نے جواب دیا: ’’یہ اسماء بنت عمیس زوجہ جعفر ابن ابی طالب رضی اللہ عنہا ہیں۔‘‘ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ’’ہاں وہ حبش والی(حبشیہ) وہ سمندر والی (بحریہ)؟‘‘ حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا نے جواب دیا: ’’ہاں وہی‘‘۔ حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے شاید(ازراہِ خوش طبعی) فرمایا: ’’ہم نے تم سے پہلے مدینہ منورہ کی طرف ہجرت کی، اسلئے ہم تم سے زیادہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے مستحق ہیں۔‘‘ یہ سن کر حضرت اسماء رضی اللہ عنہا کو غصہ آگیا، بولیں: ’’جی ہاں آپ نے بجا فرمایا، لیکن حقیقت حال یہ ہے آپ لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ رہتے تھے، حضور صلی اللہ علیہ وسلم بھوکوں کو کھانا کھلاتے تھے اور جاہلوں کو تعلیم دیتے تھے، لیکن ہمارا حال یہ تھا کہ ہم حبش کی دور ترین، مغبوض ترین، سرزمین میں غریب الوطنی کی خاک چھان رہے تھے، ہم کو ایذا دی جا رہی تھی، ہم خائف رہتے تھے اور یہ سب کچھ اللہ اور اللہ کے رسول کی رضا جوئی کی خاطر تھا۔ خدا کی قسم جو کچھ آپ نے کہا ہے، جب تک اس کا ذکر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے نہ کر لوں گی، نہ کھاؤنگی نہ پانی پیونگی۔۔۔۔۔ خدا کی قسم، کسی قسم کا جھوٹ نہ بولوں گی، کج روی نہ اختیار کرونگی اور اس واقعہ یں کوئی اضافہ نہ کرونگی۔‘‘ یہی گفتگو ہو رہی تھی کہ سرور عالم صلی اللہ علیہ وسلم بھی تشریف لے آئے۔ حضرت اسماء رضی اللہ عنہا نے عرض کیا: ’’یارسول اللہ! میرے ماں باپ آپ پر قربان، عمر یوں کہتے ہیں۔‘‘ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ’’تو تم نے انہیں کیا جواب دیا؟‘‘ حضرت اسماء رضی اللہ عنہا بولیں: ’’میں نے انہیں یوں اور یوں کہا۔‘‘
|
| Sponsored Links |
|
|
| Bookmarks |
| Tags |
| اللہ, بنت, تعا , حضرت, رضی |
|
|
Similar Threads
|
||||
| Thread | Thread Starter | Forum | Replies | Last Post |
| صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم کی عظمت | ROSE | Hadees Shareef | 4 | 07-16-2012 08:02 AM |
| صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم کی عظمت او | ROSE | Hadees Shareef | 5 | 07-15-2012 10:36 PM |
| حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالٰی عنہ روایت کرت | ROSE | Hadees Shareef | 5 | 07-08-2012 06:15 PM |
| حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالٰی عنہ روایت کرت | ROSE | Hadees Shareef | 6 | 02-25-2012 05:41 PM |
| حضرت امام زین العابدین علیہ السلام | ROSE | Islamic Issues And Topics | 0 | 02-23-2010 11:51 AM |