Hadees Shareef !!!!Share Hadeesein here!!!! |
Advertisement |
|
Thread Tools | Display Modes |
|
(#1)
![]() |
|
|||
ریاض الصالحین باب 34 عورتوں کے ساتھ بھلائی کرنا
باب 34 عورتوں کے ساتھ بھلائی کرنا حدیث نمبر 273 حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ''عورتوں کے ساتھ خیر و بھلائی والا سلوک کیا کرو، اس لیے کہ عورت پسلی سے پیدا کی گئی ہے اور پسلی میں سب سے زیادہ ٹیڑھا حصہ اس کا اوپر والا حصہ ہے۔ اگر تم اسے سیدھا کرنے کی کوشش کرو گے تو اسے توڑ بیٹھو گے۔ اگر تم اسے چھوڑ دو گے تو وہ ٹیڑھی ہی رہے گی۔ پس تم عورتوں کے ساتھ بھلائی کرو۔'' (متفق علیہ) صحیحین کی ایک اور روایت میں ہے: ''عورت پسلی کی طرح ہے، اگر تم اسے سیدھا کرو گے تو اسے توڑ دو گے اور اگر تم نے اس سے فائدہ اٹھانا ہے تو اس کی اسی کجی کی حالت میں فائدہ اٹھاؤ۔'' اور مسلم کی ایک روایت میں ہے: "عورت پسلی سے پیدا کی گئی ہے اور یہ کسی طریقے سے بھی تیرے لیے سیدھی نہیں ہوگی۔ اگر تمہیں اس سے فائدہ اٹھانا ہے تو اس کی اس کجی کی حالت میں فائدہ اٹھاؤ اگر تم اسے سیدھا کرنے کی کوشش کرو گے تو اسے توڑ بیٹھو گے اور اس کو توڑ دینا اس کو طلاق دینا ہے۔'' توثیق الحدیث: أخرجہ البخاری (3636۔فتح)، و مسلم (1468)(62)، والروایة الثانیة عند البخاری (25210۔فتح)، و مسلم (1468)، والروایة الثانیة عند مسلم (1468)(61) حدیث نمبر 280 حضرت عبد اللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ''دنیا متاع ہے اور اس کی بہترین متاع نیک عورت ہے۔'' (مسلم) توثیق الحدیث:أخرجہ مسلم(1467) ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔
|
Sponsored Links |
|
Bookmarks |
Tags |
ساتھ, کرنا, کے |
|
|
![]() |
||||
Thread | Thread Starter | Forum | Replies | Last Post |
کسی کا ٹوتھ برش استعمال کرنے سےہیپاٹائٹس | ROSE | Health & Care | 4 | 06-02-2013 11:12 PM |
کافی کا استعمال دل کی دھڑکنوں کو بے ترتیب ہ | ROSE | Health & Care | 10 | 05-31-2013 06:40 PM |
انگور کا استعمال بیماریوں سے محفوظ رکھتا ¬ | ROSE | Health & Care | 3 | 05-28-2013 11:28 PM |
کى لیکس نے ڈھول بجایا،کرتوتوں سے پردہ اٹھ | ROSE | Funny Poetry | 15 | 10-02-2011 10:29 PM |
کڑی تھی دھوپ اور بے سائباں وہ کر گیا مجھ کو | ROSE | Miscellaneous/Mix Poetry | 2 | 09-04-2011 05:47 PM |